انتظامی اراکین کے لئے اطلاع : اردونامہ پر کچھ تبدیلیاں

کچھ اعلانات کچھ پیغامات آپ کے نام
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

انتظامی اراکین کے لئے اطلاع : اردونامہ پر کچھ تبدیلیاں

Post by چاند بابو »

السلام علیکم

پچھلے چند دن تھوڑا وقت نکل آتا تھا مصروفیات میں سے تو سوچا اردونامہ کی بہتری کے لئے کچھ اقدامات کئے جائیں.
تو جناب پچھلے چند دن میں اردونامہ میں کچھ تبدیلیاں کی تھیں سوچا آپ کو بھی بتا دوں کہ کیا کچھ نیا ہوا ہے.
تو جناب تبدیلیاں حسبِ ذیل ہیں. امید ہے کہ آپ احباب انہیں پسند بھی فرمائیں گے اور اگر ان تبدیلیوں کا کوئی فرق نظر آ رہا ہے تو وہ بھی بتائیں گے.

یوزر نوٹس ای میلز کا خود کار سسٹم

ایسے یوزرز جو اردونامہ سے کسی وجہ سے دور ہو جاتے ہیں ان تک رسائی خاصہ دشوار کام تھا جو مجھ سمیت کوئی بھی ایڈمن کرنے کے لئے تیار نہیں تھا. جس کی وجہ سے جو یوزر ایک بار اردونامہ سے چلا جاتا تھا وہ دوبارہ مشکل سے ہی واپس آتا تھا.
اب اردونامہ پر ایسے تمام یوزرز جن کا اردونامہ سے رابطہ کٹ چکا ہے انہیں خودکار نظام کے تحت اردونامہ پر واپس بلانے کےلئے درخواست کی جائے گی. یہ اطلاع نیچے دیئے گئے یوزر کو بتائے گئے اوقات میں دی جائے گی.

1. نئے یوزرز جو ابھی تک لاگ ان نہیں ہوئے.
ایسے دوست جنہوں نے اردونامہ پر اپنا اکاؤنٹ تو بنایا ہے مگر دس دن گزرنے کے باوجود اردونامہ پر لاگ ان نہیں ہوئے ہیں انہیں یاد دہانی کی ای میل خودکار سسٹم کر دے گا.

2. ایسے یوزرز جو اردونامہ پر لاگ ان تو ہوئے مگر کوئی ایک پوسٹ بھی نہیں لکھی
ایسے تمام دوستوں کو بھی خودکار سسٹم ہر 30 دن بعد خودکار سسٹم یاد دہانی کی ای میل کر دے گا.

3. ایسے یوزرز جو اردونامہ پر کم ازکم ایک پوسٹ لگا کر غائب ہیں.
ایسے تمام یوزرز جنہوں نے اردونامہ پر کم ازکم ایک پوسٹ کی مگر اس کے بعد غائب ہو گئے اور مسلسل ایک ماہ تک دوبارہ ادھر کا رخ نہیں کیا انہیں بھی یاد دہانی کی ای میل خودکار طریقہ سے کر دی جائے گی.


یہ تو تھا خودکار سسٹم ای میلز کے لئے اب آتے ہیں دوسری تبدیلی کی طرف:

تو جناب اردونامہ کو Cloudflare پر رجسٹر کر لیا گیا ہے جس کے بعد اردونامہ کا تمام ڈیٹا کلاؤڈڈ سرور سے ہو کر گزرے گا، جس کا فائدہ اردونامہ کو یہ ہو رہا ہے کہ ایک تو اردونامہ کی بینڈ وڈتھ کی بہت بچت ہو رہی ہے اس کے علاوہ چونکہ تمام کیشے فائلز ایک سرور پر ہی بن رہی ہیں اس لئے اردونامہ لوڈ ہونے کی سپیڈ میں کم ازکم پچاس فیصد اضافہ ہو گیا ہے.

تو جناب یہ تھیں دو بڑی تبدیلیاں جو حالیہ دنوں میں کی گئیں.

