پہلے میری سوہنی دھرتی کا افسانہ سنا، یوم آزادی مبارک

اپنے ملک کے بارے میں آپ یہاں کچھ بھی شئیر کر سکتے ہیں
Post Reply
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

پہلے میری سوہنی دھرتی کا افسانہ سنا، یوم آزادی مبارک

Post by چاند بابو »

[center]خدا کرے میری ارضِ پاک پر اُترے
وہ فصلِ گُل جسے اندیشۂ زوال نہ ہو

یہاں جو پھول کِھلے وہ کِھلا رہے برسوں
یہاں خزاں کو گزرنے کی بھی مجال نہ ہو
[/center]

میری طرف سے تمام اہلِ وطن اور خاص طور پر اراکینِ اردونامہ کو آزادی کی خوشیاں مبارک ہوں۔

[center]Image[/center]

آیئے اس دن کا عہد کریں کہ عرضِ پاک کی طرف اٹھنے والی ہر نگاہِ غلط کو مٹی میں ملا کر دم لیں گے۔ وطنِ عزیز کے گوشوں میں اٹھنے والے نفرت کے طوفانوں کے رخ موڑ دیں گے۔ آیئے ہم یہ عہد کریں کے عالم اسلام کی قوت سے خوفزدہ کفار کی سازشوں کو ناکام بنادیں گے۔مسلمان کو مسلمان سے لڑانے کی تمام کوششوں کا گلا گھونٹ دیں گے۔
آیئے آج مل کر یہ عہد کریں کہ ہم میں سے ہر ایک چاہے وہ کوئی عام ہو یا خاص امیر ہو یا غریب ہر شخص اپنے انفرادی مفادات پر ملک عزیز کے مفادات کو ترجیح دیں گے۔ آج ہم یہ عہد کریں کہ آنے والے دنوں میں پاکستان کیلئے بڑی سے بڑی قربانی دینے سے دریغ نہیں کریں گے۔ ہم سب مل کر قانون کا احترام کریں گے۔
آئے ایک عہد کریں کہ اس جشن آزادی کو بھی ہم پچھلے تمام جشن آزادی کی طرح صرف الفاظ کے گورکھ دھندوں میں‌ہی نہ الجھا کر رکھ دیں گے بلکہ ہم عملی اقدام کرنے کا عہد کریں‌۔ اور جو کچھ ہمیں اس ملک نے دیا ہے ہم اس کے عوض اپنے ملک کو کچھ نہ کچھ لوٹائیں۔


آیئے دعا کریں کہ ہر فرد کے دل میں اپنے وطن کے لئے محبت پیدا ہو جائے اور بیرون ملک رہنے والے پاکستانی یہ کہہ اٹھیں کہ

[center]پہلے میری سوہنی دھرتی کا افسانہ سنا
پھر ستاروں، آسمانوں، جنتوں کی بات کر[/center]


اللہ تعالی ہمارے ملک کو ہمیشہ قائم و دائم رکھے ۔۔۔ یہاں کے لوگوں کو ایک دوسرے سے ہمیشہ پیار و محبت سے اور امن و آشتی سے رہنے کی توفیق عطا کرے ۔۔۔ آمین ثم آمین

اے وطن، پیارے وطن، پاک وطن، پاک وطن
اے میرے پیارے وطن
اے وطن پیارے وطن

تجھ سے ہے میری تمناؤں کی دنیا پرنور
عزم میرا قوی، میرے ارادے ہیں غیور
میری ہستی میں انا ہے، میری مستی میں شعور
جاں فزا میرا تخیل ہے تو شیریں ہے سخن
اے میرے پیارے وطن

اے وطن، پیارے وطن، پاک وطن، پاک وطن
اے میرے پیارے وطن
اے وطن پیارے وطن

تو دل افروز بہاروں کا تر و تازہ چمن
تو مہکتے ہوئے پھولوں کا سہانا گلشن
تو نواریز انا دل کا بہاری مسکن
رنگ و آہنگ سے معمور ترے کوہ و دمن
اے میرے پیارے وطن

اے وطن، پیارے وطن، پاک وطن، پاک وطن
اے میرے پیارے وطن
اے وطن پیارے وطن

میرا دل تیری محبت کا ہے جاں بخش دیار
میرا سینا تیری حرمت کا ہے سنگین حصار
میرے محبوب وطن تجھ پہ اگر جاں ہو نثار
میں یہ سمجھوں گا ٹھکانے لگا سرمایہ تن
اے میرے پیارے وطن

اے وطن، پیارے وطن، پاک وطن، پاک وطن
اے میرے پیارے وطن
اے وطن پیارے وطن
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: پہلے میری سوہنی دھرتی کا افسانہ سنا، یوم آزادی مبا

Post by محمد شعیب »

اللہ وطن عزیز کو اپنی حفظ وامان میں رکھے.
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: پہلے میری سوہنی دھرتی کا افسانہ سنا، یوم آزادی مبا

Post by اضواء »


اللھم آمین

آپ سبکو بہت بہت مبارک ہو ... s;mi;i;e s;mi;i;e
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

Re: پہلے میری سوہنی دھرتی کا افسانہ سنا، یوم آزادی مبا

Post by میاں محمد اشفاق »

آمین ثم آمین اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ اس پاک وطن کو جو دنیا کے تمام مسلمانوں کی امنگوں کا نشان ہے کو ہمیشہ قائم و دائم رکھے اور مصیبتوں و آلائم سے محفوظ رکھے آمین
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
Post Reply

Return to “پاک وطن”