یومِ شہادت شہیدِ پاکستان حکیم محمد سعید

اپنے ملک کے بارے میں آپ یہاں کچھ بھی شئیر کر سکتے ہیں
Post Reply
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

یومِ شہادت شہیدِ پاکستان حکیم محمد سعید

Post by چاند بابو »

[center]Image[/center]
خراج عقیدت کی مستحق ہیں وہ شخصیتیں اور ادارے جو معاشرے میں اچھی اور مفید روایتیں قائم کر جاتی ہیں۔ ثقافت انہی روایتوں سے جلا پاتی ہے اور یہی روایتیں انفرادی اور اجتماعی زندگی کو روشنی، شیرینی اور علم عطاءکرتی ہے۔ شہید پاکستان حکیم محمد سعید اور ہمدرد فاﺅنڈیشن نے اعتراف علم جبکہ ہمدرد یونیورسٹی نے فروغ علم کی جو روایت قائم کی ہے وہ مادیت کے اس عہد میں قابل ستائش ہے۔ شہید پاکستان حکیم محمد سعید کی خدمات علم و حکمت سے لیکر فہم و ادراک تک پاکستان کے حوالے سے ہمیشہ تاریخ کا روشن باب رہیں گی۔ حکیم محمد سعید شہید صرف طبیب ہی نہیں بلکہ حکیم بھی تھے۔ وہ اپنے وقت کے صاحب علم و حکمت تھے۔ ان کی عقابی نظریں علم طب ہی تک محدود نہیں تھیں بلکہ شعبہ ہائے زندگی کے ہر شعبے پر جن کا تعلق علم و حکمت سے ہے ان کی نظر گہری تھی۔ چنانچہ طب قدیم، طب جدید، قدیم سائنس، جدید سائنس اور تعلیم نونہالان، ثانوی اور اعلا ثانوی سے لے کر جامعات تک کی تعلیم کے متعلق بھی انہوں نے بڑی حکمت سے کام لیاتھا۔
یہ عظیم شخصیت آج موجود ہوتیں تو پاکستان کی نباتاتی دولت سے حکمت کے میدان میں وہ معجزے کر دکھاتی جس کا تصور ”بونے“ کبھی نہیں کرسکتے لیکن مجھے حکیم محمد سعید کی شہادت پر تعجب بھی نہیں اس لئے کہ ہمیشہ قدآور ہی پست ذہنیت والے بونوں کے ہاتھوں شہید ہوتے آئے ہیں۔17 اکتوبر سے 20اکتوبر تک حکیم محمد سعید کے یوم شہادت کے حوالے سے ان کی یاد میں تقریبات کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ ان کو شہید کرنے والے پاکستان دشمنوں کو یہ معلوم ہی نہیں تھا کہ اتنی بڑی شخصیت کا نام و نشان اس طرح نہیں مٹایا جاسکتا بقول شاعر

[center]کتنے سادہ ہیں تیرا نام مٹانے والے
کبھی پتھر کی لکیریں بھی مٹا کرتی ہیں[/center]

