محبت درد دیتی ہے. ..

اگر آپ شاعر ہیں اور اپنی شاعری ہمیں بھی سنانا پسند کرتے ہیں تو یہاں لکھئے
Post Reply
sanisnow88
کارکن
کارکن
Posts: 57
Joined: Wed Jul 22, 2015 2:36 pm
جنس:: عورت

محبت درد دیتی ہے. ..

Post by sanisnow88 »

شاعرہ: نائمہ غزل

عجب ہی رنگ ہیں اسکے
نئے سے ڈھنگ ہیں اسکے
محبت نام ہے جس کا
تلاطم خیز لہروں کو بھی
قابو کر ہی لیتی ہے
کسی سنسان بستی کو
بہت آباد کرتی ہے
یہ ہونٹوں پرورد کی مانند
کسی کے نام کی صورت
ہمیشہ جاری رہتی ہے
کبھی بارش کی صورت ہے
کبھی بن مانگی دعا جیسے
کبھی صہرا کی ٹھنڈی چھائوں کے جیسی
یہ سر پہ آن رکتی ہے
یہ ہر سو یوں برستی ہے
کہ جیسے اوس پھولوں پر
یہ کتنی خوشنما سی ہے
مگر پھر بھی
کسی کے زخم سلنے میں
سدا ناکام رہتی ہے
محبت درد دیتی ہے
کبھی انکار کی صورت
کبھی اقرار کی صورت
کبھی آباد لوگوں کو
یہ یوں برباد کرتی ہے
کہ باقی کچھ نہیں رہتا
اور اک آسیب کی صورت
زہن پہ طاری رہتی ہے
محبت درد دیتی ہے
محبت درد دیتی ہے.....!!!!
Post Reply

Return to “آپ کی شاعری”