کمپیوٹر کی تعریف اور کمپیوٹر کے فوائد اور نقصانات (تعارف)

اگر آپ کے پاس کچھ کمپیوٹر کے بارے میں کچھ ٹپس اور ٹریکس ہیں تو یہاں لوگوں کو حیران کریں
Post Reply
علی خان
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 2628
Joined: Fri Aug 07, 2009 2:13 pm
جنس:: مرد

کمپیوٹر کی تعریف اور کمپیوٹر کے فوائد اور نقصانات (تعارف)

Post by علی خان »

بِسْمِ اللہِ الرّٰحْمَن الرّٰحِیْمِ


سوال نمبر-: 1 کمپیوٹر کی تعریف کریں ؟ نیز کمپیوٹر کے فوائد اور نقصانات مختصراً بیان کریں۔
(What is Computer? What are its Benefits & Drawbacks?)
جواب : کمپیوٹر کی تعریف -: کمپیوٹر ایک الیکٹرانک آلہ یا مشین ہے۔ جس کا کام ڈیٹا کوحاصل کرنا ، اس پر عمل کرنا ، اس کا تجزیہ کرنا اور ہماری دی ہوئی ہدایات کے مطابق عمل کرنا ہے۔ کمپیوٹر جدید دور کا ایک مفید ترین اور ہمہ گیر اہمیت کا حامل آلہ ہے۔ کمپیوٹر نے بین الاقوامی تجارت ، صنعتی پیداوار ، گھریلو زندگی ، تفریح کے ذرائع، فضائی تحقیق اور تجسّس ، صحت سے متعلق احتیاط ، تعلیم و تعلّم ، مواصلاتی نظام اور سائنسی تحقیق پر گہرے نقوش مرتب کیے ہیں۔
کمپیوٹر کے فوائد اور نقصانات یا خوبیاں اور خامیاں مندرجہ ذیل ہیں
کمپیوٹر کے فوائد (Benefits) -: تیز رفتار(High Speed) ‘ درستگی(Accuracy) ‘ زیادہ سٹوریج (Large Storage) ‘
بوریت کا احساس (Diligence) ‘ تھکاؤٹ(Tireless) ‘ تابعدار(Obedient) ‘ اورکام کی نوعیت(Variety of tasks) ۔
کمپیوٹر کے نقصانات-:(Drawbacks)ذھانت سے عاری(No Inteligence) ‘ تفصیل کی ضرورت (Needs Details) ‘
مہنگا (Expensive) ‘ زیادہ مہارت (High Skill) ‘ جسمانی کمزوری (Physical threats) ۔
سوال نمبر-: 2کمپیوٹر کے اقسام (Types) تفصیلاً بیان کریں؟
کمپیوٹر کے اقسام -: کمپیوٹرکے مندرجہ ذیل تین اقسام ہیں۔
-1 اینالاگ کمپیوٹر -2 ڈیجیٹل کمپیوٹر -3 ہائی بریڈکمپیوٹر
-1 اینالاگ کمپیوٹر -:( Aanlog Computer ) ا ینالاگ کمپیوٹر پہلا کمپیوٹر ہے۔ جس نے جدید ڈیجیٹل کمپیوٹرکی راہیں ہموار کی۔
ا ینالاگ کمپیوٹر ڈیٹا کو لہروں کی صورت میں حاصل کرتا ہے۔ اینالاگ ڈیٹا فاصلہ ،سپیڈ ، دباؤ ، ٹمپریچر ، مائع یا گیس کے بہاؤ کی شرح ، کرنٹ، وولٹیج اور طبعی مقداروں کی شدت پر مشتمل ہوتاہے۔ا نالاگ کمپیوٹرانجینئرنگ اور سائنسی تحقیق کیلئے زیادہ تر استعمال کئے جاتے ہیں۔یہ کمپیوٹر بہت تیز ہوتے ہیں۔
-2 ڈیجیٹل کمپیوٹر-:( Digital Computer ) ڈیجیٹل کمپیوٹر اعداد ، حروف اور اسپیشل علامات کے ذرئعے کام کرتے ہیں۔یعنیڈیجیٹل کمپیوٹرکو ڈیٹا ہندسوں کی شکل میں مہیا کیا جاتا ہے۔ جدید ڈیجیٹل کمپیوٹر بہت سے سائزوں اور مختلف شکلوں میں دستیاب ہیں۔عام طور پر سکولوں، کالجوں ، یونیورسٹیوں، دفاتر اور گھروں میں ڈیجیٹل کمپیوٹراستعمال کئے جاتے ہیں۔ڈیجیٹل کمپیوٹر میں بہت بڑی
مقدار میں ڈیٹا اور معلومات کوسٹور کیا جاسکتاہیں۔ڈیجیٹل کمپیوٹر کا تجزیہ بہت درست ہوتاہے۔
-3 ہائی بریڈکمپیوٹر-:( Hybrid Computer ) اینالاگ کمپیوٹر کی تیز رفتاری اور ڈیجیٹل کمپیوٹرکی سٹوریج اور درستگی کو یکجا کر کے ایک بہترین خصوصیت والا کمپیوٹر تیار کیا گیا ہے۔جسے ہائی بریڈکمپیو کہا جاتا ہے یہ کمپیو ٹر ہسپتالوں میں میڈیکل تفتیش کیلئے ، فضائی جہازوں ، میزائلوں اور فوجی نوعیت کے اسلحہ جات وغیرہ میں استعمال ہوتے ہیں۔
اینالاگ اور ڈیجیٹل کمپیوٹرمیں بنیادی فرق-:
اینالاگ کمپیوٹرکو ڈیٹا لہروں کی صورت میں جبکہ ڈیجیٹل کمپیوٹر کو ڈیٹا ہندسوں کی صورت مہیا کیا جاتا ہے۔ اینالاگ کمپیوٹرمیں پیمائش جبکہ ڈیجیٹل میں مقداریں شمار کی جاتی ہے۔ اینالاگ کمپیوٹربہت تیز جبکہ ڈیجیٹل نہایت درستگی سے کام کرتاہے۔ اینالاگ کمپیوٹرکی میموری محدود جبکہ ڈیجیٹل کمپیوٹر کی میموری بہت زیادہ ہوتی ہے۔
سوال نمبر-: 3 چارلس بابیج کے اینا لیٹیکل انجن کے مختلف یونٹس کو بیان کیجئے؟
جواب- : چارلس بابیج (Charles Babbage) نے1812 ء میں پہلے پہل ایک ایسے ڈیفرینس انجن کا تصورپیش کیا۔جو 20ہندسوں تک صیحح جواب نکالتا تھا۔ اور پرنٹ آؤٹ بھی مہیا کرتاتھا۔20سال محنت کرنے کے بعد بابیج کی اس کام میں دلچسپی کم ہو گئی۔اس کے اس نے اپنی بقیہ زندگی اینالیٹیکل انجن(Analytical Engine) نامی ایک نئی مشین بنانے کے پروجیکٹ پر صرف کردی۔یہ مشین مکمل طور پر خودکار تھی۔اور اس کو بہت سے حسابی کاموں کیلئے پروگرام بھی کیا جا سکتا تھا۔آج کل کے کمپیوٹر میں بابیج کے ڈیزائن کردہ مشین کی بہت سی خصوصیات شامل ہیں۔
چارلس بابیج کا اینالیٹیکل انجن مندرجہ ذیل پانچ یونٹس پر مشتمل تھا:
-: (A) سٹور (Store) -: اس حصہ میں مشین میں فیڈ کئے جانے والے اعداد اور ہدایات سٹور رہتی تھیں۔
-: (B) مل -: (Mill) یہ خود کار ارتھ میٹک یونٹ تھا۔ جو کہ گراریوں اور پہیوں کے گھومنے سے ارتھ میٹک سے متعلق تمام عوام کو پایہء تکمیل تک پہنچتا تھا۔
-: (C) کنٹرول -: (Control) یہ یونٹ دوسرے تمام یونٹوں کی نگرانی کرتا تھا اور ان کو کام کرنے کی ہدایات بھی دیتا تھا۔
-: (D) ان پٹ -: (Input) یہ ان پٹ یونٹ سٹور کو ڈیٹا اور ہدایات مہیا کرتا تھا۔اور یہ یونٹ سوراخ شدہ کارڈ کی شکل میں ہوتا تھا۔
-: (E) آؤٹ پٹ-: (Out put) حسابی عمل کے بعد حاصل ہونے والے نتیجہ کوڈسپلے کرتا تھا۔ ان عوامل یا یونٹس کو دیکھ کر یہ کہنا بے جا نہ ہو گا۔ کہ چارلس بابیج نے جدید کمپیوٹرکا سنگِ بنیاد رکھا
۔سوال نمبر:4کمپیوٹر کے ادوار (Generations of Computer)بیان کیجئے؟

