اقبال کی زمین میں میری ادنی سی کشش

اگر آپ شاعر ہیں اور اپنی شاعری ہمیں بھی سنانا پسند کرتے ہیں تو یہاں لکھئے
Post Reply
نورالحسن جوئیہ
کارکن
کارکن
Posts: 2
Joined: Thu Oct 01, 2015 12:46 pm
جنس:: مرد

اقبال کی زمین میں میری ادنی سی کشش

Post by نورالحسن جوئیہ »

ہوں سینے میں دو دل عطا، چاہتا ہوں
صنم کو خدا سے جدا چاہتا ہوں
میں اہلِ ستم سے دعا چاہتا ہوں
مری سادگی دیکھ کیا چاہتا ہوں
وفاؤں کے بدلے جفا چاہتا ہوں
جفا کی بھی پھر انتہا چاہتا ہوں
کبھی چاہتا ہوں صنم سے جدائی
عدو کا کبھی سامنا چاہتا ہوں
تجھے میں سبھی سے الگ سوچتا ہوں
تجھے میں سبھی سے جدا چاہتا ہوں
مجھے سانس لینا بھی مشکل ہوا ہے
میں تھوڑی سی تجھ سے ہوا چاہتا ہوں
کہ محنت کو اپنا وطیرہ بنا کر
میں خود اپنی قسمت لکھا چاہتا ہوں
مجھے دیکھنا ہے ستاروں سے آگے
تخیل کا روشن دِیا چاہتا ہوں
مرے چارہ گر اب حقیقت یہی ہے
''چراغِ سحر ہوں،بجھا چاہتا ہوں
کرے مر کے بھی جو مری رہنمائی
میں اقبال سا رہنما چاہتا ہوں
نور جوئیہ
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

Re: اقبال کی زمین میں میری ادنی سی کشش

Post by میاں محمد اشفاق »

میں اقبال سا رہنما چاہتا ہوں
بہت خوب جناب...
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
نورالحسن جوئیہ
کارکن
کارکن
Posts: 2
Joined: Thu Oct 01, 2015 12:46 pm
جنس:: مرد

Re: اقبال کی زمین میں میری ادنی سی کشش

Post by نورالحسن جوئیہ »

:)
اریبہ راؤ
کارکن
کارکن
Posts: 183
Joined: Tue Jun 09, 2015 3:28 am
جنس:: عورت

Re: اقبال کی زمین میں میری ادنی سی کشش

Post by اریبہ راؤ »

تجھے میں سبھی سے الگ سوچتا ہوں
تجھے میں سبھی سے جدا چاہتا ہوں
بہت عمدہ
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: اقبال کی زمین میں میری ادنی سی کشش

Post by محمد شعیب »

بہت خوب
بہت اعلی
Post Reply

Return to “آپ کی شاعری”