اب آپ لوگ بتایئے کیسی ہیں؟

خاص طور پر اردونامہ کی سپیڈ میں کوئی بہتری آپ لوگوں نے نوٹ کی یا نہیں.
بہرحال میں نے یہ تبدیلی ضرور نوٹ کی ہے.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: انتظامی اراکین کے لئے اطلاع : اردونامہ پر کچھ تبدیلیا

Post by اضواء »

چاند بھیا آپ نےاسقدر محنت اور لگن سے کام کئے ہے اس پر آپ مبارکبادی کے مستحق ہے

اُردونامہ کو آپ نے اور بھی ممتاز بناڈالا ;fl;ow;er; بہت بہت شکریہ
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

Re: انتظامی اراکین کے لئے اطلاع : اردونامہ پر کچھ تبدیلیا

Post by میاں محمد اشفاق »

واہ ماشااللہ کیا ہی بات ہے کلاوڈ‌سسٹم والا کام بہت ہی خوب ہوا ! ;fl;ow;er; m:a:z:a:a m:a:z:a:a
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: انتظامی اراکین کے لئے اطلاع : اردونامہ پر کچھ تبدیلیا

Post by محمد شعیب »

بہت خوب
دونوں کمال کے کام ہیں. کیا آپ ان کے ٹوٹیورلز اردونامہ پر شئر کرسکتے ہیں ؟
یا کم از کم خود کار ای میل والے پلگ ان کا نام اور لنک شئر کر دیں. میں اس کا تعارف اردونامہ پر شئر کردیتا ہوں. اور اگر ممکن ہو تو اس پلگ ان کو کسی فری ڈیٹا شئرنگ سائٹ پر اپلوڈ کر کے اردونامہ سے ڈائیریکٹ ڈاؤن لوڈ کا آپشن بھی دے دیا جائے.
اور کلاؤڈ فلئر کی تفصیلات ضرور شئر کریں. اور اس کے فوائد پر مزید روشنی ڈالیں. لیکن یہ میٹنگ روم میں نہیں بلکہ ٹیوٹورل سیکشن میں.
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: انتظامی اراکین کے لئے اطلاع : اردونامہ پر کچھ تبدیلیا

Post by چاند بابو »

دوستوں کا بہت بہت شکریہ کہ انہیں میری کاوش پسند آئی اور انہوں نے میری حوصلہ افزائی کی.

جہاں تک شعیب بھیا کی بات کا تعلق ہے تو شعیب بھیا یہ پلگ ان پی ایچ پی بی بی کی سائیٹ پر ہرخاص و عام کے لئے دستیاب ہے.
اس لئے اسے کہیں اور شئیر کرنے کی ضرورت نہیں ہے براہ راست وہاں سے ڈاونلوڈ ہو سکتا ہے.
مگر اگر آپ نے جملہ اور ورڈپریس استعمال کی ہے تو وہاں کوئی بھی پلگ ان انسٹال کرنے کے لئے کچھ خاص نہیں کرنا پڑتا.
صرف پلگ ان ڈاونلوڈ کرو اپنی سائیٹ پر اپلوڈ کرو اور ایکٹویٹ کا بٹن دبا دو بس ہو گیا کام.
مگر پی ایچ پی بی بی میں یہ کام خودکار طریقہ سے نہیں ہوتا ہے بلکہ بیسیوں فائلز میں جا کر ان کے کوڈ میں تبدیلیاں کرنا ہوتی ہیں.
اور اکثر اوقات ایک چھوٹی سی غلطی سے پورے کا پورا فورم دھڑم ہو جاتا ہے.
اس لئے یہ صرف وہی کرے جسے اس بات کی سمجھ ہے کہ وہ کیا کر رہا ہے، میرے کہنے کا مطلب وہ شخص جو پی ایچ پی یا کم ازکم ایچ ٹی ایم ایل کی تھوڑی بہت سوجھ بوجھ رکھتا ہے وہی کرے تو بہتر رہے گا.
رہی بات ان تبدیلیوں کی تو اس پلگ ان کے ساتھ اس کی ہدایات کی فائل موجود ہوتی ہے جس میں ہربات بالکل واضح انداز میں لکھی ہوتی ہے کہ فلاں لائن میں فلاں تبدیلی اور فلاں میں فلاں تبدیلی کرنی ہے.
اس پلگ ان کا نام یوزر ریمئنڈر ایک اعشاریہ صفر پانچ ہے اور یہ اس لنک سے ڈاونلوڈ کر سکتے ہیں.
اتنا کچھ میں نے بتا دیا ہے اب ٹوٹیوریل آپ بنا دیں.
مگر میرا مشورہ ہے کہ ابھی نہ لکھیں تاکہ یوزرز فی الحال یہی سمجھیں کہ انہیں اردونامہ انتظامیہ میل کر رہی ہے کیونکہ اگر انہیں یہ پتہ چل گیا کہ یہ ایک خودکار سسٹم ہے تو وہ اسے نظر انداز کر دیا کریں گے.