جواب- : کمپیوٹر کوہم پانچ ادوار میں تقسیم کر سکتے ہیں۔جو کہ مندرجہ ذیل ہیں۔
کمپیو ٹر کا پہلا د ور ( 1959 - 1942 )
پہلے دور کے کمپیوٹروں میں ویکوم ٹیوبز جوکہ تیز رفتار سوئچ کے طور پر کام کرتی تھیں استعمال کئے گئے۔ 1943ء میں پنسل وانیا یونیورسٹی میں اینی ئک (ENIAC) الیکٹرانک نیومیریکل انٹی گریٹر اینڈ کیلکولیٹر کو تیار کیا گیا ۔1949 ء میں پہلا کمپیوٹر ایڈسیک (EDSAC) بنایا گیا۔پھر 1952 ء میں دوسرا کمپیوٹر ایڈویک (EDVAC) بنایا گیا۔اسکے بعد 1951 ء میں اس سے اچھا کمپیوٹر یونیویک(UNIVAC-1) 1 یعنی یونیورسل آٹومیٹک کمپیوٹر کام کرنے لگی۔ پہلے دور کے کمپیوٹرمیں ذیل خامیاں تھیں- :
(1) بہت بڑا سائز ۔ (2) سست رفتار ۔ (3) اعتبار کا کم درجہ۔ (4) زیادہ پاور کا خرچ ۔ (5) مشکل مرمت ۔
کمپیو ٹر کا دوسرا د ور 1965 - 1959)ء(
ٹرانزسٹر ٹیکنالوجی کی آمد سے کمپیوٹر کا دوسرا دور معرض وجود میں آیا۔ویکوم ٹیوب کی بانسبت ٹرانز سٹر چھوٹے ، تیز رفتار اور کم خرچ ہوتے ہیں۔ لہذا ٹرانزسٹر کو استعمال کرتے ہوئے ایسے کمپیوٹر بنائے گئے۔ جو مائیکرو سیکنڈ میں اپنا کام مکمل کر لیتے تھے۔ ان کمپیوٹروں میں پہلی بار ہائی لیول لینگوئجز استعمال کی گئی۔مثلاً فورٹران ، کوبول اور بیسک وغیرہ۔ دوسرے دور کے کمپیوٹروں میں ہنی ویل ، آئی سی ایل اور جی ای636 , 645 وغیرہ شامل ہیں۔
کمپیو ٹر کا تیسرا د ور 1972 - 1965 )ء(
60 کے عشرہ میں آئی سی (IC) یعنی انٹی گریٹڈ سرکٹ کی آمد سے مائیکرو الیکٹرانکس کا دور شروع ہوا۔لہذا آئی سی کے استعمال سے کمپیوٹر کی جسامت ، قیمت اور پاور کی خرچ میں بہت زیادہ کمی آ گئی ۔ اس طرح ان کمپیوٹروں میں ڈیٹا سٹور کرنے کی صلاحیت بھی زیادہ ہو گئی ۔ او ر انکی کارکردگی بھی زیادہ قابل اعتبار ہو گئی۔ اس دور کے کمپیوٹروں میں IBM-360 کا سیریز ، ICL-1900 اور PDP-8 کا سیریز وغیرہ شامل ہے۔
کمپیو ٹر کا چوتھا د ور 1980 - 1972 )ء(
مائیکرو پروسیسر کی ایجاد سے بہت کم قیمت کے کمپیوٹر بننا شروع ہوگئے۔اور انکی سائز میں بھی بہت کمی آگئی۔ امریکہ کے انٹل(Intel) کارپوریشن نے 1971 ء میں پہلا مائیکرو پروسیسر انٹل 4004 تیار کیا ۔یہ 4 بٹ کا مائیکرو پروسیسر تھا۔پھر 1973ء میں 8بٹ کا مائیکرو پروسیسر تیار کیا ۔ اس کے بعد کلائیو سنکلیر (Clive Sinclair) نے ZX-80 اور ZX-81 کمپیوٹر بہت کم قیمت پر تیار کر کے پرسنل کمپیوٹر(PC) کے ایک نئے دور کا آغاز کر دیا۔ اس دور کا ایک دوسرا کمپیوٹر ایپل (Apple) جو 1976ء میں تیار کیا گیا۔ ان کے علاوہ کموڈور ، IBM-3033,4300 ، سائبر205 ، شارپ PC-1211 وغیرہ اہم کمپیوٹروں میں شامل ہیں۔
کمپیو ٹر کا پانچوا ں د ور 1980 ء ۔ اور اس کے بعد -:
چوتھے دور تک کمپیوٹرمیں سب سے بڑی خامی یہ تھی کہ کمپیوٹر سوچنے کی قوت سے عاری تھے۔اور یہ بات سائنسدانوں کیلئے ایک عرصہ سے مسئلہ بنی ہوئی تھی۔ کمپیوٹر کے پانچویں دور میں اس طرف قدم بڑھایا گیا۔اب کمپیوٹرز کو انسانوں کی سوچنے ، استدلال کرنے ، سیکھنے نتیجہ اخذ کرنے اور فیصلہ کرنے کی صلاحیت فراہم کی جائیں گی۔ان مشینوں میں (VLSI) سرکٹس کی ایک بہت بڑی تعداد استعمال کی جائے گی۔اس طرح مصنوعی ذہانت اور ایکسپرٹ سسٹم پانچویں دور کے کمپیوٹرز کے اہم حصے ہوں گے
سوال نمبر-: 5 کمپیوٹرز کو کتنے گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے ؟ ہر ایک کی تعریف کر کے مثالیں دیجئے۔
یا ڈیجیٹل کمپیوٹر کی اقسام بیان کریں۔ یا سائز کے لحاظ سے کمپیوٹر کی درجہ بندی بیان کریں ؟
جواب -: کمپیوٹرز کو چار مخصوس گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔(1) سُپر کمپیوٹر (2) مین فریم کمپیوٹر۔ (3) منی کمپیوٹر۔ (4) مائیکرو کمپیوٹر۔
(1) سُپر کمپیوٹر-: سُپر کمپیوٹر بہت پیچیدہ مسائل حل کرنے کیلئے 1980 ء میں تیار کئے گئے۔یہ سب سے مہنگے اور تیز ترین کمپیوٹر ہیں۔ یہ کمپیوٹر ہوائی جہاز کے ڈیزائن ، نیوکلائی ریسرچ ، سائنسی لیبارٹری ، اور بہت بڑے بڑے صنعتی اداروں میں استعمال ہوتے ہیں۔ کرے ٹو(Cray-II) اور کنٹرول ڈیٹا سائیبر 205 سُپر کمپیوٹر کی مثالیں ہیں۔
(2) مین فریم یا میکرو کمپیوٹر-: جیسا کہ نام سے ظاہر ہے۔ یہ بہت بڑے سائز کے کمپیوٹر ہوتے ہیں۔ اور اس کے پورے سسٹم کو سیٹ کرنے کیلئے کئی بڑے بڑے کمروں کی ضرورت پڑتی ہیں۔ یہ کمپیوٹر بہت تیز ہوتے ہیں۔ اور ان کی میموری بہت بڑی ہوتی ہیں۔ یہ ان اداروں میں استعمال ہوتے ہیں۔ جہاں بہت سے لوگ ایک ساتھ کمپیوٹر کو استعمال کرتے ہو۔مثلاً سرکاری ادارے ، بینک ،ہوائی کمپنیاں وغیرہ۔ بروف 7800B-(Burrough) ، آئی بی ایم 4341 مین فریم کمپیوٹر کی مثالیں ہیں
(3) منی کمپیوٹر-: منی کمپیوٹر چھوٹے لیکن بہت طاقتور ہوتے ہیں۔ ان کو تجارت ، تعلیم اور گورنمنٹ کے ادارو ں میں استعمال کیا جاتا ہیں ڈیجیٹل ایکوپمنٹ کارپوریشن نے ان کو 1960 کے عشرہ میں متعارف کرایا۔ آئی بی ایم کارپوریشن ، ڈیٹا جنرل کارپوریشن اور پرائم کمپیوٹرز منی کمپیوٹر بناتی ہیں۔
(4) مائیکروکمپیوٹر-: مائیکرو کمپیوٹر نسبتاً کم قیمت والا کمپیوٹر ہے۔ جس کا استعمال بہت تیزی سے بڑھ رہا ہیں۔یہ 1970ء میں مائیکرو پروسیسر بننے کے نتیجہ میں تیار ہوا۔ یہ قیمت میں بہت کم اور سائز میں بہت چھوٹے ہوتے ہیں۔ان کو پرسنل کمپیوٹر (PC)بھی کہا جاتاہے۔اس لئے ان ہر جگہ مثلاً سکولوں ، کالجوں ، یونیورسٹیوں ، سرکاری دفاتر ، بینکوں اور گھروں میں بھی استعمال ہوتے ہیں۔آئی بی ایم ،ڈیل ، کم پیک اور انٹل کے پی سی۔ ایس 2/ اور ایپل میکن ٹوش وغیرہ مائیکرو کمپیوٹر کی چند مثالیں ہیں۔
سوال نمبر-: 6 کمپیوٹرپروگرام کی تعریف کریں ؟
جواب-: کمپیوٹرپروگرام ہدایت دینے کا وہ عمل ہے۔جس کے تحت کمپیوٹر اپنا کام سرانجام دیتاہے۔اسطرح پررگرامنگ کمپیوٹروں سے رابطہ کا ایک طریقہ ہے۔
ابتدائی پروگرام مشین لینگوئج میں تیا ر کیئے گئے۔اسمیں بائنری کوڈ کو استعمال کیا گیاجو کہ صرف دو اعداد 0 اور 1 پر مشتمل ہوتاہے۔ہدایت دینے کا یہ طریقہ بہت مشکل اور پیچیدہ تھا ۔اسلئے پروگرام بنانے والوں نے مشین لینگوئج کے بجائے اسمبلی لینگوئج میں پروگرام تیا ر کرنا شروع کر دئیے۔دوسری پررگرامنگ لینگوئجزجو کہ آسانی سے استعمال کی جاتی ہیں۔ہائی لیو ل لینگوئجز ہیں جیسے بیسک ، فورٹران، کوبول ، پاسکل اور سی و C ++ وغیرہ۔
اس طرح کمپیوٹر لینگوئجز کے تین اقسام بیان ہوئے -:1 مشین لینگوئج -:2 اسمبلی لینگوئج -:3 سمبالک یا ہائی لیول لینگوئج۔
سوال نمبر-: 7 مشین اور اسمبلی لینگوئجز کو کیوں لو لیول لینگوئجز کہا جاتا ہے ؟
جواب -: مشین لینگوئج -: بائنری کوڈ میں دی گئی ہدایات کے سیٹ کو مشین لینگوئج کہتے ہیں۔کمپیوٹر کا CPU اسکو براہ راست سمجھتاہے۔ابتدائی پروگرام مشین لینگوئج میں تیا ر کیئے گئے۔اسمیں بائنری کوڈ کو استعمال کیا جاتا ہے جو کہ صرف دو اعداد 0 اور 1 پر مشتمل ہوتاہے۔ مشین لینگوئج میں دی گئی ہدایت کے بنیادی طور پر دو حصے ہوتے ہیں پہلے حصہ کو کمانڈ یا آپریشن کہتے ہیں۔ اور دوسرا حصہ ایک یا دو آپرینڈ پر مشتمل ہوتا ہے۔
اسمبلی لینگوئج -: اسمبلی لینگوئج ایک لو لیول لینگوئج ہے کیونکہ یہ پرابلم کی لینگوئج کے مقابلہ میں کمپیوٹر کی مشین کوڈ سے زیادہ مشابہت رکھتی ہے۔ اسمیں تیار کئے گئے پروگرام کو مشین لینگوئج میں تبدیل ہونے کیلئے ایک اسمبلر سے گزرنا پڑتاہے۔ اسمبلی لینگوئج میں مشین لینگوئج کے تمام آپریشن کوڈزکوالفاظ اور علامتوں سے جن کو نی مونک کوڈز کہتے ہیں بدل دئے جاتے ہیں مثال کے طور پر Stop Process کیلئے آپریشن کوڈ (000 000) جبکہ نی مونک کوڈ(HLT) کو استعمال کیاجاتا ہے۔ اس طرحAdditionکیلئے آپریشن کوڈ (000 010) جبکہ نی مونک کوڈ (ADD) اورMultiplyآپریشن کوڈ (000 100) جبکہ نی مونک کوڈ(MUL) استعمال کیا جاتا ہے۔
سوال نمبر-: 8 لو لیول لینگوئج اور ہائی لیول لینگوئج کے درمیان فرق بیان کریں؟
جواب -: کمپیوٹر کی بنیادی لینگوئج لو(Low) لیول لینگوئج ہے۔ اسمیں ہدایات کو بائنری کوڈ یا علامتی کوڈ میں دیئے جاتے ہیں۔ مشین لینگوئج اور اسمبلی لینگوئج لولیول لینگوئجز ہیں۔
دوسری پروگرامنگ لینگوئج ہائی (High) لیول لینگوئج ہے۔ مشین لینگوئج کو سمجھنے میں درپیش مشکلات کو انگریزی الفاظ سے علامتی کوڈ بنا کر حل کیا گیا۔ لھذا یہ زبان پروگرام لکھنے میں بہم آسانی پہنچاتی ہیں۔ایک ہائی لیول لینگوئج میں لکھا ہوا پروگرام اسی کمپیوٹر پر رن (Run) کیا جاتاہے۔ جسمیں اس لینگوئج کا کمپائلر(Compiler) یا ٹرانسلیٹر موجود ہو۔ کمپائلر ایک سسٹم سافٹ وئیر پروگرام ہوتا ہے جو ایک ہائی لیول لینگوئج میں لکھے ہوئے پروگرام کا کمپیوٹر کے قابل فہم لو لیول لینگوئج میں ترجمہ کرنے کیلئے استعمال کیا جا تا ہے۔ زیادہ مقبول ہائی لیول لینگوئجز میں سے کچھ درج ذیل ہیں:
بیسک(BASIC) ، فورٹران(Fortron) ، کوبول(COBOL) ُ پاسکل (Pascal) ، سی (C) ، سی ++ (C++) اور جاوا (Java) وغیرہ۔
سوال نمبر-: 9 مندرجہ ذیل ہائی لیول لینگوئجز پر نوٹ لکھئے : بیسک ، فورٹران ، کوبول ، پاسکل اور سی
جواب -: -:1 بیسک (BASIC) BASIC -: بیسک(Beginners All-Purpose Symbolic Instruction Code) کامخفف ہے۔ یہ ابتدائی درجے کے پروگراموں کے لئے ڈیزائن کی گئی اور سب سے پہلے 1964 ء میں متعارف کرائی گئی۔یہ لینگوئج انگریزی زبان سے کافی مشابہت رکھتی ہے۔ اوریہ سب سے زیادہ استعمال ہونے والی اور سب سے آسانی سے سیکھی جانے والی ہائی لیول لینگوئج ہے اب تک اس کے مختلف ورژن پیش کئے جا چکے ہیں۔ انمیں جی ڈبلیو بیسک ، کوئیک بیسک، ٹربو بیسک اور وژوئل بیسک وغیرہ شامل ہیں۔
-: 2 فورٹران (FORmula TRANslation - FORTRAN) -: فورٹران آئی بی ایم کمپیوٹرز کیلئے 1957ء میں بنائی گئی۔ یہ ریاضی ، سائنس اور انجینئرنگ کے مسائل کو حل کرنے کیلئے تیار کی گئی۔ یہ ایک مستند ہائی لیول لینگوئج ہے۔ کئی مرتبہ اس کی نظر ثانی کی گئی۔ اس کا ایک نظر ثانی شدہ نسخہ فورٹران 37 ہے جو کہ 1978 ء میں شائع کیا گیا۔ فورٹران اُن ابتدائی لینگوئجز میں سے ہے۔ جنہوں نے ماڈولر پروگرامنگ کا تصور متعارف کرایا۔
کوبول(COBOL) -:کوبول (COmmon Business Oriented Language) ایک مستند ہائی لیول لینگوئج ہے جو کہ 1959 ء میں تیا ر کی گئی ۔ یہ جنرل ،کمرشل اور بزنس کے مقاصد کے لئے بنائی گئی۔ کوبول وہ ہائی لیول لینگوئج ہے جو کثیر تعداد کے ڈیٹا کو ہنڈل کرتی ہیں۔
-: 4 پاسکل(PASCAL) -: یہ ایک پروگرامنگ لینگوئج ہے۔ جس کا نام فرانسیسی حساب دان بیلز پاسکل (BlaisePascal) کے نام پر رکھا گیا ۔ یہ 1970ء میں سٹرکچرڈ پروگرامنگ کے تصور پر تیار کی گئی ۔ اور 1971ء میں اس کا استعمال شروع کیا گیا یہ بھی ایک ہائی لیول لینگوئج ہے جو کمپیوٹر سائنس میں بہت زیادہ مقبول ہے۔
-: 5 سی (C) -: سی ایک پروگرامنگ لینگوئج کا پورا نام ہے۔ جس کو 1974 ء میں برین کارنیگن اور ڈینس ریچی نے تیا ر کیا۔ آپریٹنگ سسٹم لکھنے کے لیے یہ پروگرامز کی ایک دل پسند لینگوئج ہے۔ سی میں لکھے گئے پرورام تیز اور قابل عمل ہوتے ہیں۔یہ ایک لحاظ سے ہائی لیول اور اسمبلی لینگوئج کا امتزاج ہے۔اس لئے اسے مڈل لینگوئج بھی کہا جا سکتاہے۔ سی(C) لینگوئج کے مختلف ورژن ہیں مثلاً C , C+ , C++ , وغیرہ۔
سوال -:10 لینگوئج پروسیسرز(Language Processors) سے کیا مراد ہے ؟ اس کے اقسام بیان کریں۔
OR ( What is Translation Software and what are its Types )
جواب -: لینگوئج پروسیسر ایک ٹرانسلیشن سافٹ وئیر ہے۔ جس کے ذریعہ کمپیوٹر دی گئی ہدایات کو سمجھتا ہے۔ اور پھر ان کے مطابق کام کرتا ہے ۔چونکہ کمپیوٹر صرف مشین لینگوئج کو ہی سمجھ سکتا ہے۔ اور مشین کوڈ میں پروگرام لکھنا بہت مشکل ہے۔ اس لیے لینگوئج پروسیسر کا استعمال بہت ضروری ہے۔ تاکہ یہ اس لینگوئج کو مشین لینگوئج میں تبدیل کر دے۔
لینگوئج پروسیسریا ٹرانسلیشن سافٹ وئیر تین اقسام کے ہوتے ہیں۔
-: 1 اسمبلر (Assemblers) -: یہ ایک سسٹم سافٹ وئیر ہے۔ جو کہ از خود اسمبلی لینگوئج کو اس کی متبادل بائنری مشین لینگوئج میں تبدیل کر دیتاہے۔
-: 2 کمپائلر (Compiler) -: یہ بھی ایک سسٹم سافٹ وئیر ہے جو کہ از خود کسی ہائی لیول لینگوئج میں لکھے گئے پروگرام اس کے متوازی لو لیول مشین لینگوئج میں تبدیل کر دیتاہے۔ایک کمپائلر اس سورس پروگرام کا ترجمہ کر سکتاہے۔جس کیلئے وہ ڈیزائن کیا گیا ہے۔
Source Pro > Compiler > Object Program > CPU for Execution > Output Result.
-: 3 انٹر پریٹر (Interpreter) -: انٹر پریٹر ایک دوسرے قسم کا مترجم ہے۔ جو کہ ہائی لیول لینگوئج میں لکھے ہوئے پروگرام کے ہر بیان کو مشین کوڈ میں تبدیل کر دیتاہے۔ اور اگلے بیان کے ترجمہ سے پہلے اس پر عمل درآمد کر لیتاہے۔ اسی وجہ سے یہ کمپائلر سے مختلف ہے۔
Source Statement> Inerprerer> Machine Code> CPU for Execution> Output Result.
میں آج زد میں ہوں خوش گماں نہ ہو
چراغ سب کے بجھیں گے ہوا کسی کی نہیں .
علی خان
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 2628
Joined: Fri Aug 07, 2009 2:13 pm
جنس:: مرد

Re: کمپیوٹر کی تعریف اور کمپیوٹر کے فوائد اور نقصانات (تعا

Post by علی خان »

باب نمبر2 کمپیوٹرکے حصے(Computer Components)

