ازقلم نائمہ غزل

اگر آپ شاعر ہیں اور اپنی شاعری ہمیں بھی سنانا پسند کرتے ہیں تو یہاں لکھئے
Post Reply
sanisnow88
کارکن
کارکن
Posts: 57
Joined: Wed Jul 22, 2015 2:36 pm
جنس:: عورت

ازقلم نائمہ غزل

Post by sanisnow88 »

میری الجھن کو سلجھا دو
محبت میری الجھن ہے
سلجھنے میں نہیں آتی
یہ الجھن کیسی الجھن ہے
میری رگ رگ میں شامل ہے
بہت بےچین رکھتی ہے
بہت بےتاب کرتی ہے
نظر جب تم پہ پڑتی ہے
بہت سیراب کرتی ہے
ادھوری انکہی باتیں
کئی قصے کئی یادیں
کوئی بھولی سی سوغاتیں
تمھارے بن جو گزری ہیں
عجب وہ چاندنی راتیں
مجھے بےزار کرتی ہیں
انوکھے راز کہتی ہیں
تمھارے بن جو گزرے ہیں
سب ہی لمحے ادھورے ہیں
وہ جن میں تم نہیں ہوتے
سب ہی قصے ادھورے ہیں
سب ہی باتیں ادھوری ہیں
سب ہی یادیں ادھوری ہیں
میری الجھن کو سلجھا دو
محبت میری الجھن ہے

Sent from my Nokia_X using Tapatalk
Post Reply

Return to “آپ کی شاعری”