قومی ہیرو ایم ایم عالم انتقال کر گئے!

اپنے ملک کے بارے میں آپ یہاں کچھ بھی شئیر کر سکتے ہیں
Post Reply
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

قومی ہیرو ایم ایم عالم انتقال کر گئے!

Post by میاں محمد اشفاق »

[center]Image

Image

Image[/center]

پاکستان فضائیہ کے سابق ائرکمانڈور اور پاکستان کے 1965 کے جنگ کے ہیرو مانے جانے والے ایم ایم عالم پیر کی صبح کراچی میں انتقال کر گئے۔
ریڈیو پاکستان کے مطابق ان کی عمر 78 برس تھی۔ وہ پھپھڑوں کی بیماری میں مبتلا تھے۔
انہیں 1965 کی پاک بھارت جنگ کے دوران بہادری دکھانے پر ستارۂ جرات سے نوازا گیا تھا۔
محمد محمورعالم کا شمار پاکستان کے مایہ ناز ہیروز میں کیا جاتا ہے .سکواڈرن لیڈر محمد محمودعالم کو یہ عزاز جاصل ہے کے انھوں نے ایک 1965 کی پاک بھارت جنگ میں ایک منٹ میں دشمن کے پانچ طیارے مار گراۓ اور یہ ابھی تک ورلڈ ریکارڈ ہے۔
مجموعی طور پر آپ نے نو طیارے مار گرا‎ۓ اور دو کو نقصان پہنچایا ہے۔
بنگالی ہونے کی وجہ سے 71 کی جنگ میں آپ کو ہوآئی جہاز اڑانے کی اجازت نہیں دی گئی،
مگر آپ نے جنگ سے بعد پاکستان میں ہی قیام کیا۔سوویٹ افغان جنگ میں آپ پر مجاہدین کو تربیت دینے اور جنگ میں حصہ لینے کا بھی شرف ہے.