سوال نمبر-: 1 کمپیوٹر کے کتنے لائنز یا فیلڈ ہیں۔مثالیں دیکر بیان کریں۔
یا کمپیوٹر ہارڈ ویئر اور سافٹ ویئر میں فرق بیان کریں۔ یا کمپیوٹر سسٹم کو کتنے حصوں میں تقسیم کیاگیا ہیں۔
جواب -: کمپیوٹر سسٹم کی اپنی سائز ، شکل، سپیڈ، کارکردگی، اہلیت، قیمت اور اطلاقات کے لحاظ سے بہت سی قسمیں ہوتی ہیں ۔ ایک کمپیوٹر سسٹم کو ہم دو خاص حصوں میں تقسیم کر سکتے ہیں۔جن کو رڈ ویئر اور سافٹ ویئر کہا جاتاہے۔
کمپیوٹر ہارڈ ویئر (Computer Hardware) -: کمپیوٹر کے کل پُرزے کو ہارڈ ویئر کہتے ہیں۔ یعنی ایسے وآلات جِسے ہم ہاتھوں کے ذریعے چھو سکتے ہیں جو وزن رکھتے ہو، جگہ گھرتے ہو، اور ٹھوس حالت میں ہو ہارڈ ویئر کہلاتے ہیں۔ مثلاً کی بورڈ ، ماؤس، سی پی یو ، مانیٹر ، پرینٹر ، سکینر اور سپیکر، ماڈیم وغیرہ۔
کمپیوٹرسافٹ ویئر (Computer Software) -: کمپیوٹر کے پروگرامز جس کی ہارڈویئر کو چلانے کیلئے ضرورت پڑتی ہے۔ سافت ویئر کہلاتے ہیں۔یعنی ہدایات کا وہ سیٹ جسکے ذریعے کمپیوٹر کو بتایا جاتا ہے کہ اس نے کیا کرناہے۔مثلاً ڈوس ، ونڈوز ، ایم ایس آفس ، ان پیج وغیرہ۔ کمپیوٹر سافٹ ویئر کو مزید سسٹم سافٹ ویئر اور اپلی کیشن(اطلاقی) سافٹ ویئر میں تقسیم کیا جا سکتا ہے۔
-:(a) سسٹم سافٹ ویئر : ایک کمپیوٹننگ سسٹم کے آپریشن کو کنٹرول کرنے کے لئے کچھ فنکشنز ڈیزائن کیے جاتے ہیں ۔ پروگرام کا وہ سیٹ جو کہ ان فنکشنز کی تعمیل کرواتا ہے سسٹم سافٹ ویئر کہلا تا ہے۔یہ ایک عام پروگرام ہے جو کہ استعمال کنندہ کو اپنا اطلاقی پروگرام لکھنے میں مدد کرتاہے اور اس کے بغیر کمپیوٹر سے رابطہ قائم کرنا ممکن نہیں ہے
-:(b) اپلی کیشن یا اطلاقی سافٹ ویئر : وہ تیا ر شدہ پیکیجیز یا پروگرامز جو کہ سسٹم سافٹ ویئر میں لکھے جاتے ہیں یا استعمال کئے جا تے ہیں۔ مثلاً ورڈ پرسیسر، سپریڈ شیٹس ، ڈیٹا منجمنٹ سسٹم ، ڈرافٹنگ اور کمیونیکیشن پیکیجز وغیرہ اطلاقی سافٹ ویئر کی چند مثالیں ہیں۔
سوال نمبر -:2 ایک ڈیجیٹل کمپیوٹر کتنے حصوں پرمشتمل ہوتا ہیں؟ یا کمپیوٹر کے اہم یونٹس پر نوٹ لکھئے۔
جواب -: عام طور سے ایک ڈیجیٹل کمپیوٹرمندرجہ ذیل چار اہم یونٹس پر مشتمل ہوتاہیں :
-:1 ان پُٹ یونٹ : 2 آؤٹ پُٹ یونٹ۔ -:3 کنٹرول پروسیسنگ یونٹ -:4 میموری یونٹ(Auxiliary)۔
-:1 ان پُٹ یونٹ -:(Input Unit) ایسے آلات جس کے ذریعے سے ہم کمپیوٹر کو ڈیٹا یا معلومات فراہم کرتے ہیں ان پُٹ یونٹ کہلاتا ہے۔
مثلاکی بورڈ ‘ ماؤس ‘ جوئے سٹک ‘ لائٹ پین ‘ سکینر ‘ سکنڈری سٹوریج ڈیوائسز جیسے فلاپی ڈسک و میگنٹک ٹیپس اور مائیک وغیرہ۔ ان پٹ یونٹ یوزر اور مشین کے درمیان انٹرفیس کا کا م کرتاہے۔
-:2 اؤٹ پُٹ یونٹ -:(Output Unit) یہ بھی ان پٹ یونٹ کی طرح یوزر اور مشین کے درمیان انٹر فیس مہیا کرتا ہے۔اور یہ سی پی یو سے
بائنری بیٹس کی صورت میں ڈیٹا حاصل کرتا ہے۔ اور گرافیکل ‘ آڈیو اور ویژول کی صورت میں منتقل کر کے یوزر کوڈسپلے کرتاہے۔
مختصر یہ کہ کمپیوٹر کے ساتھ استعمال ہونے والے بیرونی آلات جن کی مدد سے انفارمیشن یا نتائج حاصل ہوتے ہیں ۔آؤٹ پُٹ یونٹ کہلاتا ہے۔مثلاً مانیٹر ‘ پرنٹرز ‘ پلا ٹرز ‘ سپیکر ‘ سی ڈیز ‘ فلاپی ڈرائیوز اور ہارڈڈسک وغیرہ۔
-:3 سنٹرل پروسیسنگ یونٹ(CPU) -: سنٹرل پروسیسنگ یونٹ(CPU) کمپیوٹر کے میموری سسٹم یونٹ کے اندرونی حصہ میں نصب ہوتاہے۔ یہ کمپیوٹر کا دماغ ہوتاہے۔ یہ سسٹم کے اندر ہونے والے تمام حسابی ' اینالیٹیکل اور لاجیکل فنکشنز کی تکمیل کرتاہے ان کو تین اہم حصوں میں تقسیم کیا جا سکتا ہے۔
-:1 ارتھ میٹک اینڈ لاج یونٹ(ALU) ۔ -:2 کنٹرول یونٹ (CU) -: 3 مین میموری(Main Memory) ۔
-:4 مین میموری یونٹ-: مین میموری کمپیوٹر کی پرائمری سٹوریج یا (Auxiliary) سٹوریج ہے جس تک CPU کو براہ راست رسائی حاصل رہتی ہے۔ مین میموری ان پٹ یونٹ سے ڈیٹا اور ہدایات وصول کرتی ہے۔ اور CPU کے دوسرے حصوں سے ڈیٹا کا تبادلہ کرتی ہے اور انکو ہدایات مہیا کرتی ہے۔سٹوریج کی مختلف قسمیں دستیاب ہیں جن میں RAM , DRAM , SRAM , ROM , PROM , , MROM , EPROM , EEPROM شامل ہیں۔
سوال نمبر-:3 CPU کی تعریف کیجیے ؟ اور اس کے اہم کاموں کو بیان کیجیے۔
جواب -: سنٹرل پروسیسنگ یونٹ(CPU) کمپیوٹر کے میموری سسٹم یونٹ کے اندرونی حصہ میں نصب ہوتاہے۔ یہ کمپیوٹر کا دماغ ہوتاہے۔ یہ سسٹم کے اندر ہونے والے تمام حسابی ' اینالیٹیکل اور لاجیکل فنکشنز کی تکمیل کرتاہے۔ کمپیوٹر کو فراہم کردہ پروگرام کے مطابق CPU کام کرتاہے۔یہ ڈیٹا کو پروسیس کرتاہے۔ اورحاصل شدہ نتائج کو آؤٹ پُٹ یونٹ کو مہیا کر دیتاہے۔ یہ کمپیوٹر کا سب سے پیچیدہ اور طاقتور حصہ ہوتاہے۔ CPU الیکٹرانک سرکٹس سے بنے ہوئے دو سب یونٹس پر مشتمل ہوتاہے۔ :(1 ارتھ میٹک اینڈ لاج یونٹ(ALU) یا پروسیسنگ یونٹ :(2 کنٹرول یونٹ
-:1 ارتھ میٹک اینڈ لاج یونٹ(ALU) -: یہ مختلف ارتھ میٹک اور لاجک امور جیسے تفریق، ضرب ، تقسیم اور لاجک مقابلے کنٹرول یونٹ کی ہدایت کے مطابق بائینری سسٹم میں عددی ڈیٹا کو استعمال کرتے ہوئے کرتاہے۔ اور نتائج کنٹرول یونٹ کو منتقل کر دیتا ہے
-:2 کنٹرول یونٹ -:(CU) یہ CPU کا سب سے اہم حصہ ہے۔ کیونکہ یہ کمپیوٹر کے دوسرے تمام یونٹس کے کا م کو کنٹرول کرتاہے۔اور ان میں باہمی رابطہ قائم رکھتاہے۔ یہ ان پٹ اور آؤٹ پٹ آلہ جات کے علاوہ سٹوریج کے آلہ جات کو بھی کنٹرول کرتاہے۔
سنٹرل پروسیسنگ یونٹ (CPU) کے کام درج ذیل ہیں :
-: (1 یہ ان پٹ سے ڈیٹا اور ہدایات کو موصول کرتاہے۔ -:(2 یہ ہدایات اور ڈیٹا کو اصل یا معاون میموری میں سٹور رکھتا ہے۔ اور بوقت ضرورت ان کو فراہم کردیتا ہے۔ : (3 ہدایات کو سمجھ کر ان کی تعمیل کے لیے متعلقہ یونٹس کو کمانڈز دیتا ہے۔-:(4 ALU میں تمام ارتھ میٹک اور لاجک امور کی تکمیل کرتا ہے -: (5 تمام دوسرے یونٹس کے کام کو کنٹرول کرتاہے اور ان کے کاموں میں باہمی ربطہ پیدا کرتا ہے۔ :(6 CPU بوقت ضرورت آؤٹ پٹ یونٹ کو نتائج فراہم کرتا ہے۔

سوال نمبر -:4 کمپیوٹر سٹوریج (کمپیوٹر میموری)سے کیا مراد ہے؟ انکو کتنے کلاسز میں تقسیم کیا گیا ہے ۔
یا مین میموری او ر سیکنڈری میموری سے کیا مراد ہے ؟
جواب -: کمپیوٹر سٹوریج جس کو کمپیوٹر میموری بھی کہا جاتاہے اصل میں ایک الیکٹرانک فائل ہوتی ہے جس میں کہ ہدایات اور ڈیٹا وقت ضرورت تک کیلئے محفوظ کر دیئے جاتے ہیں ۔ کمپیوٹر سٹوریج کو دو کلاسز میں تقسیم کیا جاتا ہے۔ مین سٹوریج یا مین میموری اور سکنڈری سٹوریج یا سکنڈری میموری ۔
-:1 مین میموری (Main Memory) : مین میموری کمپیوٹر کی پرائمری سٹوریج ہے جس تک CPU کو براہ راست رسائی حاصل رہتی ہے۔ مین میموری ان پٹ یونٹ سے ڈیٹا اور ہدایات وصول کرتی ہے۔ اور CPU کے دوسرے حصوں سے ڈیٹا کا تبادلہ کرتی ہے اور انکو ہدایات مہیا کرتی ہے۔سٹوریج کی مختلف قسمیں دستیاب ہیں جن میں RAM , ROM , PRUM , EPRUM , EAPRUM شامل ہیں۔
-:2 سیکنڈری میموری-: (Secondary Memory) سیکنڈری میموری ی کو معاون سٹوریج بھی کہتے ہیں۔ یہ مین سٹوریج کی گنجائش کو بڑھانے کے لیے استعمال کی جاتی ہییہ میموری معلومات کی ایک بڑی مقدار سٹور کر لیتی ہے۔ اس کو آگزیلری یا ماس سٹوریج بھی کہتے ہیں۔مقناطیسی ڈسک ،مقناطیسی ٹیپ اسکی مثالیں ہے۔ سیکنڈری سٹوریج کی دو اقسام ہیں۔ سیقوئینشل ایکسیس اور ڈائرکٹ ایکسیس ۔
سوال نمبر-:5 خالی جگہ پُر کریں۔ (باب نمبر1 اور باب نمبر2 کے خالی جگہیں)
-:1 یونی وئک (NNIVAC) کا تعلق پہلے دور سے تھا۔ -:2 ڈیفرینس انجن کو چرلس بابیج نے 1822 ء میں ایجاد کیا ۔
-:3 ABACUS کو Soroban , Swanpan بھی کہتے ہے -:4 بلیز پاسکل نے 1642 ء میں پہلی حسابی مشین (Pascaline) ایجاد کیا ۔
-:5 بناوٹ کے لحاظ سے کمپیوٹر کے تین اقسام ہیں۔ -:6 FORTRAN کمپائلر کو Translationکے لئے استعمال کرتا ہے۔
-:7 ڈیجیٹل کمپیوٹر کے چار اقسام ہیں ۔ -:8 سُپر کمپیوٹر ایک تیز ترین کمپیوٹر ہے
سوال نمبر-:6 مندرجہ ذیل مخفف الفاظ کے لئے مکمل الفاظ لکھیں۔ نوٹ (یہ بھی باب نمبر1 ، 2 سے لئے گئے ہیں۔)
مکمل ا لفاظ
مخفف الفاظ

مکمل اافاظ
مخفف الفاظ
Electronic Numerical Integrator And Calculator
ENIAC

Interational Busniss Mechines
IBM
Computer Assisted Instruction
CAI

Computer Managed Instruction
CMI
Central Processing Unit
CPU

Integrated Circuit
I C
Arithmetic Logic Unit
ALU

Input and Output
I/O
Control Unit
C U

Personal Computer
PC
Read Only Memory
ROM

Random Access Memory
RAM
Static Dynemic Read Only Memory
SDRAM

Masked Read Only Memory
MRAM
میں آج زد میں ہوں خوش گماں نہ ہو
چراغ سب کے بجھیں گے ہوا کسی کی نہیں .
علی خان
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 2628
Joined: Fri Aug 07, 2009 2:13 pm
جنس:: مرد

Re: کمپیوٹر کی تعریف اور کمپیوٹر کے فوائد اور نقصانات (تعا

Post by علی خان »

