میرا شہر

دنیا میں کیا ہو رہا ہے۔ کچھ نیا، کچھ اچھوتا۔
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

میرا شہر

Post by محمد شعیب »

اس دھاگے میں ہر ممبر اپنے شہر کا تعارف اور تصاویر شئر کریگا.
اور آپ کے شہر میں اگر کوئی سیر کرنے آئے تو شہر میں پکنک اور گھومنے کے مقامات کون کونسے ہیں ؟
آپ کے شہر میں اچھے ہوٹلز، شاپنگ سنٹرز، اہم یا تاریخی مقامات یا کوئی اور دلچسپ معلومات ہوں تو وہ بھی شئر کریں.
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: میرا شہر

Post by محمد شعیب »

[center]میرا شہر ژوب[/center]

ژوب پاکستان کے صوبہ بلوچستان کا ایک ضلع ہے. یہاں کہ آبادی ڈھائی لاکھ کے لگ بھگ ہے. اس شہر کا نام انگریز کے زمانے میں فورٹ سنڈیمین تھا. اور یہ نام ایسے پڑا کہ انگریز کے زمانے میں یہاں کے گورنر کا نام سنڈیمین تھا. جس نے یہاں ایک قلعہ بنایا جو ابھی یہاں کے ڈی سی کی رہائش گاہ ہے. اس قلعے کا نام فورٹ سنڈیمین رکھا گیا. اور اس کی وجہ سے اس علاقے کا نام بھی فورٹ سنڈیمین ہو گیا. بعد میں جب بھٹو نے یہاں کا دورہ کیا تو اس کا نام زہوب رکھا. جس کا مطل ہے ابلتا ہوا پانی. اور یہ نام اس لئے رکھا کیونکہ یہاں کاریز بہت زیادہ تھیں. کاریز انگریزوں کی بنائی ہوئی ایک زیر زمین نہر ہوا کرتی تھی، جو اب تقریبا ختم ہو چکی ہیں. ان کاریزوں میں چشمے کا ابلتا ہوا پانی آتا تھا. اس لئے اسے زہوب کا نام دیا جو بعد میں بدل کر ژوب ہو گیا.
ژوب شہر میں زیادہ تر آبادی پختون ہے. یہاں پر پختون قبائل میں مندوخیل، کاکڑ، شیرانی سب سے زیادہ ہیں. اور شہر میں گنڈہ پور، بنوچی، خٹک اور دیگر اقوام بھی آباد ہیں.

ژوب کی کچھ تصاویر

Image
اسی قلعے کا نام فورٹ سنڈیمین تھا. اب یہ ڈی سی ہاؤس ہے.

Image
ژوب ائر پورٹ

Image
ژوب ڈیر ہ روڈ (داہنہ سر)

Image
عرفان سٹیڈیم ژوب (یہاں آل پاکستان فٹبال ٹورنامنٹس بھی ہوتے ہیں)

Image
پکنک پوائنٹ (سلیازہ)

Image
برفباری کے بعد کا منظر (عدن شعیب برفباری سے لطف اندوز ہوتے ہوئے )

سبکزئی ڈیم ژوب کی تصاویر
Image

Image

Image
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: میرا شہر

Post by محمد شعیب »

ژوب کے بارے میں کچھ اور معلومات

یہاں کا درجہ حرارت گرمیوں میں زیادہ سے زیادہ 42 ڈگری اور سردیوں میں زیادہ سے زیادہ 8.9- ڈگری تک ریکارڈ کیا گیا ہے.
گرمی کا دورانیہ بہت کم ہوتا ہے. زیادہ سے زیادہ دو ماہ گرمی ہوتی ہے. لیکن سردیاں اکتوبر سے ہی شروع ہو جاتی ہے ہیں. اور پھر اپریل یا مئی تک موسم ٹھنڈا رہتا ہے.

یہاں کے اچھے ہوٹلز میں روہیل ہوٹل اور گیسٹ ہاؤس ہیں.