ایم ایم عالم کے ہندوستانی ایرفورس سے معرکے کا آنکھوں دیکھا حال
راوی: ونگ کمانڈر محمد عارف اقبال ریٹائرڈ
1965 کی جنگ شروع ہونے پر میں سرگودھا ایر بیس پر تھا جوکہ انڈین ایر فورس کا مرکزی نشانہ تھا۔میں ایف 104 جہاز میں بیٹھا اپنی باری کا انتظار کر رہا تھا کہ کب مجھے جہاز اڑانے کا حکم ملے گا۔دشمن کے ایک حملے سے نمٹنے کے لیے میرے ساتھی پرواز کر چکے تھے۔دیادہ دیر نہیں گزری تھی کہ ہمیں معلوم ہو گیا کہ دشمن کا حملہ ناکام ہو گیا ہے اور اس کے 6 میں سے 4 جہاز گرا دیے گئے ہیں۔
جب دوسرے حملے کا معلوم ہوا تو میرے چار ساتھی جوکہ ایف86 جہازوں میں تھے اور مجھے اپنے ایف104 میں پرواز کا حکم ملا۔ہم منٹوں میں ہوا کے دوش پر اپنے "دوستوں کی تواضع" کے لیے روانہ ہو گئے۔سکارڈن لیڈر ایم ایم عالم اپنے ونگ مین کے ساتھ جنوب مشرقی حصہ دیکھ رہے تھے جبکہ فلائٹ لیفتیننٹ بھٹی ان سے مذید مشرق میں تقریباً 15000 فٹ کی بلندی پر تھے۔شمال کی طرف جاتے ہوئے میں نے دشمن کے چار جہاز جنوب مشرق کی طرف دیکھے۔ میں نے ریڈیو پر اعلان کیا اور دشمن کی سمت مڑنا شروع کیا۔جب میں دشمن کے جہازوں کے پیچھے پہنچا تو اپنے چار جہاز دو ایم ایم عالم کے اور دو بھٹی کے دشمن کے تعاقب میں موجود تھے۔
دشمن طیارے ہنٹر ہمارے سیبر طیاروں سے زیادہ تیز ہیں۔ان کے نزدیک پہنچنے کے لیے سیبر کو بیرونی فیول ٹینک گرا کر ڈائیو کرنا پڑتا ہے۔بھٹی نے اپنے فیول ٹینک گرانے کی کوشش کی تو ایک فیول ٹینک نہ گرا۔اب بھٹی کے لیے یہ ناممکن تھا کہ وہ اپنے شکار کو پہنچ سکے اس لیے اس نے شکار کو ایم ایم عالم کے جہازوں کے رحم و کرم پر چھوڑنے کا درست فیصلہ کیا۔عالم اور اس کا ونگ مین دشمن سے قریب ہونے لگے۔اگرچہ ایف 104 کے لیے دشمن تک پہنچ جانا ممکن تھا مگر میں نے فیصلہ کیا کہ پہلے ایم ایم عالم کو موقع دیا جائے اور اگر کوئی جہاز اس سے بچ نکلنے میں کامیاب ہونے لگے تو اس کا میں پیچھا کروں۔میں دشمن پر نظر رکھ کر عالم کے پیچھے رہا۔ ایم ایم عالم کی مہارت اور جذبے کو جانتے ہوئےمیرے دل میں یہ خدشہ موجود تھا کہ عالم مجھے موقع نہیں دے گا۔ جلد ہی مجھے محسوس ہو گیا کہ میرے خدشات درست تھے۔
میری طرح ایم ایم عالم نے بھی چار ہی جہاز دیکھے تھے ۔اس نے دائیں طرف والے جہاز پر حملہ کرنے کا فیصلہ کیا۔اسی وقت اسے مذید دائیں ایک پانچواں جہاز نظر آ گیا۔عالم نے پہلے اس نئے دریافت ہونے والے جہاز سے نمٹنے کا فیصلہ کیا۔ چند سیکنڈ ہی گزرے ہوں گے کہ عالم کی 6 گنوں نےدشمن کے ہنٹر پر آگ اگلنا شروع کی اور میں نے ایک آگ کا گولہ زمین سے ٹکراتے دیکھا۔اور ایم ایم عالم کی گنیں دوسرے ہنٹر کی خبر لینے لگیں اور ایک اور آگ کا گولہ زمین سے جا ٹکرایا۔عالم جب تیسرے جہاز پر فائر کر رہا تھا تو اینڈین ہنٹرز نے ایک مایوسانہ دفاعی مینور کی مگر اس اثنا میں تیسرا گولہ زمین پر پہنچا مگراس جہاز کا پائلٹ ایجیکٹ کرنے میں کامیاب رہا۔آخری دو سے نمٹنا بھی عالم کے لیے لمحوں کا کھیل ثابت ہوا اور وہ بھی آگ کے گولوں کی شکل میں زمیں بوس ہوئے۔ مجھے کسی قدر مایوسی ہوئی کہ عالم نے میرے لیے کچھ نہیں چھوڑا تھا اور انڈین جہازوں پر بھی مایوسی ہوئی کہ ان میں سے کوئی عالم سے بھاگ جاتا تو میری گنوں کو بھی آگ اگلنے کا موقع ملتا۔
میں نے اپنا فاصلہ دیکھا تو میں سرگوھا سے 37 میل دور تھا۔یہ تاریخ میں پہلا موقع تھا کہ کسی بھی پائلٹ اپنے سے بہتر لیول کے پانچ طیارے ایک منٹ سے بھی کم وقت میں مار گرائے ہوں۔یہ نہ صرف پاکستان ایر فورس کی تاریخ کا ایک نیا باب رقم ہوا تھا بلکہ دنیا کی ہوائی تاریخ کا نیا باب تھا۔
[link]http://www.pakdef.info/pids/paf/maiqbal1.html[/link]

جناب ایم ایم عالم پاکستان کی قوم آپ کو سلام پیش کرتی ہے

ہزاروں سال نرگس اپنی بے نوری پہ روتی رہی
بڑی مشکل سے ہوتا ہے چمن میں دیدہ ور پیدا


[center]Image[/center]
Last edited by میاں محمد اشفاق on Tue Mar 19, 2013 5:10 pm, edited 2 times in total.
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: قومی ہیرو ایم ایم عالم انتقال کر گئے!

Post by اضواء »

إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: قومی ہیرو ایم ایم عالم انتقال کر گئے!

Post by چاند بابو »

اناللہ وانا الیہ راجعون
اللہ پاک انہیں غریق رحمت فرمائے.
یہ غازی پاکستان کی شان تھا اور دشمن کے دلوں پر بیٹھی دھاک تھا.
65 کی جنگ میں ان کا کردار عالم اسلام اور پاکستان کے عوام صدیوں یاد رکھیں گے.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
افتخار
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 11810
Joined: Sun Jul 20, 2008 8:58 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: قومی ہیرو ایم ایم عالم انتقال کر گئے!

Post by افتخار »

إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: قومی ہیرو ایم ایم عالم انتقال کر گئے!

Post by محمد شعیب »

انا للہ وانا الیہ راجعون
Post Reply

Return to “پاک وطن”