باب نمبر3 ان پُٹ/ آؤٹ پٹ آلات Input/Output Devices

سوال نمبر-:1 ان پُٹ آلات سے کیا مراد ہیں؟ چند اہم ان پُٹ آلات کو تفصیلاً بیان کریں۔
جواب-: ان پُٹ آلات (Input Devics) -: ان پُٹ آلات صرف وہ آلات نہیں ہوتے جس کے ذریعے ہم کمپیوٹر کو ڈیٹا یا معلومات فراہم کرتے ہیں بلکہ وہ ہدایات یا پروگرام بھی وصول کرتے ہیں جس سے کمپیوٹر کو پتہ چلتاہے۔ کہ اسے ڈیٹا کو کیا کرنا ہے۔مثلاً کی بورڈ ، ماؤس ، جوائے سٹک ، لائٹ پین ، سکینرز ، ٹریک بال ،مائیکروفون و وائس ریکگنیشن، ویب کیم وغیرہ۔
:(1) کی بورڈ(Keyboard) :- کی بورڈ کمپیوٹر میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والا ان پٹ اور کنٹرول آلہ ہے۔مائیکرو کمپیوٹر کے ساتھ عام طور پر استعمال ہونے والے کی بورڈ دو (2) قسموں کے ہوتے ہیں۔PC/XT کی بورڈ ز اور AT کی بورڈز۔ کی بورڈ میں عام طور پر 101 / 104 / 109 کیزہوتے ہیں۔ کی بورڈ عام طور پر چار حصوں میں تقسیم کی جا سکتاہے۔
*ٹائپ رائٹر حصہ یا الفانیومرک کی پیڈ * نیو میر ک کی پیڈ * فنکشن کی پیڈ * سکرین نیویگیشن اور ایڈیٹنگ کیز
(2) ماؤس-: (Mouse) ماؤس ایک ان پٹ آلہ ہے۔ماؤس ہاتھ میں پکڑنے والا اور صرف اشارہ کرنے والا آلہ ہے۔جس کے اوپر دو یا تین بٹن ہوتے ہیں جس کو کلیک کر کے آپشنز کاانتخاب کیا جاتاہے۔ماؤس کے پیندے پر ایک بال بیئرنگ لگا ہوتا ہے جس کی مدد سے ماؤس کو ادھر اُدھر حرکت دی جا سکتی ہے۔ ماؤس کی حرکت کو ماؤس پوانٹر سے معلوم کیا جاسکتاہے۔
(3) ٹریک بال -: (Track Ball) ٹریک بال ایک گیند جیسی ان پٹ ڈیوائس ہے۔ جو الگ باکس میں یا کی بورڈ کے اندر ہی منسلک ہوتی ہے۔ اس گیند کو انگلیوں کی مدد سے حرکت دی جاتی ہے۔ جس کے نتیجہ میں سکرین پر کرسر مختلف سمتوں مین حرکت کرتا ہے۔
(4) لائٹ پین -: (Light Pen) لائٹ پین پین کی شکل کی ایک پوئنٹنگ ڈیوائس ہے۔ لائٹ پین کے الگلے حصے میں ایک فوٹو سیل ہوتا ہے اس کا دوسرا حصہ ایک تار کے ذریعے کمپیوٹر سے منسلک ہوتا ہے۔ جب کمپیوٹر استعمال کنندہ پین کا اگلا سرا سکرین پر پھیرتا ہے تو فوٹو سیل ڈیٹا وصول کرتا ہے اور یہ مطلوبہ کام سرانجام دینے کے لئے کیبل کے ذریعے کمپیوٹر کے سی پی یو کو ہدایاات مہیا کرتاہے۔لائٹ پین تصویریں بنانے کے لئے استعمال ہوتا ہے ۔کرکٹ میچوں میں کمنٹیٹر مختلف مقامات کی نشاندہی کے لئے بھی لائٹ پین کا استعمال کرتے ہیں۔
(5) جوائے سٹک -: (Joystick) جوائے سٹک بھی ایک ان پٹ ڈیوائس ہے یہ ایک عمودی چھڑی کی شکل کی ڈیوائس ہے اس کی مدد سے کمپیوٹر پر مختلف گیمز کھیلی جاتی ہیں اس میں بٹن بھی لگے ہوتے ہیں جنہیں مختلف کامو ں کے لئے استعمال کیا جاسکتا ہے ۔ ایک جوائے سٹک اور ماؤس کا کام تقریباً ایک جیسا ہی ہوتا ہے
(6) سکینرز -: (Scanners) یہ ایک ان پٹ ڈیوائس ہے اس کی مدد سے تصویریں ' گراف اور مختلف تحریریں کمپیوٹر میں داخل کی جاتی ہیں ۔سکینر کی مدد سے نہایت ک وقت میں بہت قیمتی ڈیٹا آسانی سے کمپیوٹر میں داخل کیا جاتا ہے۔
(7) ڈیجیٹل کیمرے -: (Digital Cameras) عام طور پر تصویر کھینچنے کے لئے کیمرہ استعما ل کرتے ہیں لیکن اگر ہم ڈائریکٹ تصویر کھینچ کر کمپیوٹر کو بھیجنا چاہیں تو اس کے لئے ڈیجیٹل کیمرے استعمال ہوتے ہیں۔ ڈیجیٹل کیمرے کی مدد سے تصویر سی ڈی ' ہارڈ ڈیسک یا کمپیوٹر کی ریم میں چلی جاتی ہے۔اس کو محفوظ کر کے بعد میں ضرورت کے مطابق لوڈ بھی کیا جاسکتاہے۔
(8) ڈیسک ڈرائیو/ ہارڈ ڈیسک / مقناطیسی ٹیپ-: یہ ڈیوائسزمستقل طور پر ڈیٹامحفوظ کرنے کے لئے استعمال کئے جاتے ہیں اور کسی بھی وقت انہیں استعمال کیا جا سکتا ہے۔ جب ہم ان ڈیوائسز کے ذریعے ڈیٹا حاصل کرتے ہیں تو انہیں ان پُٹ ڈیوائسز کہا جاتا ہے۔جب کہ یہ آؤٹ پُٹ بھی ہیں۔

سوال نمبر-:3 آؤٹ پُٹ ڈیوائس سے کیا مراد ہے؟ کمپیوٹر کے چندآؤٹ پُٹ ڈیوائسز تفصیلاً بیان کریں۔
جواب-: آؤٹ پُٹ آلات (Output Devices) -: کمپیوٹر کے ساتھ استعمال ہونے والے بیرونی آلات جن کی مدد سے انفارمیشن یا نتائج حاصل ہوتے ہیں ۔آؤٹ پُٹ آلات کہلاتے ہیں۔مثلاً مانیٹر ، پرنٹرز ، پلا ٹرز ، سی ڈیز ، فلاپی ڈرائیوز اور ہارڈڈسک وغیرہ۔ جبکہ فلاپی ڈرائیوز اور ہارڈڈسک ان پٹ آلات کے طور پربھی استعمال کیا جا تاہے۔جو ڈیٹا میں بڑی تبدیلیاں پیدا کرسکتے ہیں۔
:(1) ویڈیو مانیٹرز-:(Video Monitors) ویڈیو ڈسپلے یونٹ یا ویڈیو مانیٹر مائیکرو کمپیوٹر کے ساتھ استعمال ہونے والا بہت مقبول آؤٹ پُٹ ڈیوائس ہے۔ کیونکہ یہ پرنٹنگ دیوائس کی نسبت زیادہ تیز رفتار ، خاموش اور سستا ہوتاہے۔ مانیٹر ٹی وی سکرین جیسا ہوتاہے۔ اسکی دو قسمیں ہے۔ ایک بلیک اینڈ وائٹ اور دوسرا رنگین مانیٹر۔ آجکل مارکیٹ میں زیادہ تر کمپیوٹر کے ساتھ اینالاگ کے بجائے ڈیجیٹل مانیٹر میں چودہ انچ (14 ً ) سے سترہ انچ (17 ً ) تک کے مانیٹر زیادہ ملتے ہیں۔
(2) پرنٹرز-:(Printers) پرنٹرز کمپیوٹر کے ساتھ ہونے والے کارآمد آؤٹ پٹ آلات میں شمار ہوتے ہیں ۔ پرنٹر ز کمپیوٹر کی آؤٹ پٹ کو مستقل شکل دینے کے لیے استعمال ہوتے ہیں پرنٹ کرنے کے طریقے کے لحاظ سے پرنٹرز کی دو قسمیں ہوتی ہیں۔ (1 ایمپکٹ (Impact) پرنٹرز۔ (2 نان ایمپکٹ مزید ایمپکٹ پرنٹرزکی تین قسمیں ہوتی ہیں۔ * ڈاٹ میٹرکس پرنٹرز * ڈیزی وھیل پرنٹرز * لائن پرنٹرز
اسطرح نان ایمپکٹ پرنٹرز کی بھی مختلف قسمیں ہوتی ہیں ۔ مثلاً * انک جیٹ * بابل جیٹ * الیکٹروتھرمل اور * لیزر پرنٹرز
ایمپکٹ پرنٹرز کی بانسبت نان ایمپکٹ پرنٹرز زیادہ تیز رفتار ہوتے ہیں ۔ یہ کم شور پیدا کرتے ہیں۔ اور انکی پرنٹنگ کوالٹی بہتر ہوتی ہے۔
(3) پلا ٹرز-:(Plotters) پلاٹر ایک آؤٹ پٹ ڈیوائس ہے۔ جو بڑے سائز کے گرافوں اور ڈیزائنوں کو پرنٹ کرنے کیلئے استعمال ہوتا ہے۔
پلاٹر کی دو بڑی اقسا م ہیں۔ (1) فلیٹ بیڈ پلاٹر(Flat Bed Plotter) اور (2) ڈرم پلاٹر (Drum Plotter)
(4) موڈیم -: (Modem) موڈیم ایک ایسی ڈیوائس ہے جس کی مد د سے ایک کمپیوٹر سے دوسرے کمپیوٹر کو معلومات ' نتائج اور ڈیٹا بھیجا جاتا ہے۔ اور اسی طرح دوسرے کمپیوٹر سے معلومات ' نتائج او ر ڈیٹاوصول کیا جاتا ہے۔ اس لئے یہ ڈیوائس ان پٹ اور آؤٹ پٹ دونوں طرح کے کام سرانجام دیتی ہے


ہارڈ ڈیسک -: (Hard Disk) ہارڈ ڈیسک کمپیوٹر کے اندر لگایاجاتا ہے ۔۔اسے فلاپی ڈیسک کی طرح آسانی سے لگائی یا اتاری نہیں جاسکتی ۔ہارڈ ڈیسک میں کمپیوٹر کا آپریٹنگ سسٹم اور دیگر پروگرامز انستال کئے جاتے ہیں۔اس کے مختلف حصے(Partitions) بھی بنائی جا سکتی ہیں۔
(6) فلاپی ڈیسک -: (Floppy Disk) فلاپی ڈیسک کو ایک کمپیوٹر سے دوسرے کمپیوٹر میں ڈیٹا منتقل کرنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔انہیں Diskettes بھی کہا جاتا ہے۔یہ باریک اور لچکدار ہوتی ہے اس لئے انہیں Floppy کہتے ہیں۔جس کا مطلب ہے لچکدار۔یہ سائز کے لحاظ سے چھوٹی ہوتی ہیں اور قیمت میں آسان اورپلاسٹک کے کور میں محفوظ ہوتی ہیں۔
(7) سی ڈی -: (CD) سی ڈی (CD) کا مطلب (Compact Disc) ہے۔کمپیوٹر میں اسے سی ڈی روم کے ذریعے چلایا جاتا ہے۔یہ سخت مادے کی بنی ہوتی ہے۔ ان پر مختلف پرگرامز ، گیمز ، گانے اور فلم محفوظ کر کے ختم نہیں کیا جاسکتا۔ ایک عام سی ڈی پر 500MB تا 800MB ڈیٹا لیزر شعاعوں کی مدد سے محفوظ کیا جاسکتاہے۔
سوال نمبر-:4 ہارڈ کا پی اور سافٹ کاپی سے کیا مراد ہے؟
جواب-: کمپیوٹر سے ہمیں آؤٹ پُٹ دو شکلوں میں حاصل ہوتا ہے۔ جوکہ درج ذیل ہے۔
سافٹ کاپی-: (Soft Copy) سافٹ کاپی سے مراد ہے آؤٹ پٹ کی ایسی شکل ہے جسے چھو ا نہیں جا سکتا۔ اس سے مراد ہے کہ آؤٹ پٹ غیر مادی شکل میں ہے۔ کمپیوٹر کی سکرین پر جو ہم آؤٹ پٹ دیکھتے ہیں اسے سافٹ کاپی کہتے ہیں۔ اس طرح کمپیوٹر سے آواز کی شکل میں جو آؤٹ پٹ حاصل ہوتا ہے اسے بھی سافٹ کاپی کہتے ہیں۔
ہارڈ کاپی-:(Hard Copy) ہارڈ کاپی سے مراد کمپیوٹر سے حاصل ہونے والا ایسا آؤٹ پٹ ہے جسے مادی شکل میں دیکھا جا سکے۔ چھوا جا سکے۔ کمپیوٹر میں پرنٹر کے ذریعے کاغذ پر حاصل ہونے والا آؤٹ پٹ ہارڈ کاپی کہلاتا ہے۔ ہارڈ کاپی حاصل کرنے کے لئے ہم پرنٹر اور پلاٹر وغیرہ استعمال کرتے ہیں
سوال نمبر-:5 خالی جگہ پُر کریں۔
-:1 LASER مخفف ہے ۔ Light Amplification by Stimulated Emission of Rays.
-:2 عام طور پر کی بورڈ کے 101 کیز(بٹنز)ہوتے ہیں۔ -:3 ان پُٹ ڈیوائس جس کے یونٹ کے طور پر دو یا تین بٹن ہوتے ہیں ماؤس کہلاتاہے۔
-:4 ڈیجیٹل کِیمرے کے ذریعے ہم کمپیوٹر کو تصاویر ان پٹ کرتے ہیں۔ -:5 ڈرائنگ اور نقشے کے لئے ہم ان پٹ ڈیوائس سکِنر استعمال کرتے ہیں۔
-:6 3.5 فلاپی ڈیسکٹ میں گنجائش ہوتی ہے 1.44MB ۔ -:7 VDU مخفف ہے ۔Video Display Unit .
-:8 WORM مخفف ہے ۔Write-once, read-many . -:9 CD-R مخفف ہے ۔Compact Disk- Recordable
-:10 CD-RW مخفف ہے ۔ Compact Disk- Re-Writable -:11 پلاٹر کے دو اقسام ہیں۔ فلیٹ بیڈ پلاٹر اور ڈرم پلاٹر
-:12 مختلف کمپیوٹر مین رابطے کیلئے موڈیم استعمال ہوتا ہے۔ -:13 مائیکرو فون کمپیوٹر پر آواز ریکارڈ کرنے کیلئے استعمال ہوتا ہے۔
میں آج زد میں ہوں خوش گماں نہ ہو
چراغ سب کے بجھیں گے ہوا کسی کی نہیں .
علی خان
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 2628
Joined: Fri Aug 07, 2009 2:13 pm
جنس:: مرد

Re: کمپیوٹر کی تعریف اور کمپیوٹر کے فوائد اور نقصانات (تعا

Post by علی خان »

باب 4 سٹوریج آلات(Storage Devices)
سوال نمبر -:1 مین میموری یا ابتدائی میموری سے کیا مراد ہے؟ اس کے مختلف اقسام بیان کریں۔
جواب -: مین میموری (Main Memory) -: مین میموری کمپیوٹر کی پرائمری سٹوریج ہے جس تک CPU کو براہ راست رسائی حاصل رہتی ہے۔ پرائمری میموری میں وہ ڈیٹا اور پروگرام موجود ہوتے ہیں جو کہ زیراستعمال ہوں۔ تما م کمپیوٹروں میں یہ میموری موجود ہوتی ہے۔یہ ڈیٹا محفوظ کرنے کے کئی چھوٹے چھوٹے خانوں پر مشتمل ہوتی ہے۔ ان میں سے ہر ایک خانہ مخصوص تعداد میں بٹس(Bits) محفوظ کر سکتا ہے۔
مین میموری ان پٹ یونٹ سے ڈیٹا اور ہدایات وصول کرتی ہے۔ اور CPU کے دوسرے حصوں سے ڈیٹا کا تبادلہ کرتی ہے اور انکو ہدایات مہیا کرتی ہے۔ مین میموری کے چند اقسام کا ذکرمختصر طور پر کچھ یوں کیا جاسکتا ہے۔
(1) ریم(RAM) -: RAM (Random Access Memory) کا مخفف ہے ۔یہ کمپیوٹر کی عارضی میموری ہوتی ہے۔جب کمپیو ٹر آن ہو ۔تو ہدایات یا ڈیٹا کو سٹور کرنے کیلئے یہ میموری استعمال کیا جاتاہے اور جب کمپیوٹر آف کر دیا جاتا ہے تو اسمیں سٹور شدہ تمام معلومات ختم ہو جاتی ہے۔ریم کو وولاٹائل (Volatile) میموری بھی کہا جاتا ہے۔ کیونکہ کمپیوٹر کے آف ہوتے ہی اس میں اسٹور شدہ ڈیٹا غائب ہو جاتا ہے۔ریم کی پیمائش کلو بائٹس یا میگا بائٹس میں کی جاتی ہے
(2) روم(ROM) -: ROM (Read Only Memory) کا مخفف ہے ۔جس کا مطلب صرف پڑھی جاسکنے والی یاداشت ہے۔ روم میں موجود ڈیٹا پڑھا تو جا سکتاہے لیکن اسے ختم نہیں کیا جاسکتا۔اس میں ایسی معلوما ت محفوظ کی جاتی ہیں جن کی کمپیوٹر کو اپنے کام کے دوران ہر وقت ضرورت ہوتی ہے۔یہ کمپیوٹر کی دائمی میموری ہوتی ہے۔جوکہ کمپیوٹر بنانے والے خود ہی ڈیزائن کرتے ہیں۔ روم ایک نان وولاٹائل (Non-Volatile) میموری ہے۔ جس کا یہ مطلب ہے۔ کہ جب کمپوٹر آف کر دیا جاتا ہے۔ تو میموری میں سٹور شدہ معلومات ضائع نہیں ہوتیں۔ روم میں سٹور شدہ پروگرام کو فرم وایئر کہتے ہیں۔
(3) سیم(SIMM) -: لفظ سیم SIMM سے مراد ہے۔ (Single-in-line memory module.) ۔یہ ایک چھوٹا سا سرکٹ بورڈ ہے جس پر ریم (RAM) کے چپس لگے ہوتے ہیں۔ یہ ڈیٹا بتیس (32) بیٹس کے سائز میں محفوظ کرتاہے۔ اس کے نیچے کو نیکٹرز(Connectors) ہوتے ہیں۔جن کی مدد سے اسے مدربورڈ پر مخصوص سلاٹ(Slot) میں لگایا جاتا ہے۔ کمپیوٹر پر سمز جوڑو ں کی شکل میں لگائے جاتے ہیں اس لئے کمپیوٹر پر کم از کم دو سِم لگا ئے جاتے ہیں۔
(4) ڈیم (DIMM) -: لفظ ڈیم DIMM سے مراد ہے۔ (Dual inline memory module.) ۔سیم کی طرح یہ بھی سرکٹ بورڈ پر مشتمل ہوتا ہے۔ جس پر ریم کے چپس لگے ہوتے ہیں۔ اس میں ڈیٹا 64 بیٹس کی شکل میں محفوظ کیا جاتا ہے۔کمپیوٹر میں ڈیم صرف ایک بھی لگایا جا سکتا ہے سیم کی طرح ڈیم جوڑوں کی شکل میں لگانا ضروری نہیں۔