باقی کلاؤڈ فلئر کے بارے میں پھر کسی دن لکھوں گا.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: انتظامی اراکین کے لئے اطلاع : اردونامہ پر کچھ تبدیلیا

Post by محمد شعیب »

جی ہاں. پی ایچ پی بی بی میں پلگ ان انسٹال کرنا بہت مشکل کام ہے. میں نے کچھ موڈ ایڈ کئے تھے. کافی لمبا پروسیس تھا.
میں اس پلگ کو سٹڈی کر کے لوکل ہوسٹ پرا ٹرائی کرتا ہوں. ابھی ٹیوٹورل نہیں بناتا...
بہت بہت شکریہ
علی خان
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 2628
Joined: Fri Aug 07, 2009 2:13 pm
جنس:: مرد

Re: انتظامی اراکین کے لئے اطلاع : اردونامہ پر کچھ تبدیلیا

Post by علی خان »

ماجد بھیا کیا بات ہے اپکی .
بہت ہی اچھا کیا ہے اور سپیڈ کا فرق تو بالکل واضح ہے. لوڈنگ کا دورانیہ واقعی میں کچھ کم ہو گیا ہے.
میں آج زد میں ہوں خوش گماں نہ ہو
چراغ سب کے بجھیں گے ہوا کسی کی نہیں .
شازل
مشاق
مشاق
Posts: 4490
Joined: Sun Apr 12, 2009 8:48 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: انتظامی اراکین کے لئے اطلاع : اردونامہ پر کچھ تبدیلیا

Post by شازل »

زبردست کام کیا ہے
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: انتظامی اراکین کے لئے اطلاع : اردونامہ پر کچھ تبدیلیا

Post by چاند بابو »

جی مشکل ضرور ہیں مگر آپ کےلئے کچھ بھی مشکل نہیں ہو گا کیونکہ آپ جانتے ہیں کہ آپ کو کیا کرنا ہے اور کیسے کرنا ہے.
مشکل صرف اس کے لئے ہے جو اس کام سے بالکل نابلد ہے.


اشفاق علی بھیا اور شازل بھیا پسند کرنے کا بہت بہت شکریہ اور یہ سب آپ احباب کی حوصلہ افزائی اور شازل بھیا کی شاگردی کا نتیجہ ہے.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
شازل
مشاق
مشاق
Posts: 4490
Joined: Sun Apr 12, 2009 8:48 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: انتظامی اراکین کے لئے اطلاع : اردونامہ پر کچھ تبدیلیا

Post by شازل »

آپ نے ابھی تک میرے پی ایم کا جواب نہیں دیا
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: انتظامی اراکین کے لئے اطلاع : اردونامہ پر کچھ تبدیلیا

Post by چاند بابو »

کونسا پی ایم شازل بھیا.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
شازل
مشاق
مشاق
Posts: 4490
Joined: Sun Apr 12, 2009 8:48 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: انتظامی اراکین کے لئے اطلاع : اردونامہ پر کچھ تبدیلیا

Post by شازل »

میں نے کچھ دن پہلے آپ کو بھیجا تھا
ہوسکتا ہے پیغام کہیں پھنس گیا ہو
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: انتظامی اراکین کے لئے اطلاع : اردونامہ پر کچھ تبدیلیا

Post by چاند بابو »