شاپنگ یہاں سے نہ کریں تو اچھا ہے. البتہ یہاں کے خشک میوہ جات اور پھل یہ ہیں.
بادام، چلغوزہ، انگوراور خوبانی
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: میرا شہر

Post by اضواء »

بہت خوب ہے :clap: :clap: بہترین معلومات کی فراہمی پر آپ کا شکریہ
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: میرا شہر

Post by چاند بابو »

بہترین معلومات دینے کا بہت بہت شکریہ محترم شعیب بھیا.
آپ کا شہر تو ماشااللہ بہت خوبصورت معلوم پڑتا ہے.
ویسے تو ہمارے شہر کے بارے میں کوئی ایسی خاص بات نہیں ہے جو بتانے والی ہو مگر پھر بھی اپنی سی کوشش کر لیتا ہوں.

[center]میرا شہر بورے والا[/center]

بورے والا ضلع وہاڑی ریجن ملتان جنوبی پنجاب کی ایک اہم اور صوبہ پنجاب کی دوسری بڑی تحصیل ہے، آبادی کے لحاظ سے پاکستان کا اکتیسواں بڑا شہر ہے جس کی آبادی ایک اندازے کے مطابق اس وقت اس کی آبادی تقریبا ساڑھے تین لاکھ نفوس پر مشتمل ہے. آبادی کا زیادہ تر حصہ مہاجرین پر مشتمل ہے جو 1947 میں ہندوستان سے یہاں منتقل ہوئے تھے جن کی زبان پنجابی ہے البتہ اردگرد کے چند دیہات میں لوکل آبادی موجود ہے جن کی اپنی زبان ہے جسے ہم لوکل یا جانگلی کہتے ہیں جو سرائیکی سے کافی حد تک مماثل ہے.
تاریخی اعتبار سے بورے والا شہر دہلی ملتان روڈ پر واقع ہے اور اس شہر کا سب سے بڑا اعزاز مشہور ولی اللہ حضرت بابا حاجی شیر دیوان چاولی مشائخ کا دربار ہے. بورے والا شہر پرانے دریا بیاس کے پیٹ میں واقع ہے جو مدتوں پہلے ختم ہو چکا ہے البتہ اس کی نشانی کے طور پر ابھی بھی پانی کی ایک گزرگاہ باقی ہے جسے سکھ بیاس کہتے ہیں. (ہمارے بچپن تک اکثر گرمیوں کے موسم میں اس میں پانی بھر آتا تھا اور دریا کی یاد تازہ کر دیتا تھا مگر اب گزشتہ بیس سال سے یہاں پانی نہیں آیا).
بنیادی طور پر یہ ایک زرعی علاقہ ہے مگر اس کے ساتھ ساتھ کاروبار کے بھی بے شمار مواقع موجود ہیں. اس خطے کی اہم فصلیں گندم، کپاس، چاول اور مکئی ہیں اس کے علاوہ چاول بھی بڑی مقدار میں کاشت کیا جاتا ہے، کنو (مالٹا) یہاں کا بہترین پھل ہے اس کے علاوہ آم، جامن اور اب فالسہ کی فصل بھی کاشت کی جاتی ہے.
کاروباری اعتبار سے بورے والا رحیم یار خان کے بعد پاکستان کا دوسرا بڑا کاٹن بیلز فراہم کرنے والا شہر ہے، بورے والا میں 200 سے زیادہ آئل ملز، 50 سے زیادہ کاٹن فیکٹریز، 50 سے زیادہ رائس ملز، 07 فلور ملز اور 03 گھی ملز کام کر رہی ہیں. ایشیا کی سب سے بڑی ٹیکسٹائل مل بورے والا ٹیکسٹائل ملز (اب داؤد لارنس پور ٹیکسٹائل ملز) بھی بورے والا میں واقع ہے البتہ چند سال پہلے علاقائی اور اندرونی سیاست کی وجہ سے یہ مل مکمل طور پر بند ہو چکی ہے.
بورے والا شہر کی کل بجلی کی ڈیمانڈ تقریبا 150 میگاواٹ اور رسد تقریبا 90 میگاواٹ ہے.

اس کے علاوہ بورے والا کو دی سٹی اور ایجوکیشن کا خطاب بھی حاصل ہے اور ایک اندازے کے مطابق اس کی شرح خواندگی تقریبا 99 فیصد ہے، بورے والا میں گورنمنٹ پوسٹ گریجوائیٹ کالجز، زرعی یونیورسٹی کے علاوہ تقریبا 1500 مختلف سکول اور کالجز موجود ہیں جو دن رات نونہالان بورے والا کو تعلیم فراہم کرنے میں مصروف ہیں.