سوال نمبر -:2 ثانوی میموری یا سیکنڈری میموری سے کیا مراد ہے؟ مختلف قسم کے سیکنڈری سٹوریج ڈیوائسز بیان کریں۔
جواب -: ثانوی میموری یا سیکنڈری میموری -: سیکنڈری میموری کو معاون سٹوریج بھی کہتے ہیں۔ یہ مین سٹوریج کی گنجائش کو بڑھانے کے لیے استعمال کی جاتی ہے یہ میموری معلومات کی ایک بڑی مقدار کو مستقل طور پر سٹور کر لیتی ہے اس کو آگزیلری یا ماس سٹوریج بھی کہتے ہیں۔ فلاپی ڈیسکیں ، ہارڈ ڈسک ،مقناطیسی ٹیپ اورسی ڈی اسکی مثالیں ہے۔ سیکنڈری سٹوریج کی دو اقسام ہیں۔ سیقوئینشل ایکسیس اور ڈائرکٹ ایکسیس ۔
مختلف قسم کے سیکنڈری سٹوریج ڈیوائسز کو کچھ یوں بیان کیا جا سکتا ہے۔
-:1 فلاپی ڈیسک(Floppy Disk) -: فلاپی ڈیسک کو ایک کمپیوٹر سے دوسرے کمپیوٹر میں ڈیٹا منتقل کرنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔انہیں Diskettes بھی کہا جاتا ہے۔یہ باریک اور لچکدار ہوتی ہے اس لئے انہیں Floppy کہتے ہیں۔جس کا مطلب ہے لچکدار۔یہ سائز کے لحاظ سے چھوٹی ہوتی ہیں اور قیمت میں آسان اورپلاسٹک کے کور میں محفوظ ہوتی ہیں۔
-:2 ہارڈ ڈیسک -: (Hard Disk) ہارڈ ڈیسک کمپیوٹر کے اندر لگایاجاتا ہے اسے فلاپی ڈیسک کی طرح آسانی سے لگائی یا اتاری نہیں جاسکتی ۔ ہارڈ ڈیسک میں کمپیوٹر کا آپریٹنگ سسٹم اور دیگر پروگرامز انسٹال کئے جاتے ہیں۔اس کے مختلف حصے(Partitions) بھی بنائی جا سکتی ہیں۔یہ بہت تیزی سے کام کرتی ہے۔
-:3 سی ڈی -: (CD) سی ڈی (CD) کا مطلب (Compact Disc) ہے۔کمپیوٹر میں اسے سی ڈی روم کے ذریعے چلایا جاتا ہے یہ سخت مادے کی بنی ہوتی ہے۔ ان پر مختلف پرگرامز ، گیمز ، گانے اور فلم محفوظ کر کے ختم نہیں کیا جاسکتا۔ ایک عام سی ڈی پر 500MB تا 800MB ڈیٹا لیزر شعاعوں کی مدد سے محفوظ کیا جاسکتاہے۔
-:4 میگنیٹک ٹیپ-:( Magnetic Tape) میگنیٹک ٹیپ عام استعمال ہونے والی اضافی سٹوریج ڈیوائسز میں شمار ہوتی ہیں۔ یہ مائیلار سے بنی باریک ٹیپ ہوتی ہے جو 1/4 سے 1 اینچ تک چوڑی ہوتی ہے اس ٹیپ پر فیرس آکسائیڈ کی باریک تہہ چڑھی ہوتی ہے جس میں انفارمیشن ریکارڈ کی جاتی ہے۔
سوال نمبر-:3 کیش میموری اور ورچوئل میموری پر نوٹ لکھیں۔
جواب -: کیش میموری-:(Cash Memory) کیش میموری سنٹرل پروسیسر یونٹ اور مین میموری کے درمیان رابطے کا کام سرانجام دیتی ہے۔ کیش میموری کے استعمال سے کمپیوٹر سسٹم کی رفتار تیز ہو جاتی ہے۔ کیش میموری کی رفتار مین میوری سے کہیں زیادہ ہے۔ کیش میموری میں ایسی معلومات ااور ڈیٹا محفوظ کیاجاتاہے جس پر فوری عمل درکار ہو۔ سنٹرل پروسیسنگ یونٹ مین میموری کی بجائے کیش میموری سے یہ ضروری معلومات اور ڈیٹا حاصل کر کے تیزی سے مطلوبہ کام سرانجام دیتا ہے۔
ورچوئل میموری -:(Virtual Memory) ایک خاص سافٹ ویئر کی مدد سے ہارڈ ڈسک کا کچھ حصہ میموری کے طور پر استعمال کرنے کے لئے مخصوص کر دیا جاتاہے۔ہارڈ ڈسک کا عارضی میموری کے لئے یہ محفوظ حصہ ورچوئل میموری کہلاتاہے۔ ورچوئل میموری سسٹم ایک پروگرام کو چھوٹے چھوٹے حصوں میں تقسیم کر دیتا ہے۔ جنہیں پیجز (Pages) کہتے ہیں تمام پروگرام مین میموری میں لوڈ کرنے کی بجائے اس کے چند پیجز میموری میں لوڈ کئے جاتے ہیں۔ نتیجہ کے طور پر میموری میں دوسرے پروگراموں کے لئے کافی جگہ بچ جاتی ہے۔ اس طرح ہم ورچوئل میموری استعمال کر کے ایک سے زیادہ پروگرام چلا سکتے ہیں۔

سوال نمبر-:4 ڈیٹا کی پیمائش کی اکائیا ں بیان کریں؟ نیز مختصراً ان کو ٹیبل کی صورت میں تحریر کریں؟
جواب -: -:1 بٹ-:(Bit) تمام کمپیوٹر ہندسوں کے ثنائی نظام کے تحت کام کرتے ہیں۔ وہ ایک یا صفر کی شکل میں ڈیٹا پراسیس کرتے ہیں۔ صفر اور ایک میں سے ہر ایک کو بٹ(Bit) کہاجاتا ہے۔ جو بائنری ڈجٹ (Binary digit) کے الفاظ سے اخذ کیاگیا ہے۔
-:2 بائٹ-:(Byte) آٹھ بیٹس(8 Bits) پر مشتمل اکائی کو بائٹ کہتے ہیں۔اور بائٹ ایک کریکٹر یا حرف ہوتاہے۔
-:3 نبل-:(Nibble) چار بیٹس(4 Bits) کی ترتیب یا سیکونس کو نبل کہتے ہیں۔
-:4 کلو بائٹ(Kilobyte) -: کمپیوٹر کی اصطلاح میں کلو سے مراد دو کی طاقت ( 210) یا 1024 ہے۔ ایک کلو بائٹ1024 بائٹس پر مشتمل ہوتا ہے۔
-:5 میگا بائٹ -:(Megabyte)ایک میگا بائٹ 1024 کلو بائٹس کے برابر ہو تا ہے۔ -:6 گیگا بائٹ-:(Gigabyte) ایک گیگا بائٹ 1024 میگا بائٹس کے برابر ہوتاہے۔ -:7 ٹیرا بائٹ-:(Tara byte) ایک ٹیرا بائٹ 1024 گیگا بائٹس کے برابر ہوتاہے۔
پیمائش کی ان اکائیوں کو ٹیبل کی صورت میں مختصر طور پر یوں بیان کیا جاسکتا ہے۔
آٹھ بِٹس (8 Bits ) =
ایک بائٹ ( 1 Byte )
1024 بائٹس (1024 Bytes) =
ایک کلو بائٹ (1 KB)
1024 کلو بائٹس (1024 KB ) =
ایک میگا بائٹ ( 1 MB)
1024 میگا بائٹس (1024 MB ) =
ایک گیگا بائٹ ( 1GB )
1024 گیگا بائٹس (1024 GB ) =
ایک ٹیر ا بائٹ ( 1 TB)
سوال نمبر-:5 خالی جگہ پُر کریں۔
-:1 کارکردگی کے لحاظ سے کی بورڈ پرنٹر کے الٹ استعمال ہوتا ہے۔ -:2 چھوٹے سائز کی فلاپی ڈسک کو مائیکرو فلاپی ڈسک کہتے ہے
-:3 سی ڈی سے مراد ہے۔ کم پیکٹ ڈیسک -:4 سی ڈی یو سے مراد ہے ویڈیو ڈسپلے یونٹ
-:5 لائٹ پین پین کی شکل کی ڈیوائس ہے۔ -:6 پلاٹر ایسا الہ ہے جو کمپیوٹر کے کنٹرول میں تصویریں بناتا ہے۔
-:7 مقناطیسی ٹیپ تسلسل کے ساتھ ترتیب وار طریقے سے ڈیٹا مہیا کرتا ہے۔ -:8 جب برقی رو منقطع ہو جائے تو ریم سے ڈیٹا ختم ہو جاتا ہے۔
-:9 مین میمور ی کو ابتد ائی میموری بھی کہا جاتا ہے۔ :10 سیکنڈری سٹوریج کو ماس سٹوریج بھی کہا جا تا ہے۔
:11 سیم (SIMM) سے مراد ہےSingle in-lion memory module -:12 CD-R سے مراد ہے۔کم پیکٹ ڈیسک ریکارڈِبل
-:13 روم ROM (Read Only Memory) کا مخفف ہے -:14 CD-RW سے مراد ہے۔ کم پیکٹ ڈیسک ری رائٹِبل
-:15 Bit بائنری ڈجٹ (Binary digiT) کا مخفف ہے۔ -:16 آٹھ بٹ (8 Bit) برابر ہے 1 Byte
میں آج زد میں ہوں خوش گماں نہ ہو
چراغ سب کے بجھیں گے ہوا کسی کی نہیں .
علی خان
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 2628
Joined: Fri Aug 07, 2009 2:13 pm
جنس:: مرد

Re: کمپیوٹر کی تعریف اور کمپیوٹر کے فوائد اور نقصانات (تعا

Post by علی خان »

باب نمبر5 ڈیٹا کا اظہار ( Data Representation )

سوال نمبر-:1 ڈیٹا (Data) کیا ہے ؟ ڈیٹا کی مختلف اقسام مثالیں دیکر بیان کریں۔
جواب-: حقائق (Facts) ،تصورات، ہدایات اور اشکال (Figures) کے مجموعے کو ڈیٹا کہتے ہیں۔باالفاظ دیگر وہ سگنلز جن کے ساتھ کمپیوٹر کام کرتا ہے ڈیٹا کہلاتا ہے۔یعنی حروف ، اعداد ا اور علامتوں کے مجموعے کوڈیٹا کہتے ہیں۔ مثلاً طلباء کا ریکارڈ ، اساتذا کا ریکارڈ میٹرک کا نتیجہ وغیرہ ۔ جب ڈیٹا کو موزوں طریقے سے ترتیب دیا جائے تو انفارمیشن حاصل ہوتی ہے۔
ڈیٹا کے اقسام-: ڈیٹاکو مندرجہ ذیل تین اقسام میں تقسیم کیا جاسکتا ہے۔
-:1 عددی ڈیٹا یا نومیرک ڈیٹا-:(Nomeric Data) نومیرک ڈیٹا صرف اعداد پر مشتمل ہوتے ہیں۔ مثلاً -12.5 ' 14 ' 2.25 وغیرہ۔
نومیرک ڈیٹا کے دو اقسام ہوتی ہیں ۔ انٹیجرڈیٹا (Integer Data) اور ریئل ڈیٹا(Real Data)
انٹیجرڈیٹا میں صفر سمت تمام مثبت اور منفی مکمل اعداد جب کہ ریئل ڈیٹا میں تمام کسور اور صحیح اعداد شامل ہوتے ہیں۔
-:2 الفابیٹک ڈیٹا -:(Alphabetic Data) الفابیٹک ڈیٹا میں حروف تہجی کے تما م حروف شامل ہوتے ہیں۔ مثلاً Rahmat ' Z ...B'A .
ایشیا وغیرہ۔
-:3 الفا نومیرک ڈیٹا -:(Alphanumeric Data) الفانومیرک ڈیٹا میں اعداد اور حروف تہجی کے تمام حروف بمعہ سپیشل کریکٹر جیسے % ، ؟ ، #
* وغیرہ شامل ہوتے ہیں۔مثلاً F-16 ' PK 345 ' 4A ' 14 August وغیرہ۔
سوال نمبر-:2 عددی نظام (Number System)کیا ہے ؟ عددی نظام کے مختلف اقسام بیان کریں
جواب-: عددی نظام (Number System) -: عددی نظام علامات یا ہندسوں کا ایک سیٹ ہوتاہے۔ جو کہ چیزوں کو گننے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔یا ہندسی عدد اور کسی چیز کی مقدار کو ظاہر کرتا ہے۔ ہر عددی نظام ہندسوں کی مخصوص تعداد پر مشتمل ہوتا ہے۔ جو اس نظام کی اساس (Base) کہلاتی ہے۔ آسانی کے لئے ہم نمبر سسٹم کو ( 0........ N)b کے طریقے سے ظاہر کر سکتے ہے۔
جس میں 0 سٹارٹ نمبر کو ' N (Maximum Digits) کو اور b نمبر سسٹم کے اساس (Base) کوظاہر کرتا ہے۔
روز مرہ زندگی میں تمام معاملات ہم اعشاری نظام میں سرانجام دیتے ہیں۔ اعشاری نظام کی اساس دس ہے۔ یعنی اس میں صفر تا نو ہندسے استعمال ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ اساس دو یعنی ثنائی نظام ، اساس آٹھ اور اساس سولہ کا نظام عام طور پر استعمال ہوتے ہیں ۔ جس کی تفصیل حسبِ ذیل ہیں:
-:1 اعشاری نظام-:(Decimal Number System) یہ نظام دس ہندسوں ( 9...... 2,1,0) پر مشتمل ہے۔ اس لئے اس کی اساس (Base) بھی دس (10) ہے۔ اس نطام میں ہم 864 کو یوں لکھتے ہیں۔ 864 = 8 x 102 + 6 x 101 + 4 x 100
-:2 ثنائی نمبر سسٹم -:(Binary Number System) اس نظام میں صرف دو ہندسے 0 اور 1 استعمال ہوتے ہیں۔اس لئے اسے بائنری یا ثنائی نمبر سسٹم کہا جاتا ہے۔ اس کا اساس دو (2) ہوتا ہے۔اور اس نظام میں کسی عدد 1011 کو علامتی طور پر (1011)2 سے ظاہر کیا جاتا ہے۔
-:3 اساس آٹھ کا نظام :(Octal Number System) اس نظام میں کل آٹھ ہندسے( 0 تا 7 ) استعمال ہوتے ہیں۔اس لئے اس کا اساس بھی آٹھ ہوتا ہے۔ اساس آٹھ کے عدد (236)8 کے مترادف اعشاری عدد یا ڈیسمل درج ذیل ہے۔
(236)8 = 2 x 82 + 3 x 81 + 6 x 80
2 x 64 + 3 x 8 + 6 x 1
128 + 24 + 6 = 158
(236)8 = 158
-:4 اساس سولہ کا نظام :(Hexadecimal Number System) اس نظام میں کل سولہ ہندسے یعنی (F,E,D,C,B,A,9........,1,0) ہوتے ہیں۔ اس سسٹم میں F, E , D , C , B , A بلاترتیب 14 , 13, 12 , 11 , 10 اور 15 کو ظاہر کرتے ہیں۔اس نظام کی اساس سولہ (16) ہوتی ہے۔ اس نظام کے ہر ہندسے کو چار ثنائی ہندسوں سے ظاہر کیا جاسکتا ہے۔
مندرجہ ذیل ٹیبلوں میں اکٹل نمبر کے متبادل بائنری نمبرز اور ہیکساڈسیمل سسٹم کے اعداد کا بائنری نمبرز دیکھیں :