ارے نہیں یار یہ میسج تو مجھے ملا تھا بلکہ آج دوبارہ مل گیا ہے
مگر مجھے اردونامہ پر یہ فائل نہیں ملی ہے.
دوسری رہی بات اردو فعال نہ ہونے والی تو جہاں تک بات ہوتی ہے سادہ پی ایچ پی کی تو وہاں تو اردو آسانی سے شامل ہو جاتی ہے البتہ اگر وہاں جے کیوری یا پھر جاوا اسکرپٹ وغیرہ استعمال کیا گیا ہو تو پھر اردو ایڈیٹر اس طریقہ سے شامل نہیں ہوتا ہے جس طریقہ سے پی ایچ پی یا ایچ ٹی ایم ایل میں شامل کیا جا سکتا ہے.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
شازل
مشاق
مشاق
Posts: 4490
Joined: Sun Apr 12, 2009 8:48 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: انتظامی اراکین کے لئے اطلاع : اردونامہ پر کچھ تبدیلیا

Post by شازل »

اگرجے کیوری کو ڈس ایبل کرکے شامل کریں تو تھیم کا مزا جاتا رہتا ہے
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: انتظامی اراکین کے لئے اطلاع : اردونامہ پر کچھ تبدیلیا

Post by چاند بابو »

یہ بات تو آپ کی درست ہے.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
بلال احمد
ناظم ویڈیو سیکشن
ناظم ویڈیو سیکشن
Posts: 11973
Joined: Sun Jun 27, 2010 7:28 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: انتظامی اراکین کے لئے اطلاع : اردونامہ پر کچھ تبدیلیا

Post by بلال احمد »

دیر سے آنے کے لیے معذرت خواہ ہوں،

سپیڈ کا فرق واقعی میں محسوس ہورہا ہے، اور جہاں تک خودکار سسٹم کی بات ہے تو واقعی میں اس کی کمی شدت سے تھی، کم سے کم ہم جیسے لوگوں کے لیے تو اشد ضروری تھا، ]:)

چاند بھائی عمدہ کاوش کے لیے تہہ دل سے شکریہ r;o;s;e r;o;s;e r;o;s;e
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: انتظامی اراکین کے لئے اطلاع : اردونامہ پر کچھ تبدیلیا

Post by چاند بابو »

بہت شکریہ بلال بھیا.

ایک اور اطلاع حاضر ہے.
اردونامہ بلاگ کا تھیم بھی تبدیل کر دیا گیا ہے.
اب لگایا جانے والا تھیم رسپانسو ہے اور اچھا بھی لگ رہا ہے.
دوستوں سے رائے کی درخواست ہے.

اور اگر کوئی دوست اس میں کوئی بہتری چاہتا ہے تو وہ بھی بتا سکتا ہے.
[link]http://urdunama.org[/link]
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: انتظامی اراکین کے لئے اطلاع : اردونامہ پر کچھ تبدیلیا

Post by چاند بابو »

مجھے اس تھیم کے لئے ایک عدد ہیڈر لوگو کی ضرورت ہے.
کون صاحب مدد کریں گے بہترین سا لوگو بنانے میں.
بلکہ بنا کر دینے میں.
لوگو کا بیک گراونڈ سفید تحریر سرخ اور اگر کلک استعمال کرکے بنائی گئی ہو تو بہترین رہے گی.

اشفاق علی یوسفزائی، شعیب اور میاں اشفاق صاحبان سے مدد کی درخواست ہے.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: انتظامی اراکین کے لئے اطلاع : اردونامہ پر کچھ تبدیلیا

Post by محمد شعیب »

تھیم بہت کمال کی ہے. بس ایک کمی ہے وہ یہ کہ
فورم، کتاب گھر، فیس بک پیج کے لنکس واضح طورپر بٹنز کی شکل میں ہیڈر کے اوپر یا قریب کہیں لگا دیں

اور ہیڈر کا سائز کتنا ہو ؟
ریزولیشن کتنی رکھنی ہے ؟
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: انتظامی اراکین کے لئے اطلاع : اردونامہ پر کچھ تبدیلیا

Post by چاند بابو »

یہ ساری باتیں میں آپ سے تفصیلات کے ساتھ صبح ڈسکس کروں گا انشاءاللہ
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
Post Reply

Return to “اعلانات / پیغامات”