یوں تو یہاں کوئی خاص چیز نہیں ہے البتہ چند ایک لوگوں کی کھانے والی چیزیں بہت مشہور ہیں جن میں کڑاہی گوشت، سموسے، دہی بھلے، فروٹ چاٹ وغیرہ وغیرہ مشہور ہیں اور بلاشبہ ان جیسا ذائقہ پورے پاکستان میں اور کہیں نہیں. باقی ان کی تفصیل پپو بھیا ہی بتا سکتے ہیں کیونکہ مجھے چند ایک ناموں کے علاوہ باقی نام یاد نہیں البتہ پپو بھیا کو تمام نام اور مشہور چیزیں رٹی ہوئی ہیں.


یہ تھا میرے شہر کا مختصر سا تعارف، تصاویر ابھی دستیاب نہیں انشااللہ جلد لگانے کی کوشش کروں گا.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: میرا شہر

Post by محمد شعیب »

بہت بہت شکریہ چاند بابو
آپ کا شہر تو ایک قدیم ثقافتی اور کاروباری شہر ہے.
کاٹن کی اتنی زیادہ پیداوار ہی یہاں پر کاروبار کا اصل سبب ہے.
بجلی کی طلب و رسد میں بہت فرق ہے. اس کا مطلب ہے لوڈ شیڈنگ زیادہ ہو رہی ہے.
شئرنگ کا شکریہ
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: میرا شہر

Post by چاند بابو »

جی بالکل شعیب بھیا بجلی کی لوڈشیڈنگ عروج پر ہے جس نے کاروبارِ زندگی کو بہت متاثر کیا ہوا ہے.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: میرا شہر

Post by چاند بابو »

لیجئے جناب میرے شہر کی چند ایک تصاویر
تمام تصاویر انٹرنیٹ سے اکٹھی کی گئی ہیں اس لئے رزلٹ اور علاقے کے تعارف کے لحاظ سے کچھ زیادہ موزوں نہیں ہیں.

[center]سٹی گیٹ وہاڑی بازار بورے والا
Image
سٹی گیٹ کالج روڈ بورے والا
Image
گورنمنٹ کالج بورے والا
Image
تابندہ ماڈل سکول بورے والا
Image
غلہ منڈی بورے والا
Image
Image
ڈیرہ بابا گرونانک سنگھ 317 ای بی بورے والا
Image
نیشنل پولی ٹیکنیک انسٹی ٹیوٹ بورے والا
Image
ریلوے اسٹیشن بورے والا
Image
Image
سٹی سنٹر (بزنس سنٹر) بورے والا
Image
دربار حضرت بابا حاجی شیر رحمتہ اللہ علیہ دیوان صاحب بورے والا
Image
دفاتر بورے والا ٹیکسٹائل ملز بورے والا
Image
بھارتی اداکار راجیش کھنہ کا آبائی گھر بورے والا میں ہے. (ان کے والد لالہ ہیرانند کھنہ گورنمنٹ ایم سی ہائی سکول بورے والا کے پہلے ہیڈ ماسٹر تھے)
Image
اسپورٹس اسٹیڈیم بورے والا
Image
Image
گول چوک (شہر کے تمام بازاروں کا مرکز) بورے والا
Image
بورے والا ہسپتال (پرائیویٹ) بورے والا
Image
بورے والا کی ایجاد موٹرسائیکل رکشہ
Image
بورے والا شہر کے تقریبا درمیان سے گزرنے والی چھوٹی سی نہر.
Image
[/center]
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: میرا شہر

Post by محمد شعیب »

بہت خوب
بہت ہی خوبصورت شہر ہے.
تو پھر کب سیر کروا رہے ہیں جناب ؟
بندہ سیر کرنے کے لئے کب آئے ؟
فیملی کے ساتھ یا اکیلے ؟
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: میرا شہر

Post by چاند بابو »