متبادل بائنری
اکٹل نمبر

بائنری نمبر
ہیکساڈسیمل سسٹم کا عدد
بائنری نمبر
ہیکساڈسیمل سسٹم کا عدد
000
0

0000
0
1000
8
001
1

0001
1
1001
9
010
2

0010
2
1010
A
011
3

0011
3
1011
B
100
4

0100
4
1100
C
101
5

0101
5
1101
D
110
6

0110
6
1110
E
111
7

0111
7
1111
F
سوال نمبر-:3 عددی نظام(نمبر سسٹم) میں اہم نظاموں کے تبدیلی (Conversion) کے طریقے مثال دیکر بیان کریں؟
جواب -: نمبر سسٹم میں اہم نظاموں کے تبدیلی (Conversion) کے طریقے بمعہ مثال حسبِ ذیل ہیں :
-:1 اعشاری نظام سے ثنائی نظام میں تبدیلی-:(Decimal to Binary Conversion)
ڈیسیمل عد د اور کسور کو بائنری متبادل میں تبدیل کرنے کا طریقہ -: اعشاری عد د کو ثنائی عدد میں تبدیل کرنے کے لئے اعشاری عدد کو لگاتار دو (2) پر تقسیم کیا جاتا ہے اور ہر بار کیری نوٹ کی جاتی ہے۔ جب کہ ڈیسیمل کسور کو بائنری متبادل میں تبدیل کرنے کے لئے ڈیسیمل کسر کو لگاتار 2سے ضرب دی جاتی ہے۔ اور ہر بار کیری نوٹ کیا جاتا ہے مثلاً0 . 375 کو دیکھئے۔
0 . 375 x 2 = 0. 75 یہاں کیری صفر ہے۔
0 . 75 x 2 = 1 . 25 یہاں کیری ایک ہے۔
0 . 50 x 2 = 1 . 00 یہاں کیری ایک ہے۔
Answer 0 . 375 = (0.011)2 Hence
(i) :- (50)10 = ( ? )2
2 50
2 25 - 0
2 12 - 1
2 6 - 0
2 3 - 0
2 1 - 1
0 - 1
1 1 0 0 1 0
(50)10 = ( 110010 )2 Answer
-:2 ثنائی نظام سے اعشاری نظام میں تبدیلی-:(Binary to Decimal Conversion)
(i) :- (10110)2 = ( ? )10
(10110)2 = 1 x 24 + 0 x 23 + 1 x 22 + 1 x 21 + 0 x 20
1 x 16 + 0 x 8 + 1 x 4 + 1 x 2 + 0 x 1
16 + 0 + 4 + 2 + 0
(10110)2 = 22 Answer
نوٹ-: اگر ثنائی (بائنری) سسٹم میں مخلوط نمبر ہو تو اس کو حسبِ ذیل طریقے سے حل کیا جائے گا۔
(ii) :- (101 . 011)2 = ( ? )10
(101 . 011)2 = 1 x 22 + 0 x 21 + 1 x 20 + 0 x 2-1 + 1 x 2-2 + 1 x 2-3
1 x 4 + 0 x 2 + 1 x 1 + 0 x 1/2 + 1 x 1/4 + 1 x 1/8
4 + 0 + 1 + 0 + 0.25 + 0.125
(101 . 011)2 = 5. 375 Answer
-:3 اعشاری نظام سے اساس آٹھ کے نظام میں تبدیلی-:(Decimal to Octal Conversion)
اس نظام میں اعشاری (ڈیسیمل) نمبر کو لگاتار آٹھ(8) سے تقسم کیا جاتا ہے۔اور ہر بار کیری معلوم کی جاتی ہے الٹی ترتیب میں ان باقی ہندسوں سے آخٹل نمبر حاصل ہوتاہے ۔ حسبِ ذیل دو مثالوں کو دیکھئے :۔
(ii) :- (197)10 = ( ? )8
8 197
8 24 - 5
8 3 - 0
0 - 3
3 0 5
(1583)10 = ( 3057 )8 Answer

(i) :- (1583)10 = ( ? )8
8 1582
8 197 - 7
8 24 - 5
8 3 - 0
0 - 3
3 0 5 7
(1583)10 = ( 3057 )8 Answer
-:4 اساس آٹھ کے نظام کو اعشاری نظام میں تبدیلی-:(Octal to Decimal Conversion)
(ii) :-(372)8 = ( ? )10
(372)8= 3 x 82 + 7 x 81 + 2 x 80
= 3 x 64 + 7 x 8 + 2 x 1
= 222 + 56 + 2
= 280
(3057)8 = ( 280 )10 Answer
(i) :- (3057)8 = ( ? )10 (3057)8= 3 x 83 + 0 x 82 + 5 x 81 + 7 x 80
= 3 x 512 + 0 x 64 + 5 x 8 + 7 x 1
= 1536 + 0 + 40 + 7
= 1583
(3057)8 = ( 1583 )10 Answer
اعشاری نظام سے اساس سولہ کے نظام میں تبدیلی-:(Decimal to Hexadecimal Conversion)
کسی ڈ یسیمل نمبر کا ہیکسا سسٹم میں متبادل معلوم کرنے کے لئے اس کو لگاتارسولہ(16) پر تقسم کریں اور ہر بار کیری معلوم کریں۔ الٹی ترتیب میں ان باقی ہندسوں سے سولہ عددی سسٹم مین متبادل حاصل ہوتاہے ۔ اعشاری نظام کے عدد (1583)10 کے مترادف اساس سولہ نظام کا عدد درج ذیل طریقے سے آئے گا۔
(i) :- (20154)10 = ( ? )16
16 20154
16 1259 - 10 = A
16 79 - 11 = B
16 4 - 14 = E
0 - 4 = 4
4 E B A
(1583)10 = ( 4EBA )16 Answer
-:6 اساس سولہ سے اعشاری نظام میں تبدیلی-:(Hexadecimal to Decimal Conversion)
ہیکسا سسٹم کے کسی نمبر کا ڈیسیمل متبادل معلوم کرنے کے لئے اس نمبر کے ہر ہندسہ کو اس کی پوزیشن ویلیو سے ضرب دی جاتی ہے ان پروڈکس (حاصل ضرب) کا مجموعہ ڈیسیمل متبادل ہوتا ہے۔ مثلاً اساس سولہ کے عدد (3F8A)16 کے مترادف اعشاری عدد یا ڈیسیمل نمبر درج ذیل ہے۔
(i) :- (3F8A)16 = ( ? )10
(3F8A)16 = 3 x 163 + F x 162 + 8 x 161 + A x 160
= 3 x 4096 + F x 256 + 8 x 16 + A x 1
= 12288 + 3840 + 128 + 10
= 16266
(3F8A)16 = ( 16266 )10 Answer
سوال نمبر -:4 ثنائی نظام میں جمع ' تفریق' ضرب اور تقسیم کے عمل کاٹیبل بنا کر ایک ایک مثال تحریر کریں؟
جواب -: ثنائی نظام میں جمع ' تفریق' ضرب اور تقسیم کے عمل کا ایک ٹیبل مندرجہ ذیل ہیں۔
ثنائی نظام کی جمع
ثنائی نظام کی تفریق
ثنائی نظام کی ضرب
ثنائی نظام کی تقسیم
0 + 0 = 0
0 + 1 = 1
1 + 0 = 1
1 + 1 = 0
0 - 0 = 0
0 - 1 = 1
1 - 0 = 0
1 - 1 = 1
0 x 0 = 0
0 x 1 = 0
1 x 0 = 0
1 x 1 = 1
0 239 1 = 0
1 239 1 = 1

ثنائی نظام میں جمع ' تفریق' ضرب اور تقسیم کے عمل کی مثالیں
ثنائی اعداد کی جمع کا مثال
ثنائی اعداد کی تفریق کا مثال
ثنائی اعدادکی ضرب کا مثال
ثنائی اعداد کی تقسیم کا مثال
101
+ 110
1011

1001
- 101
100

1100
x 1010
111000
101
101 11001
101
101
101
x

سوال نمبر-:5 کمپیوٹر میں کوڈنگ سے کیا مراد ہے؟
جواب-: ہر بائنری ڈیجٹ کو بیٹ(Bit) کہتے ہے۔ کسیڈیجیٹل سسٹم میں تمام انفارمیشن بیٹس کی ایک ترتیب سے ظاہر کی جاتی ہے۔ 4 بیٹ کی ترتیب کو نیبل(Nibble) کہتے ہیں۔ جب کہ 8 بیٹ کی ترتیب بائٹ کہلاتی ہے۔ آٹھ (8) مائیکرو پروسیسر ڈیٹا یا ہدایات کو بائٹس کی صورت میں حاصل کرتا ہے۔ پھر پروسیس اور سٹور کرتا ہے۔ اور آگے بھیجتا ہے۔
کمپیوٹر صرف بائنری زبان ہی سمجھتا ہے۔ اس لئے تمام ڈیٹا خواہ وہ نیومیرک ہو یا نان نیومیرک ، بائنری زبان میں تبدیل کرنا پڑتا ہے۔اس عمل کو کوڈنگ (Coding) کہتے ہیں۔ لہذا نومیرک اور نان نیومیرک انفارمیشن کو بائنری ڈیجٹس میں ظاہر کرنے کے عمل کو کوڈنگ کہتے ہیں۔ڈیٹا کے ظاہر کرنے کے لئے مختلف کوڈ استعمال ہوتے ہیں۔
مثلاً EBCDIC , ASCII , BCD , Binary
سوال نمبر-:6 ASCII , BCD اور EBCDIC کوڈ بیان کریں ؟
جواب-: BCD(1) کوڈ :۔ اس کوڈ میں ہر اعشاری ڈیجیٹ اس کے 4 بیٹ متبادل سے ظاہر کیا جاتا ہے مثلاً اعشاری نمبر247 کیلئے BCD کوڈ یوں ہوگا
7 4 2 ۔۔۔ اعشاری نمبر
0111 0100 0010 ۔۔۔ BCD کوڈ
لہذا 247 کیلئے BCD کوڈ 001001000111 ہے۔
ASCII (2) کوڈ-: ASCII (American Standard Code for Information Interchange ) کا مخفف ہے۔
ASCII ایک 7 بیٹ کوڈ ہے۔ جو الفانیومیرک ڈیٹا کے لئے استعمال ہوتا ہے۔یہ کوڈ کمپیوٹر بنانے والوں کو ان پٹ / آؤٹ پٹ ڈیوائسز جیسے کی بورڈ و پرنٹر وغیرہ کو معیاری بنانے کے کام آتا ہے۔ ASCII کی توسیع شدہ صورت زائد8 بیٹ استعمال کرتی ہے۔
EBCDIC (3) کوڈ-: EBCDIC (Extendid Binary Coded Decimal Interchange Code) کا مخفف ہے۔
اور اصولی طور پر 8 بیٹ کوڈ ہے۔اسے آئی بی ایم اور آئی بی ایم کمپیٹبل کمپیوٹر سسٹم والے استعمال کرتے ہیں۔
مندرجہ ذیل ٹیبل میں کچھ الفانیومیرک کریکٹرز ASCII اور EBCDIC کوڈ میں دیکھائے گئے ہیں۔
EBCDIC 8 بیٹ کوڈ
ASCII 7 بیٹ کوڈ
کریکٹرز
1 10 0 0 0 0 1
1 0 0 0 0 0 1
A
1 10 0 0 0 1 0
1 0 0 0 0 10
B
1 10 0 0 0 1 1
1 0 0 0 0 1 1
C
----------------
----------------
:
1 1 1 1 0 0 0 0
011 0 0 0 0
0
1 1 1 1 0 0 0 1
011 0 0 0 1
1
1 1 1 1 0 0 1 0
011 0 0 1 1
2
----------------
----------------
:
1 1 1 1 1 0 0 1
0111 0 0 1
9
سوال نمبر-:6 خالی جگہ پُر کریں۔
-:(1) ایک بائٹ آٹھ (8) بیٹس پر مشتمل ہوتا ہے۔ -:(2) ASCII 7 بیٹ کوڈ ہوتا ہے :(3) EBCDIC 8 بیٹ کوڈ ہوتا ہے۔-:4 -:(4) آکٹل نمبر سسٹم کا اساس 8 ہوتا ہے۔-:(5) Computer کے ورڈ میں 64 بیٹس ہیں۔ اس ورڈ میں 8 بائٹس ہوں گے۔
-:(6) 1 + 1 = 0 -:(7) 1 239 1 1 = -:(8) 1 = 1 - 1
-:(9) ہر بائنری ڈیجٹ کو بیٹ(Bit) کہتے ہے۔ -:(10) الفابیٹک ڈیٹا میں حروف تہجی کے تما م حروف شامل ہوتے ہیں۔
میں آج زد میں ہوں خوش گماں نہ ہو
چراغ سب کے بجھیں گے ہوا کسی کی نہیں .
علی خان
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 2628
Joined: Fri Aug 07, 2009 2:13 pm
جنس:: مرد

