غزل...!!

اگر آپ شاعر ہیں اور اپنی شاعری ہمیں بھی سنانا پسند کرتے ہیں تو یہاں لکھئے
Post Reply
اریبہ راؤ
کارکن
کارکن
Posts: 183
Joined: Tue Jun 09, 2015 3:28 am
جنس:: عورت

غزل...!!

Post by اریبہ راؤ »

ہم نشیں تری خوشی میرے غم بھلا گئی
جب تری ہنسی تھمی پھر اداسی چھا گئی

درد سےبھرے رہے پھر بھی چپ کھڑے رہے
ہم تھے بے زباں مگر آنکھ سب سنا گئی

تجھ تلک نہ آ سکے, آرزو نہ پاسکے
راستے میں جستجو ہاتھ ہی چھڑا گئی

کس طرح یقیں کرے دل یہ تیری بات کا
چارہ گر تری دوا زخم ہی جلا گئی

آ کے پھر ٹھہر گیا وقت یہ فراق کا
ہم سے رت وصال کی چہرہ کیوں چھپا گئی

ہم انا کے خول میں بت بنے کھڑے رہے
بعد میں ہماری ضد خاک ہی اڑا گئی ....!!
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: غزل...!!

Post by محمد شعیب »

کیا یہ آپ کا اپنا کلام ہے؟ بہت ہی اعلیٰ. بہت خوب ..

ہر شعر کمال ہے ...
اریبہ راؤ
کارکن
کارکن
Posts: 183
Joined: Tue Jun 09, 2015 3:28 am
جنس:: عورت

Re: غزل...!!

Post by اریبہ راؤ »

جی یہ میری تخلیق ہے...
بہت شکریہ ...
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: غزل...!!

Post by محمد شعیب »

بہت خوب
پھر تو آپ یوں کریں کہ اپنے کلام کے لئے ایک باقاعدہ سلسلہ شروع کریں. ایک ہی لڑی میں بھی تمام کلام لکھ سکتی ہیں اور ہر غزل کے لئے الگ لڑی بھی بنا سکتی ہیں.
ویسے ہر غزل الگ لڑی میں ہو تو بہتر ہے.
اور کیا آپ کے کلام کا کوئی مجموعہ شائع ہو چکا ہے؟
نورمحمد
مشاق
مشاق
Posts: 3928
Joined: Fri Dec 03, 2010 5:35 pm
جنس:: مرد
Location: BOMBAY _ AL HIND
Contact:

Re: غزل...!!

Post by نورمحمد »

وااااہ واااہ ۔ ۔ ۔ ۔بہت عمدہ محترمہ

بہت ہی مشکل بحر ہے میرے لئے
فاعلن مفا علن فاعلن مفاعلن
میں تو سمجھ ہی نہ سکا ۔ ۔ ۔ ۔

مقطع بھی ہو جاتا تو بہت بہتر تھا !!! r;o;s;e r;o;s;e r;o;s;e r;o;s;e
اریبہ راؤ
کارکن
کارکن
Posts: 183
Joined: Tue Jun 09, 2015 3:28 am
جنس:: عورت

Re: غزل...!!

Post by اریبہ راؤ »

جی محترم نور محمد
یہ یہی بحر ہے اور میری پسندیدہ ۔ اس بحر میں روانی بہت ہے
میں نے دوغزلیں کہیں ہیں اس بحر میں اور اسی بحر میں ایک اور غزل کل ہی شروع کی اس کے دواشعار کہے ہیں ....
جی بہتر مقطع بھی کہہ لوں گی ان شاءﷲ :)
اریبہ راؤ
کارکن
کارکن
Posts: 183
Joined: Tue Jun 09, 2015 3:28 am
جنس:: عورت

Re: غزل...!!

Post by اریبہ راؤ »

جی نہیں محترم شعیب میرا مجموعہِ کلام ابھی شائع نہیں ہوا۔
جی بہتر میں اپنے کلام کا علیہدہ سلسلہ شروع کر لوں گی ان شاءﷲ :)
سلامت رہیں
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: غزل...!!

Post by محمد شعیب »

آپ کے کلام کا زنتظار ہے
Post Reply

Return to “آپ کی شاعری”