ریاضی کا عالمی مقابلہ غریب پاکستانی بچہ جیت گیا

اپنے ملک کے بارے میں آپ یہاں کچھ بھی شئیر کر سکتے ہیں
Post Reply
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

ریاضی کا عالمی مقابلہ غریب پاکستانی بچہ جیت گیا

Post by محمد شعیب »

Image
دنیا کی سب سے کم عمر مائیکرو سافٹ سرٹیفائیڈ پروفیشنل ارفع کریم اور او لیول کے امتحانات میں 22 مضامین میں اے گریڈ لے کر عالمی ریکارڈ قائم کرنے والے علی معین نوازش کے بعد نامساعد حالات کے باوجود پاکستانی بچوں نے ایک بار پھر دنیا میں اپنی ذہانت اور قابلیت کا لوہا منوا لیا۔ آسٹریلیا میں ہونے والے 11 سے 13 سال کے بچوں کے درمیان ریاضی کے مقابلہ کو 13 سالہ پاکستانی بچے موسیٰ فیروز نے جیت کر گولڈ میڈل حاصل کرلیا‘ دوسری پوزیشن بھی پاکستانی بچے حسنین نے حاصل کی ہے۔ پہلی پوزیشن لینے والا موسی کبھی بھی پاکستان یا اپنے شہرسے باہر نہیں گیا اور ایک غریب گھرانے سے تعلق رکھتا ہے۔ اس نے کبھی بھی غیر معمولی ٹیوشن یا دیگر ذرائع سے تعلیمی مدد حاصل نہیں کی وہ بس اپنے اسکول کے اساتذہ سے ہی پڑھتا ہے مگر اس کی ذہانت انتہائی غیر معمولی ہے۔ یہ مقابلہ آن لائن تھا اور اس میں دنیا بھر کے لاکھوں بچوں نے شرکت کی تھی۔آسٹریلیا نے پھالیہ کے پاکستانی طالب علم کو آسٹریلیا آنے کے پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسے آسٹریلیا کی شہریت دی جاسکتی ہے۔ مقابلے میں دنیا بھر سے 100 سے زائد ممالک کے 15 لاکھ سے زائد بچی اور بچیاں شریک تھے۔ پہلی پوزیشن ضلع منڈی بہاؤالدین کے انتہائی پسماندہ علاقے پھالیہ کے 13 سالہ موسیٰ نے حاصل کر کے پوری دنیا میں پاکستانی پرچم سربلند کردیا۔
یہ امر قابل ذکر ہے کہ مغربی ممالک میں ریاضی کے مضمون کیلئے بچوں کو جدید طریقوں سے خصوصی تیاری کرائی جاتی ہے۔تاہم پاکستان کے انتہائی پسماندہ علاقے سے تعلق رکھنے والے موسیٰ فیروز نے جدید سہولیات کے ساتھ پڑھنے والے لاکھوں بچوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے گولڈ میڈل جیت لیا۔ جبکہ دوسری پوزیشن بھی پاکستانی بچے حسینن نے حاصل کی ہے۔ منڈی بہاؤالدین/ پھالیہ سے تعلق رکھنے والے طالبعلم موسیٰ فیروز نے ریاضی کا یہ مقابلہ پاکستان میں بیٹھ کر ہی آن لائن حصہ لیا اور عالمی مقابلہ جیت لیا، ریاضی کے آن لائن عالمی مقابلے میں 100 ممالک کے 15 لاکھ بچوں نے شرکت کی,منڈی بہاؤالدین کی سب تحصیل پھالیہ کے آٹھویں جماعت کے طالبعلم موسیٰ فیروز نے سڈنی ورلڈ میٹھلیسکٹ آرگنائزیشن کے تحت امتحان میں گولڈ میڈل اور 25 لاکھ روپے کا انعام بھی حاصل لیا,مقابلے میں قطر کے طالبعلم نے دوسری اور اٹلی کے طالب علم نے تیسری پوزیشن حاصل کی,وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی ریاضی کے عالمی مقابلے میں اول پوزیشن لینے والے طالبعلم موسیٰ فیروز کو مبارکباد دی ہے۔
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: ریاضی کا عالمی مقابلہ غریب پاکستانی بچہ جیت گیا

Post by محمد شعیب »

اگر کوئی اپنے بچوں کو ان مقابلوں میں شریک کروانا چاہے تو

http://www.worldmathsday.com/

اس ویب سائٹ پر کروا سکتا ہے.
افتخار
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 11810
Joined: Sun Jul 20, 2008 8:58 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: ریاضی کا عالمی مقابلہ غریب پاکستانی بچہ جیت گیا

Post by افتخار »

یہ پڑھ کر بہت خوشی ہوئی.
اللہ تعالی اس بچے کی عمر دراز کرے. اور اس کو پاکستان کا نام روشن کرنے کی توفیق دے.

میں اس سے پہلے بھی بہت مرتبہ لکھ چکاہوں کہ پاکستانیوں کے صرف رستے کی ضرورت ھے ان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں.

آ ج کی تاریخ میں دل خوش ہو گیا .
نورمحمد
مشاق
مشاق
Posts: 3928
Joined: Fri Dec 03, 2010 5:35 pm
جنس:: مرد
Location: BOMBAY _ AL HIND
Contact:

Re: ریاضی کا عالمی مقابلہ غریب پاکستانی بچہ جیت گیا

Post by نورمحمد »

آمین
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: ریاضی کا عالمی مقابلہ غریب پاکستانی بچہ جیت گیا

Post by چاند بابو »

بہت خوب اللہ تعالٰی اس ٹیلنٹ کی حفاظت فرمائیں کیونکہ ہمارے حکمرانوں کو تو اس کا خیال کبھی نہیں آئے گا.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
بلال احمد
ناظم ویڈیو سیکشن
ناظم ویڈیو سیکشن
Posts: 11973
Joined: Sun Jun 27, 2010 7:28 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: ریاضی کا عالمی مقابلہ غریب پاکستانی بچہ جیت گیا

Post by بلال احمد »

عمدہ شیئرنگ کا شکریہ،
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
زین
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 7582
Joined: Thu Jun 23, 2011 11:22 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: ریاضی کا عالمی مقابلہ غریب پاکستانی بچہ جیت گیا

Post by زین »

زبردست کیا بات ہے
Post Reply

Return to “پاک وطن”