Re: کمپیوٹر کی تعریف اور کمپیوٹر کے فوائد اور نقصانات (تعا

Post by علی خان »

باب نمبر6 بولین الجبرا(Boolean Algebra)

سوال نمبر-:1 بولین الجبر ا (Boolean Algebra) کیا ہے؟ بولین الجبرا کے قوانین (Laws) بیان کریں۔
جواب : بولین الجبرا -:(Boolean Algebra) 1854 ء میں ایک برطانوی ریاضی دان جارج بول نے الجبرا کی ایک قسم متعارف کرائی جو بہت سادہ اور انسانی فہم کے قریب تر ہے۔ اس نے اسے بولیئن الجبرا کا نام دیا۔ جارج بول نے بیان کیا کہ اس الجبرا کی مدد سے الیکٹریکل سرکٹ سوئچ بنائے جا سکتے ہیں۔ 1938 ء میں شانن نے بولین الجبرا میں دو قیمتیں متعارف کرائیں اور اسے سوئچنگ الجبرا کانام دیا۔
بولین الجبرا میں صرف دو قیمتیں استعمال ہوتی ہیں۔ صفر اور ایک ۔ یہ دونوں قیمتیں بائنری ویری ایبل کہلاتی ہیں۔ اس لئے بائنری ویری ایبل کی قیمت صحیح ہوگی یعنی ایک ہوگی یا قیمت غلط یعنی صفر ہوگی ۔مثال کے طور پر Z = X + Y
یہاں تین متغیرات X, Y, Z متعارف کراوئے گئے ہیں۔ ان میں ہر ایک کی قیمت صفر یا ایک ہوسکتی ہے۔
بولین الجبرا کے قوانین یا اصول متعارفات مندرجہ ذیل ہیں : ( Laws of Boolean Algebra )
اصول متعارفہ-:1 ذاتی عنصر کا وجود-:(Existence of identity Elements)
اگر سیٹ K کے دو رکنA اور B ہوں تو سیٹ K میں دو عناصر صفر (0) اور (1) کا وجود ہوتا ہے ۔ جب کہ
-1 A + 0 = A
-2 A . 1 = A
اصول متعارفہ-:2 مبادلہ کا قانون -:( Commutative Law )
اگر A اور B سیٹK کے رکن ہوں تو ثنائی عوامل (+) اور(.) A اور B پر مبادلہ ہوتے ہیں۔
اصول متعارفہ-:3 تلازمہ کا قانون -:( Associative ) اگر A'B اور C کسی سیٹ K کے رکن ہوں تو قانون تلازمہ کے لحاظ سے
-1 A + (B + C)= (A + B) + C
-2 A .(B.C)= (A.B) .C

اصول متعارفہ-:4 قانون تقسیمی -:( Associative ) اس قانون کے لحاظ سے
-1 A . (B + C) = A . B + A . C
-2 A + (B.C) = (A + B) . (A + C)
اصول متعارفہ-:5 معکوس کا وجود -:( Existence of Inverse ) سیٹ K کے ہر رکن A کے لئے سیٹ K میں ایک رکن A موجود ہوتا ہے جب کہ -1 A + A = C
-2 A . A = C
سوال نمبر -:2 ٹروتھ ٹیبل کیا ہے؟
جواب-: ٹروتھ ٹیبل-:(Truth Table) ٹروتھ ٹیبل ایسا ٹیبل ہے۔ جو کہ بولین جملے کے نتائج کو ظاہر کرتا ہے۔ جو کہ جملے میں موجود تمام تغیرات کی قیمتوں کی گروہ بندیوں سے متعلق ہوتے ہیں۔ مثال کے طور پر AND OR ' اور NOT عوامل کے لئے ٹروتھ ٹیبل درج ذیل ہیں :
AND OR NOT
OPERATION OPERATION OPERATION
A X = A
A B X = A + B
A B X = A. B
0 1
0 0 0
0 0 0
1 0
0 1 1
0 1 0

1 0 1
1 0 0

1 1 1
1 1 1


سوال نمبر -:3 بولین الجبرا کے ارکان (Elements) بیان کریں؟
جواب-: بولین الجبر میں جملہ متغیر اور مستقل مقداروں پر مشتمل ہوتا ہے۔
-:1 بولین مقداریں-:(Bollean Constants) بولین الجبرا میں مستقل مقداروں کا سیٹ صرف دو ارکان پر مشتمل ہوتاہے صفر اور ایک 0) اور(1
-:2 بولین متغیرات-:(Boolean Variables) بولین الجبرا میں استعمال ہونے والے متغیرات (Z,Y ........ C, B, A) قسم کے ہوتے ہیں ہر متغیر کی صفر اور ایک میں سے کوئی قیمت ہوتی ہیں۔ان دو قیمتوں کو مختلف نام دیئے جا سکتے ہیں ۔ جیسا کہ صحیح (True) اور غلط (False) ، ہاں اور نہیں ، اونچا اور نیچا ، اوپر اور نیچے یا آن اور آف وغیرہ ۔

سوال نمبر -:4 بولین الجبرا میں NOT ، AND اور OR آپریشن پر نوٹ لکھیں؟
جواب-: NOT آپریٹرز-: NOT کے عمل کو کسی متغیر پر بار یا ڈیش ڈال کر ظاہر کیا جاتا ہے۔ جیسا کہ X' اور X اور اسے X کا NOT یا X کمپلینٹ کہتے ہے۔ مثلاً اگر X = 0 تب X = 1
AND آپریشن -: AND آپریٹر کو ڈاٹ(.) سے ظاہر کیا جاتاہے۔ یا دو متغیروں کے درمیان علامت کی عدم موجودگی سے اسے منطقی ضرب کیلئے استعمال کیا جاتاہے۔ مثال کے طور ہر A. B = X یا A B = X
اسے A اینڈ B مساوی ہے X کے پڑھتے ہیں۔
پس X وان (1) ہے اگر A اور B دونوں وان (1) کے برابر ہیں ورنہ X صفر ہوگا۔ جیسا کہ
) 1.1 =1 (ii) 1.0 = 0 (iii) 0.1 = 0 (iv) 0.0 = 0 (i
OR آپریشن-: OR آپریشن کو دو متغیرات کے درمیا ن جمع کی علامت سے ظاہر کیاجاتا ہے۔ بولین الجبرا میں OR کومنطقی جمع کے لئے استعمال کیاجاتا ہے مثلاً A + B = X اسکو B یا A مساوی ہے X کے پڑھیں گے۔ پس حاصل متغیر X صفر ہوجاتی ہے جب A اور B صفر ہوں ورنہ X کی قیمت وان(1) ہوگی ۔ جیسے کے ذیل :
) 0 + 0 = 0 (ii) 0 + 1 = 1 (iii) 1 + 1 = 1 (i

سوال نمبر-:5 بولین جملوں کی قیمت معلوم کیجئے۔
اگر Y = 1 اور X=1 تو (ii)- (X+Y) . (X Y) = ? (i)- XY + XY = ?

جواب -:
(ii)- (X+Y) . (X Y) when X = 1 and Y = 0 (i)- XY + XY when X = 1 and Y = 0 =(1 + 0 ) . (1 . 0) = ( 1 . 0 ) + ( 1 + 1 )
= 1 . 0 = 0 + 1
= 0 = 1
سوال نمبر -:6 (X + Y) . (XY) ایک بولین جملہ ہے اس کے لئے ٹروتھ ٹیبل(Troth Table) بنائیے۔
جواب-: (X + Y) . (XY) کے لئے ٹروتھ ٹیبل(Troth Table) درجہ ذیل ہے:
( X + Y ) . ( X Y)
X Y
X + Y
X
X
0
0
0
0
0
0
0
1
1
0
0
0
1
0
1
1
1
1
1
1
سوال نمبر-:7 بولین جملے A C + A . B + A B C + B C کو مختصر کیجئے۔
جواب-: بولین جملے AC + A . B + A B C + B C کو مندرجہ ذ یل طریقے سے مختصر کیا جا سکتا ہے :
AC + A . B + A B C + B C

= AC + A . B + C {(B + A) . (B+ B)}
= AC + A . B + C (B + A) . 1
= AC + A . B + C (B +A)
= AC + A . B + BC + AC
= C (A + B + A) + AB
= C (A + A + B) + AB
= C (1 + B) + AB
= C . 1 AB

= C + AB
سوال نمبر-:8 خالی جگہ پُر کریں۔
-:1 1854 ء میں ایک برطانوی ریاضی دان جارج بول نے بولین الجبرا متعارف کرایا۔
-:2 1938 ء میں شانن نے بولین الجبرا میں دو قیمتیں متعارف کرائیں۔
-:3 بولین الجبرا میں تقسیم او ر تفریق کی علامتیں نہیں ہیں۔
-:4 بولین الجبرا میں صفر دو اعداد صفر (0) اور ایک (1) استعمال ہوتے ہیں۔
-:5 لوجیکل آپریٹر تین اقسام کے ہیں۔
-:6 گیٹ ایک الیکٹرانک سرکٹ ہے۔
-:7 سوئچنگ الجبرا شانن نے متعارف کرایا تھا۔
-:8 بولین الجبر میں جملہ متغیر اور مستقل مقداروں پر مشتمل ہوتا ہے۔
-:9بولین الجبرا میںOR آپریشن کو دو متغیرات کے درمیا ن جمع کے لئے استعمال کیا جاتاہے۔
-:10 بولین الجبرا میں AND آپریٹر کو ڈاٹ(.) سے ظاہر کیا جاتاہے۔
میں آج زد میں ہوں خوش گماں نہ ہو
چراغ سب کے بجھیں گے ہوا کسی کی نہیں .
علی خان
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 2628
Joined: Fri Aug 07, 2009 2:13 pm
جنس:: مرد

Re: کمپیوٹر کی تعریف اور کمپیوٹر کے فوائد اور نقصانات (تعا

Post by علی خان »

باب نمبر7 کمپیوٹرسافٹ ویئر(Computer Software)

سوال نمبر-:1 کمپیوٹر سافٹ ویئر سے کیا مراد ہے۔ ہم سافٹ ویئرکو کیوں استعمال کرتے ہیں۔
نیز سافٹ ویئر کے کتنے اقسام ہیں۔
جواب -: سافٹ ویئر (Software) -: کمپیوٹر کے پروگرامز جس کی ہارڈ وئیر کو چلانے کے لئے ضررورت پڑتی ہیں۔ سافٹ وئیر کہلاتے ہیں۔یعنی ہدایات کا وہ سیٹ جس کے ذریعے کمپیوٹر کو بتایا جاتا ہے کہ اس نے کیا کرنا ہے۔مثلاً ڈاس ' ونڈوز' ایم ایس آفس 'ان پیج وغیرہ۔
سافٹ ویئر کو کمپیوٹر کی ڈرائیونگ فورس (Draving Force) یا پروگرام بھی کہا جاتا ہے۔ سافٹ وئیر کے بغیر کمپیوٹر صرف ایک اچھی طرح سے بنے ہوئے برقی آلے اور سرکٹس کی مانند ہوگا۔جب کہ ہارڈ ویئر سے مراد کمپیوٹر کے کل پرزاجات ہے۔یعنی کی بورڈ ، ماؤس ، سی پی یو ، مانیٹر وغیرہ۔
کمپیوٹر سافٹ وئیر اور ہارڈ وئیرکی مثال ایک کپڑیا بنانے والے مشین اور اس کے لئے اون یا دھاگے کی طرح ہے۔ کہ اُس وقت تک ہم مشین سے کپڑا تیار نہیں کر سکتے جب تک مشین میں دھاگے نہ ڈالا جائے ۔ اس طرح ہارڈ وئیر سے بھی ہم کوئی فائدہ حاصل نہیں کر سکتے جب تک اس میں سافٹ ویئر نہ ہو ۔
کمپیوٹر سافٹ وئیر کے اقسام-: سافٹ وئیر کی دو بڑی اقسام ہیں۔ (1) سسٹم سافٹ وئیر (2) اپلیکیشن سافٹ وئیر۔
(1) سسٹم سافٹ وئیر -:(System Software) سسٹم سافٹ وئیر کمپیوٹر کی کارکردگی کو کنٹرول کرتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ مختلف آلات مثلاً مانیٹر ، پرنیٹر اور سٹوریج ڈیوائسزکے کاموں کو کنٹرول کرتاہے۔اسے ہارڈوئیراورینٹیڈ سافٹ وئیر بھی کہتے ہے۔ آپریٹنگ سسٹم اس کی ایک مثال ہے۔

(2) اپلیکیشن سافٹ وئیر-:(Application Software) اپلیکیشن سافٹ وئیر یا اطلاقی سافٹ وئیروہ تیار شدہ پیکیجیز یا پروگرامز ہوتے ہیں جو کہ سسٹم سافٹ وئیر میں استعمال کئے جاتے ہیں۔مثلاً ورڈ پروسیسر ، سپریڈ شیٹس ، ڈیٹابیس اور مالٹی میڈیا و کمیو نیکیشن پیکیجیز وغیرہ ۔
سوال نمبر-:3 ڈاس (DOS) کیا ہے ؟ ڈاس کے انٹرنل اور ایکسٹرنل کمانڈزکی تعریف بیان کریں۔
جواب-: مائیکرو کمپیوٹرز میں استعمال ہونے والا سنگل یوزر آپریٹنگ سسٹم ڈاس کہلاتاہے جو ڈسک آپریٹنگ سسٹم کا محفف ہے۔ ڈاس ان پٹ اور آؤٹ پٹ کے طریقوں کو کنٹرول کرتا ہے۔ اور یوزر کو اس قابل بناتا ہے کہ وہ پروگرام کو لوڈ کر سکے اور چلا سکے ڈاس مائیکرو کمپیوٹر کی تاریخ میں انتہائی کامیاب آپریٹنگ سسٹم ہے۔چونکہ نئے امپرووڈ(Improved) مائیکرو پروسیسر ڈویلپ ہو گئے ہیں لہذا آپریٹنگ سسٹم بھی اپ ڈیٹ ہو گیے ہیں۔اور ڈاس کے مختلف ورژن بھی بنائے گئے ہیں۔ مثلاًMS-DOS 3.0 ، MS-DOS 3.1 ، MS-DOS 4.0 ، PC-DOS 5.0 ، اور انتہائی نئی ورژن DOS 7.0 اور DOS 8.0 ہیں۔
MS-DOS اور PC-DOS کی پرانی ورزن کمانڈز تھیں جس کی دو اقسام ہیں * انٹرنل کمانڈز اور * ایکسٹرنل کمانڈز
-:1 انٹرنل یا اندرونی کمانڈز (Internal Commands) : جب ہم کمپیوٹر چلاتے ہیں تو ڈاس اندرونی کمانڈز فائل میں ذخیرہ ہوتی
ہیں جسے ڈائریکٹری کی سیٹنگ میں کبھی نہیں دیکھ سکتے ۔جو کہ بووٹ اپ پروسیس کے دوران خود بخود میموری پر لوڈ ہوتی ہے۔ یہ کمانڈز ہمیشہ ریم میں موجود ہوتی ہیں۔ ڈاس کے انٹرنل کمانڈز مندرجہ ذیل ہیں۔
CLS , DIR , DIR Switches , DATE , TIME , COPY CON , TYPE , REN , DEL/ERASE , MD/MKDIR , CD/CHDIR , RD/RMDIR , COPY , VER , VOL , REM , PROMPT,PATH.
-:2 ایکسٹرنل یا بیرونی کمانڈز (External Commands) : بیشتر ڈاس کمانڈز جو کے عام طور پر اکثر استعمال نہیں ہوتیں سوائے سپیشل عوامل کے بیرونی کمانڈز کہلاتی ہیں۔یہ کمانڈز یوزر کو ڈاس فائل کے انتظامات اور میموری کی سہولیات تک رسائی دیتے ہیں۔
کچھ بیرونی ڈاس کمانڈز مندرجہ ذیل ہیں:
CHKDSK , COMP, DISKCOPY, DELTREE,EDIT,FORMAT, PRINT,SORT, LABEL,XCOPY


