ایکسرے کی مانند دکھانے والا ہیڈسیٹ تیار

طب کی دنیا میں ہونے والی پیش رفت
Post Reply
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

ایکسرے کی مانند دکھانے والا ہیڈسیٹ تیار

Post by محمد شعیب »

مائیکرو سافٹ نے ایکسرے کی مانند دکھانے والا ہیڈسیٹ تیار کرلیا
Image

لندن: مائیکروسافٹ نے ہولولینس کے نام سے ایک خاص آگمینٹڈ ریئلٹی ہیڈ سیٹ تیار کیا ہے جس کے تحت طب کے طالب علم مجازی طور پر مریضوں کی جلد، ہڈیاں، اعضا اور ان کے افعال کو تھری ڈی انداز میں دیکھ سکیں گے۔
Image

Image

مائیکرو سافٹ کی جانب سے تیار کیے گئے ہیڈ سیٹ سے انسانوں کی چھیڑپھاڑ کیے بغیر صرف ایک کلک پر بدن سے ہڈیاں ، اعضا اور اعصابی نظام الگ ہوجاتا ہے اور اسی طرح دل، دماغ، گردوں اور پھیپھڑوں وغیرہ کو علیحدہ کرکے ان کا تفصیلی مشاہدہ کیا جاسکتا ہے۔ کمپنی اور ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اس سے طبی تعلیم اور تدریس انقلابی طور پر تبدیل ہوجائے گی اور یہ طریقہ گیمنگ اور دیگر تفریحات کی طرح مقبول ہوگا۔
کیس ویسٹرن ریزرو یونیورسٹی کے شعبہ طب کے طالب علم مائیکروسافٹ کی اس مفید ایجاد کو آزمارہے ہیں اس میں ہڈیوں کے فریکچر، دل کے اندرونی خانوں اور پورے اعصابی نظام کو بہت باریکی سے زوم کرکے دیکھا جاسکتا ہے۔ یونیورسٹی کی پروفیسر کے مطابق تمام ترقی کے باوجود انسانی اعضا کو 100 سال سے روایتی انداز میں پڑھایا جارہا ہے اور اس سے قبل صرف 2D انداز میں ہی طالب علموں کو میڈیکل تصاویر دکھائی جارہی تھیں جب کہ انسانی جسم ایسا نہیں بلکہ بہت مختلف ہے۔
مائیکروسافٹ نے ناسا کی مدد سے یہ ہیڈسیٹ تیار کیا ہے جو ناسا نے اپنے خلانوردوں کی ٹریننگ کے لیے تیار کیا تھا اس میں جسم کے اعضا تفصیلی ڈایاگرام کی طرح ظاہر ہوتے ہیں جن کے نام بھی اور تفصیلات ٹیکسٹ کی صورت میں ظاہر ہوتی ہیں۔ اس ہیڈ سیٹ میں میں انسانی ہڈیاں ہوا میں تیرتی نظر آتی ہیں، دل اور اس کے اعضا فضا میں ایک ایک کرکے کھلتے ہیں اور اس طرح بہت تفصیل سے پورے جسمانی نظام کو دیکھا جاسکتا ہے۔

[link]http://www.express.pk/story/375364/[/link]
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: ایکسرے کی مانند دکھانے والا ہیڈسیٹ تیار

Post by چاند بابو »

بہت خوب میڈیکل کے میدان میں یہ ایک بہترین ایجاد ہے.
ویسے عنوان تھوڑا کنفیوز کرتا ہے یہ ایکسرے کی مانند نہیں دکھاتا بلکہ یہ جسمانی افعال اور جسمانی اعضاء کو اندرونی طور پر تھری ڈی میں دکھاتا ہے.
ایسا نہیں ہے کہ سامنے میاں اشفاق صاحب سامنے کھڑے ہیں اور یہ ہیڈ سیٹ انہی کا جسم دکھائے گا.
نہیں یہ دکھائے گا وہی جو پہلے سے اس میں ریکارڈ کیا گیا ہو گا اور چونکہ دنیا کے تمام انسانوں کے جسم تقریبا ایک ہی طرح سے بنے ہوئے ہیں اس لئے یہ ریکارڈنگ سب کےلئے ہی قابلِ قبول ہو گا.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
Post Reply

Return to “طب”