جہاں تک شہر کی بات ہے شہر خوبصورت ضرور ہے کھلی سڑکوں والا اچھے بازاروں والا مگر اس شہر کی بدقسمتی یہ ہے کہ یہاں سیر کے قابل کوئی ایک بھی مقام نہیں ہے.
رہی بات آپ کے آنے کی تو آپ کے لئے ہم ہماوقت حاضر ہیں.
اکیلے آئے یا پھر فیملی کے ساتھ یہ کوئی مسئلہ نہیں ہے. البتہ اگر موسم کی شدت سے بچنا چاہتے ہیں تو نومبر، دسمبر اور فروری، مارچ بہترین مہینے ہیں.
اپریل سے ستمبر تک موسم شدید گرم رہتا ہے اور وسط دسمبر سے تقریبا فروری کے آغاز تک شدید سرد لیکن اتنا سرد ہرگز نہیں جتنا آپ کا ژوب ہے. لیکن آ کر سیر کا مت کہئے گا کیونکہ واقعی یہاں سیر کرنے لائق کوئی ایک جگہ بھی نہیں ہے. حتیٰ کہ یہاں کوئی ایک پارک تک نہیں ہے.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: میرا شہر

Post by محمد شعیب »

h.a.h.a
پھر تو مزہ نہیں آئے گا.
پھر آپ ژوب آ جائیں. اگست، ستمبر، اکتوبر میں موسم بہت خوشگوار ہوتا ہے.
یہاں شہر سے باہر گھومنے کی جگہیں بھی ہیں.
تو کیا خیال ہیں حضور ؟
افتخار
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 11810
Joined: Sun Jul 20, 2008 8:58 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: میرا شہر

Post by افتخار »

بھیا جی آپ کا شہر تو بہت ہی خوبصورت ھے،
دل تو کرتاھے آنے کو لیکن وقت اور دوستوں کا ساتھ ہونا بہت ضروری ھے.

میرے شہر کا تعارف تو چاند بابو نے اپنے بہت ہی خوبصورت انداز میں بیان کردیا ھے.
اب میرے پاس بیان کرنے کو صرف ہی ھے کہ
بورے والا میں رکشے بنانے کا کام تو بہت عروج پر ھے اس کے ساتھ ساتھ سپییلر ( یہ وہ مشین ھے جو بنولے سے کھل بناتی ھے) ہمارے شہر میں امریکن کوالٹی ایوارڈ یافتہ ورکشاپس ان میں مشہور نام
سنلائٹ انڈسڑیز
نیو سنلائٹ انڈسڑیز
رامے انڈسڑیز
جمال انڈسڑیز
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: میرا شہر

Post by چاند بابو »

تھوڑی سی تصحیح کر دوں لفظ سپییلر نہیں بلکہ آئل ایکسپیلر ہے.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: میرا شہر

Post by محمد شعیب »

اضافے کا شکریہ افتخار بھائی.
باقی دوست بھی اپنے اپنے شہر کا تعارف شئر کریں.
افتخار
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 11810
Joined: Sun Jul 20, 2008 8:58 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: میرا شہر

Post by افتخار »

پپو بھیا بھی شائد کچھ اضافہ کریں.
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: میرا شہر

Post by اضواء »

ماشاء اللہ r:o:s:e r:o:s:e بہت ہی خوبصورت شھرکے رہنے والے ہو ......

معلوماتی شئیرنگ اور تصویروں پر آپ سب کا شکریہ
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: میرا شہر

Post by محمد شعیب »

اضواء جی
آپ بھی اپنے شہر کی سیر کروائیں ..
رضی الدین قاضی
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 13369
Joined: Sat Mar 08, 2008 8:36 pm
جنس:: مرد
Location: نیو ممبئی (انڈیا)

Re: میرا شہر

Post by رضی الدین قاضی »

شعیب بھائی اور چاند بھائی کے شہر کی سیر کرکے بہت مزہ آیا.
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: میرا شہر

Post by اضواء »

محمد شعیب wrote:اضواء جی
آپ بھی اپنے شہر کی سیر کروائیں ..

جی اچھی بات ہے ....
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: میرا شہر

Post by محمد شعیب »

تو پھر کب ؟؟
Post Reply

Return to “دنیا میرے آگے”