متحدہ عرب امارات بھی مریخ پر کمند ڈالنے کے لیے تیار

خلا میں جھانکئے اور دیکھئے انسان علم کی کس معراج تک جاپہنچا
Post Reply
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

متحدہ عرب امارات بھی مریخ پر کمند ڈالنے کے لیے تیار

Post by محمد شعیب »

دبئی: متحدہ عرب امارات نے 2020 میں مریخ پر مشن بھیجنے کا اعلان کیا ہے جو اس سیارے کے ماحول اور آب و ہوا کا مشاہدہ کرے گا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دبئی میں خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں اس منصوبے سے منسلک سائنسدانوں نے بتایا کہ عرب دنیا کے اپنی نوعیت کے اس پہلے مشن کو ہوپ یعنی امید کا نام دیا گیا ہے۔ کار کی جسامت اور وزن کے برابر یہ مشن ایک لاکھ 26 ہزار کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے 7 سے 9 ماہ تک کے سفر کے بعد مریخ کے مدار میں داخل ہوجائے گا۔مریخ کی سطح پر اترنے کے بجائے وہاں کے ماحول اور فضا کو بہتر طریقے سے سمجھنے میں مدد دے گا۔ یہ مشن مریخ کی فضا میں ہونے والی تبدیلیوں کا ریکارڈ بھی مرتب کرے گا۔
تقریب سے خطاب کے دوران متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور موجودہ وزیراعظم شیخ محمد نے کہا کہ مریخ کی جانب بھیجے جانے والے مشن پر کام کرنے والا تمام عملہ متحدہ عرب امارات کے مقامی باشندوں پر مشتمل ہے، یہ مشن درحقیقت عرب دنیا کے لیے ایک امید کی حیثیت رکھتا ہے، جو عرب دنیا کو یہ پیغام دے گا کہ وہ چاہیں تو خود کو بہتر کرسکتے ہیں۔
[link]http://www.express.pk/story/354536/[/link]
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: متحدہ عرب امارات بھی مریخ پر کمند ڈالنے کے لیے تیار

Post by اضواء »

خبر کی فراہمی پر آپ کا شکریہ
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: متحدہ عرب امارات بھی مریخ پر کمند ڈالنے کے لیے تیار

Post by چاند بابو »

بہت خوب.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
Post Reply

Return to “سپیس سائنس”