اُردُو نامہ اِنشاء اللہ عالمی سطح پر اُردُو کی بہترین ویب س

اپنی تجاویز ، رائے ، تبصرے اور فورم سے متعلق شکایات وغیرہ یہاں درج کریں
Post Reply
Shakil Ahmed Khan
کارکن
کارکن
Posts: 8
Joined: Sun Nov 30, 2014 8:12 am
جنس:: مرد

اُردُو نامہ اِنشاء اللہ عالمی سطح پر اُردُو کی بہترین ویب س

Post by Shakil Ahmed Khan »

آج بہت عرصے کے بعد میں اِس ویب سائٹ پر آیا.میں نے محسوس کیا میری غیرحاضری کے دوران اِس حسین جلوہ گاہ(میں ویب سائٹ کو اپنی زبان میں جلوہ گاہ کہتا ہوں)نے اِرتقاء کی کئی منزلیں طے کرلی ہیں. شاباش ،منتظم ومنصرم و مہتمم حضرات ،شاباش .اللہ کرے ذوقِ کمال اور زیادہ.آج مجھے اِس ویب سائٹ پر ایک بہت قیمتی چیز نظر آئی ، جسے میں نے بلاتامل ڈاؤن لوڈ کرلیا. وہ ہے مولوی سیداحمد مرحوم مؤلف فرہنگِ آصفیہ کی فرہنگ النساء .اِس قیمتی شئے کو پاکر میرا دِل اِس ویب سائٹ کے منتظمین حضرات کے لیے شکروسپاس کے جذبات سے لبریز ہے.آپ اِسے میر ی رائے سمجھ لیجیے ، تجویز کہیں، درخواست خیال فرمائیں یا التجا، اپیل اور عرضی متصورفرمائیں وہ یہ ہے کہ اُردُو کی بہت سی نادرونایاب کتابیں مختلف ویب سائٹس پر موجود ہیں ،اگر وہ یہاں جمع کردی جائیں اور اُن کی ڈاؤن لوڈنگ کاطریقہ بھی اِتنا ہی سہل رکھاجائے جیسافرہنگِ نساء لیتے ہوئے محسوس ہوا، تویہ آپ کی بہت گرانمایہ کاوش ہوگی .حالانکہ اِس ویب سائٹ پر پہلے سے ایسی قیمتی اور کارآمد کتابیں موجود ہیں جن کی جمع وترتیب بجائے خود ایک لازوال کارنامہ ہے،لیکن اہلِ ہوس کا تقاضہ ء ہل من مزید ختم ہونے والا نہیں. اجازت دیں‌، شکیل احمد خان.
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: اُردُو نامہ اِنشاء اللہ عالمی سطح پر اُردُو کی بہترین و

Post by چاند بابو »

بہت بہت شکریہ محترم شکیل احمد خان صاحب.
میرے خیال میں ابھی تک آپ نے اردونامہ کا کتاب گھر نہیں دیکھا ہے.
اوپر مینیو میں کتاب گھر کا لنک موجود ہے وہاں سے کتاب گھر میں جایئے وہاں آپ کو ہزاروں کتب ملیں گیں.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
Shakil Ahmed Khan
کارکن
کارکن
Posts: 8
Joined: Sun Nov 30, 2014 8:12 am
جنس:: مرد

میری مراد کلاسیکی ادب سے تھی.....

Post by Shakil Ahmed Khan »

چاند بابوصاحب !
میرے مکتوب کو فوری پڑھنے اور فوری جواب دینے کا شکریہ اور رہنمائی کابھی بہت بہت شکریہ.چاند صاحب ! بیشک یہ فورم تجاویزاور آراء کا ہے مگر یہ جاننا چاہتا ہو ں کہ نیاتھریڈبنانے کا طریقہ کیا ہوگا.تدریس کے صفحے پر جو ابھی پڑھتاہوا آرہاہوں شاید اِس بارے میں‌کچھ نہیں اور اگر ہے تومیری نظرنہیں‌پڑی.ازراہِ کرم براہِ راست جواب دیں اورنیاتھریڈ بنانے کا آسان طریقہ بھی سمجھائیں تاکہ میں اپنی پسند کا کوئی سلسلہ شروع کرسکوں.اُمید ہے جواب سے مطلع فرمائیں گے.
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: اُردُو نامہ اِنشاء اللہ عالمی سطح پر اُردُو کی بہترین و

Post by چاند بابو »

Shakil Ahmed Khan wrote:چاند بابوصاحب !
میرے مکتوب کو فوری پڑھنے اور فوری جواب دینے کا شکریہ اور رہنمائی کابھی بہت بہت شکریہ.چاند صاحب ! بیشک یہ فورم تجاویزاور آراء کا ہے مگر یہ جاننا چاہتا ہو ں کہ نیاتھریڈبنانے کا طریقہ کیا ہوگا.تدریس کے صفحے پر جو ابھی پڑھتاہوا آرہاہوں شاید اِس بارے میں‌کچھ نہیں اور اگر ہے تومیری نظرنہیں‌پڑی.ازراہِ کرم براہِ راست جواب دیں اورنیاتھریڈ بنانے کا آسان طریقہ بھی سمجھائیں تاکہ میں اپنی پسند کا کوئی سلسلہ شروع کرسکوں.اُمید ہے جواب سے مطلع فرمائیں گے.
جی غالبا واقعی اردونامہ پر پہلے نیا تھریڈ بنانے کا طریقہ شئیر نہیں کیا گیا تھا. بہرحال آپ کی فرمائش پر میں گے ایک جامع قسم کی پوسٹ لکھنے کی کوشش کی ہے.
اب دیکھئے آپ کی رہنمائی میں‌یہ کس حد تک کامیاب ہوتی ہے.
تھریڈ کا لنک یہاں‌ہے
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
Post Reply

Return to “آپکی رائے، تجاویز، اور شکایات”