التجا

اگر آپ شاعر ہیں اور اپنی شاعری ہمیں بھی سنانا پسند کرتے ہیں تو یہاں لکھئے
Post Reply
محسن احمد
کارکن
کارکن
Posts: 1
Joined: Wed Dec 31, 2014 4:24 am
جنس:: مرد

التجا

Post by محسن احمد »

مہک اٹھا ہے میخانہ ، چلی بادِ صبا ساقی
بھلا کے تو محاسب کو میری محفل سجا ساقی

مُصَلِّی سے نہیں ممکن امامت اب حجازی کی
مرا دشتِ جنوں ہے یہ ، کوئی قاسم بلا ساقی

زمانوں کی رفاقت ہے تری چشمِ روایۃ سے
میرا نقشِ کہن مجھ کو سرِ محفل دکھا ساقی

اسیرِ دام سنورتا ہے یہاں سوزِ درا محسنؔ
تڑپ اٹھے دلِ مضطر ، کوئی نغمہ سنا ساقی

تیری خاطر بھٹکتا ہوں کبھی صحرا کبھی گلشن
مجھے اپنا بنا لے تو ، یہی ہے التجا ساقی
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: التجا

Post by محمد شعیب »

v;g zub;ar
بہت اچھی لفاظی کی ہے. شاعرانہ معیار جانچنے سے بندہ قاصر ہے. تاہم مضمون پسند آیا...
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: التجا

Post by اضواء »

بہترین ہے ....

شئیرنگ پر آپ کا شکریہ
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: التجا

Post by چاند بابو »

شعیب بھیا آپ بھی کمال کے آدمی ہیں.
اب شاعر آپ کے تبصرے کو کیا سمجھے
کہ آپ نے اس کے کلام کی تعریف کی ہے.
یا اسے ایک مضمون کہہ کر اس کا بیڑہ غرق کیا ہے. :P
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
Post Reply

Return to “آپ کی شاعری”