پودوں کی ادویاتی اہمیت اور اس کی افادیت کا جو ادراک شہید حکیم محمد سعید کو تھا وہ پاکستان میں کسی اور کے حصے میں تاحال نہیں آیا نہ ہی اس حوالے سے کتابی، علمی اور عملی طور پر کسی شخصیت کی طرف سے کوئی بڑی پیش رفت دیکھنے میں آئی ہے۔ ان کی بصارت اور بصیرت کا اندازہ ان کے دو اقتباسات سے بخوبی لگایا جاسکتا ہے جس میں وہ لگی لپٹی رکھے بغیر حق سچ بات بڑے سیدھے اور سادہ الفاظ میں کہہ دیتے تھے۔
17 اکتوبر 1998ء میں انہیں کراچی میں شہید کر دیا گیا جس کا الزام متحدہ قومی موومنٹ MQM پر لگاتے ہیں اور اس سلسلے میں موجودہ گورنر سندھ عشرت العباد کا نام خاص طور پر لیا جاتا ہے۔ عشرت العباد کے گورنر سندھ بن جانے کے بعد یہ کیس دبا دیا گیا ہے جس سے یہ الزام حقیقت کے قریب ترین سمجھا جاتا ہے۔ جس وقت انہیں آرام باغ میں ان کے دواخانہ کے باہر وحشیانہ فائرنگ کرکے قتل کیا گیا وہ روزہ کی حالت میں تھے یوں انہوں نے روزہ کی حالت میں اپنی جان جانِ آفریں کے سپرد کی۔ ان کا معمول تھا کہ وہ جس روز مریضوں کو دیکھنے جاتے روزہ رکھتے تھے چونکہ ان کا ایمان تھا کہ صرف دوا وجہ شفاء نہیں ہوتی۔ حکیم محمد سعید پاکستان کے بڑے شہروں میں ہفتہ وار مریضوں کو دیکھتے تھے۔ سب سے اہم بات یہ تھی کہ وہ مریضوں کا مفت علاج کرتے تھے۔ ان کا ادارہ ھمدرد بھی ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے جس کی تمام تر آمدنی ریسرچ اور دیگر فلاحی خدمات پر صرف ہوتی ہیں۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
افتخار
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 11810
Joined: Sun Jul 20, 2008 8:58 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: یومِ شہادت شہیدِ پاکستان حکیم محمد سعید

Post by افتخار »

اللہ تعالی حکیم صاحب پر اپنی رحمتوں کا نازول کرئے اور ان کے جنت میں درجات بلند کرے.
میں آج صبح ان کی خدمات کے موزوں پر ایک رپورٹ دیکھ رہا تھا.آپ نے بھی بہت تفصیل سے ان کا ذکر کیا ھے.
واقعی لازوال اور لاجواب ان کی تحقیق اور ان کی اس وطن عظیم کے لیے خدمات ھیں.
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: یومِ شہادت شہیدِ پاکستان حکیم محمد سعید

Post by اضواء »

الله يغفر له ويرحمه
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
پپو
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 17803
Joined: Tue Mar 11, 2008 8:54 pm

Re: یومِ شہادت شہیدِ پاکستان حکیم محمد سعید

Post by پپو »

اللہ تعالیٰ انکو غریق رحمت کرے آمین
اعجازالحسینی
مدیر
مدیر
Posts: 10960
Joined: Sat Oct 17, 2009 12:17 pm
جنس:: مرد
Location: اللہ کی زمین
Contact:

Re: یومِ شہادت شہیدِ پاکستان حکیم محمد سعید

Post by اعجازالحسینی »

اللہ ان کی قبر کو منور رکھے ۔ ہمیں انکے نقش قدم پر چلنے کی توفیق دے ۔
[center]ہوا کے رخ پے چلتا ہے چراغِ آرزو اب تک
دلِ برباد میں اب بھی کسی کی یاد باقی ہے
[/center]

روابط: بلاگ|ویب سائیٹ|سکرائبڈ |ٹویٹر
علی عامر
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 5391
Joined: Fri Mar 12, 2010 11:09 am
جنس:: مرد
Location: الشعيبہ - المملكةالعربيةالسعوديه
Contact:

Re: یومِ شہادت شہیدِ پاکستان حکیم محمد سعید

Post by علی عامر »

اللہ ان پر اپنا خاص فضل و کرم فرمائے۔ آمین۔

اور ان کے قاتلوں اور قاتلوں کے سرپرستوں کو عبرت ناک انجام نصیب فرمائے۔‌آمین،۔
عتیق
مشاق
مشاق
Posts: 3184
Joined: Sun Jul 18, 2010 6:52 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: یومِ شہادت شہیدِ پاکستان حکیم محمد سعید

Post by عتیق »

یہ ایک عظیم ہستی تھے جس کی قدر میں والد صاحب رحمتہ اللہ علیہ بہت کرتے تھے.
ابو کا حکمت سے خاندانی تعلق ہونے کی وجہ سے کچھ زیادہ ہی ان سے لگاو تھا.
اللہ تعالی انہیں علین میں جگہ نصیب کرے اور حضرت حمزۃ شہدا کے ساتھ جنت میں قیام کی توفیق نصیب کرے.امین
[center]لاعزۃ الابالجھاد[/center]
Post Reply

Return to “پاک وطن”