انٹرنل یا اندرونی کمانڈز (Internal Commands)
DIR Command {1} اس کمانڈ کے ذریعے ہم تمام فائلوں اور ڈایر یکٹریوں کی فہرست دیکھ سکتے ہیں۔
طریقہ:۔ (انٹر) C:\> DIR
Dir/P Command {2} -: اس کمانڈ کے ذریعے ہم تمام فائل اور ڈایر یکٹریوں کی فہرست صفحہ در صفحہ دیکھ سکتے ہیں۔
طریقہ:۔ (انٹر) C:\> Dir/P
Dir/W Command {3} -: اس کمانڈ کے ذریعے ہم تمام فائل اور ڈایر یکٹریوں کی فہرست چوڑائی کے رُخ دیکھ سکتے ہیں۔
طریقہ:۔(انٹر)C:\> Dir/W
mand {4} DIR/AH Com -: اس کمانڈ کے ذریعے ہم تمام چپُھے ہوئے(Hidden) فائلوں کو دیکھ سکتے ہیں۔
طریقہ:۔ (انٹر) C:\>DIR/AH
MEM Command {5} -: اس کمانڈ کے ذریعے ہم کمپیوٹر کے ہارڈ ڈسک کی جانچ پڑتال کر سکتے ہیں۔
طریقہ:۔ (انٹر)C:\> MEM
VER Command {6} -: اس کمانڈ کے ذریعے ہم آپریٹنگ سسٹم یعنی ڈاس یا ونڈوز کے ورژن کو دیکھ سکتے ہیں۔
طریقہ:۔ (انٹر)C:\> VER
VOL Command {7} -: اس کمانڈ کے ذریعے ہم ڈیسک کے والیم لیبل اور سریل نمبر کو ظاہر کر سکتے ہیں۔
طریقہ:۔ (انٹر)C:\> VOL
Copy Con Command {8} (Create File) -: اس کمانڈ کے ذریعے ہم نیا فائل بناسکتے ہیں۔
طریقہ:۔ (انٹر)C:\> Copy Con File Name
(انٹر) Write data (F6)
مثال :۔ (انٹر) C:\>Copy Con Rahmat
(انٹر)Saqib is my best friend. (F6 or Ctrl Z)
Type Command {9} -: اس کمانڈ کے ذریعے ہم کسی فائل کے اندر ڈیٹا دیکھ سکتے ہیں۔
طریقہ:۔ (انٹر) C:\>Type File name

مثال :۔ (انٹر) C:\>Type Rahmat
REN Command {10} (Rename File)
اس کمانڈ کے ذریعے ہم کسی فائل کا نام تبدیل کر سکتے ہیں۔ یعنی ڈیٹا وہی رہے گا صرف فائل کا نام تبدیل ہو جائے گا ۔
طریقہ:۔ (انٹر) C:\> Ren OldFileName New File Name
مثال :۔ (انٹر) C:\>REN Rahmat Anam
/ ERASE Command {11} DEL (Delete File) اس کمانڈ کے ذریعے ہم کسی فائل کو ڈیلیٹ یعنی ختم کر سکتے ہیں
طریقہ نمبر1:۔ (انٹر) C:\> Del FileName
طریقہ نمبر2:۔ (انٹر) C:\>ERASE FileName
مثال نمبر 1 :۔ (انٹر) C:\>DEL Anam
مثال نمبر2 : (انٹر) C:\>ERASE Anam
-:(Make Directory) MD / MKDIR Command {12} MD یا MKDIR کمانڈ کے ذریعے ہم ایک نئی ڈائریکٹری بنا سکتے ہیں
طریقہ (انٹر) C:\> MD / MKDIR Dir Name
مثال (انٹر) C:\> MD / MKDIR Saqib
-: RD / RMDir Command {13} RD یا RMDir کمانڈ کے ذریعے ہم ڈائریکٹری کو ختم کر سکتے ہیں۔
طریقہ (انٹر) C:\>RD Directory Name
مثال (انٹر) C:\>RD / RMDir Saqib
CD / CHDir Command {14} -: اس کمانڈ کے ذریعے ہم کسی ڈائریکٹری کو تبدیل کر سکتے ہیں یعنی CD
کمانڈکے ذریعے ہم موجودہ ڈائریکٹری کو دیکھ سکتے ہیں یا اس کے اندر ر داخل ہو سکتے ہیں۔
طریقہ (انٹر) C:\>RD / CHDir Directory Name
مثال (انٹر) C:\>RD or CHDir Saqib

{15} CD.. Command -: اس کمانڈ کے ذریعے ہم کسی ڈائریکٹری سے باہر نکل سکتے ہیں۔
طریقہ (انٹر) C:\> CD..
اس کمانڈ کے ذریعے ہم اگر ایک وقت میں کئی ڈائریکٹری کے اندر کام کر رہے ہوں تو ان سے باہر نکلنے کے لیے یہ کمانڈاستعمال کر سکتے
ہیں۔یعنی ایک سے زیادہ ڈائریکٹریوں سے نکلنے کیلئے ہم CD\ (سی ڈی بیک سلیش) کمانڈ استعمال کرتے ہیں۔
طریقہ (انٹر) C:\>CD\
مثال (انٹر) C:\WORK\RAHMAT\NOTES> CD\
DATE Command {17} -:اس کمانڈ کے ذریعے ہم کسی کمپیوٹرمیں موجودہ تاریخ کو دیکھ سکتے ہیں اور تبدیل بھی کر سکتے ہیں۔
طریقہ و مثال ------------:: (انٹر) C:\>DATE
Current date is 20-12-2004
(انٹر) Enter new date(mm-dd-yy): 1-1-2005
TIME Command {18} -: اس کمانڈ کے ذریعے ہم کسی کمپیوٹرمیں موجودہ وقت کو دیکھ او ر تبدیل کر سکتے ہیں
طریقہ و مثال ------------:: (انٹر) C:\>TIME
Current time 12:30:10:02
(انٹر) Enter new time: 4:23 or 4.23
COPY Command {19} -: اس کمانڈ کے ذریعے ہم ایک یا ایک سے زیادہ فائلوں کو کسی اور مقام پر کاپی کر سکتے ہیں
طریقہ:۔ (انٹر) C:\>Copy Source(F/N) Targete(Dir/N)
مثال-: (انٹر) C:\>Copy Rahmat Anam
Note:- Rahmat is File Name & Anam is Directory Name
مثال نمبر2 -: (انٹر) C:\>Copy *.EXE A:\Saqib
نوٹ -: اس مثال کے ذریعے ہم تمام EXE ایکسٹینشن والے فائل A:\> ڈرایؤ کے Saqib نام کی ڈائریکٹری میں کا پی کرسکتے ہیں۔
PATH Command {20} -: پاتھ کمانڈ ڈائریکٹری میں موجود فائل کے مقام کو مخصوص کرتاہے۔ یہ ایک اندرونی کمانڈ ہے۔ جو کہ میموری پر ذخیرہ ہوتی ہے تاکہ جب آپ سسٹم کو چلانا چاہیں یہ آپ کے لئے موجود ہو۔ پاتھ کمانڈ کو ہم Autoexec.BAT فائل میں کچھ اسطرح لکھتے ہیں۔
طریقہ -: SET PATHC:\TC\Bin; C:\JDK\Bin;............
PROMPT Command {21} -: پرامپٹ کمانڈکی مدد سے ہمموجودہ ڈاس پرامپٹ کو تبدیل کر سکتے ہیں۔
طریقہ -: C:\>PROMPT [{TEXT} {$CHARACTOR}] enter
مثال نمبر-:1 C:\>PROMPT $D enter (To Show Current Date)
مثال نمبر-:2 C:\>PROMPT $T enter (To Show Current Time)
مثال نمبر-:3 C:\>PROMPT $ Name enter (To Show Current Name)
مثال نمبر-:4 C:\>PROMPT $G$P (To Show Own Prompt [C:\>])

ایکسٹرنل یا بیرونی کمانڈز (External Commands)
{1} CHKDSK Command -: یہ کمانڈ کسی ڈسک کے درست ہونے کو چیک کرتی ہے۔ اور ٹوٹل جگہ فائلز کی تعداد ' ڈسک پر
موجود خالی جگہ ' ریم کی کل اور موجودہ تعداد کے متعلق رپورٹ کرتی ہے۔
(انٹر)Syntax :- CHKDSK [drive:][/f][v]
{2} DELTREE Command -: اس کمانڈ کے ذریعے ڈائریکٹری میں موجود فائلز اور سب ڈائریکٹریز کو ختم کر سکتے ہیں۔
(انٹر)Syntax :- DELTREE [/y] [pathname]
ُُُ (اگر /y سوئچ شامل نہیں کیا تو Deltree کمانڈ پرامپٹ کرے گا کہ آپ تمام ڈائریکٹریز کو ختم کرنے کیلئے Y ٹائپ کریں یا N تاکہ تمام ڈائریکٹریز کو برقرار رکھا جا سکے)
مشال-: C:\>DELTREE DOS (Enter)
مثال -: C:\>DELTREE A:\ *.* (Enter)
{3} DISKCOPY Command -: اس کمانڈ کے ذریعے ایک ڈسک سے دوسری ڈسک پر فہرست نکل سکتے ہیں۔
Syntax : C:\>-CISKCOPY [source drive:][ targate drive
مشال-: C:\>DISKCOPY A: A: (Enter)
{4} EDIT Command -: اس کمانڈ کے ذریعے ہم ڈاس ایڈیٹر (DOS Editor) کو شروع کر سکتے ہیں۔جس میں ہم ایک نئے
فائل کو بنا بھی سکتے ہیں اور اس میں کمی بیشی بھی کر سکتے ہیں۔
(انٹر)Syntax :- EDIT [[drive: [path] filename]
{5} FORMAT Command -: یہ کمانڈڈسک کو استعمال میں لانے سے پہلے ڈسک کو تیار کرتی ہے۔
(انٹر)Syntax :- FORMAT drive: [/switches]
Switches :- V =volume , Q=quick ,S=system etc
مثال نمبر -:1 C:\>Format A:/S/Q (Enter)
مثال نمب-:2 C:\>Format D:/Q (Enter)
{6} PRINT Command -: اس کمانڈ کے ذریعے ہم ڈاس میں کسی ٹکسٹ فائل کو پرنٹ کر سکتے ہے۔
Syntax:-PRINT[drive:][pathname][/d:device][/q:value][/t][/c][/p]

XCOPY Command {7} -: اس کمانڈ کے ذریعے ہم فائلز ‘ ڈائریکٹریز اور سب ڈائریکٹریز کو کا پی کر سکتے ہیں۔
طریقہ:۔ C:\>XCopy Source [Destination] [/A|/M] [/P][/S]
مثال-: (انٹر) C:\>XCopy *.* D:\ /S /E
MOVE Command {8} -: اس کمانڈ کے ذریعے ہم فائلوں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ ہٹا سکتے ہیں اور ڈائریکٹری کانام بھی تبدیل کر سکتے ہیں
طریقہ نمبر۱-: (انٹر) C:\>Move OldDirname New Dirname
طریقہ نمبر-:2 (انٹر) C:\>Move FileName DirName
میں آج زد میں ہوں خوش گماں نہ ہو
چراغ سب کے بجھیں گے ہوا کسی کی نہیں .
علی خان
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 2628
Joined: Fri Aug 07, 2009 2:13 pm
جنس:: مرد

Re: کمپیوٹر کی تعریف اور کمپیوٹر کے فوائد اور نقصانات (تعا

Post by علی خان »

باب نمبر8 ونڈوز کا تعارف (Introduction to Windows)

سوال نمبر-:1 آپریٹنگ سسٹم سے کیا مراد ہے؟ مختلف اقسام کے آپریٹنگ سسٹم بیان کریں۔
جواب : آپریٹنگ سسٹم خاص قسم کے پروگراموں کا سیٹ ہوتاہے جو کہ کمپیوٹر کے استعمال کو آسان بناتا ہے، کمپیوٹر کی تمام افعال کی نگرانی کرتاہے اور استعمال کنندہ (User) کی ضرورت کو مؤثر بناتاہے۔ مختصر یہ کہ آپریٹنگ سسٹم کمپیوٹر اور یوزر کے درمیان تعلق اور انٹر فیس کانام ہے۔جسے کنٹرول پروگرام کہتے ہیں۔جو کہ تمام وقت کمپیوٹر کی میموری (RAM) میں موجود ہوتا ہے۔اور جیسے ہی کمپیوٹرآن(ON) کیا جاتاہے۔ آپریٹنگ سسٹم لوڈ ہوجا تا ہے اور اپنا کام شروع کرتاہے۔ آپریٹنگ سسٹم مشین تک رسائی کو کنٹرول کرتاہے۔ یہ انٹرنل میموری میں ڈیٹا اور معلومات کا انتطام کرتا ہے۔ اور دوسرے سوفٹ ویئر پروگرام چلانے کیلئے پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے۔ آپریٹنگ سسٹم کی اقسام مندرجہ ذیل ہیں :
* سنگل یوزر آپریٹنگ سسٹم * ملٹی یوزر آپریٹنگ سسٹم
-:1 سنگل یوزر آپریٹنگ سسٹم (Single User Operating System) :
ایسا سسٹم جسکو صرف ایک یوزر ایک ہی وقت میں کنٹرول کر سکے سنگل یوزر آپریٹنگ سسٹم کہلاتا ہے۔ یہ سسٹم ذاتی یا مائیکرو کمپیوٹر پر استعمال ہوتاہے۔ اور انفرادی مشینوں پر لگا ہوتا ہے۔چند اہم سنگل یوزر آپریٹنگ سسٹم یہ ہیں:MSDOS ، PCDOS ، OS/2 اور Windows
-:2 ملٹی یوزر آپریٹنگ سسٹم (Single User Operating System) :
یہ سسٹم بڑے کمپیوٹر سسٹم پر کمرشل، سائنٹفیک اور انجینئرنگ ڈیٹا پروسینگ کے لئے استعمال ہوتے ہیں ایک آپریٹنگ سسٹم ملٹی پروگرامنگ ، ملٹی پروسینگ اور تائم شیئرنگ صلاحیتوں کی بناء پر کمپیوٹر سسٹم کی طاقت کو بڑھاتا ہے۔
چند اہم ملٹی یوزر آپریٹنگ سسٹم یہ ہیں :UNIX / ZENIX ، LAN ، WAN ، Windows NT
سوال نمبر-:2 ونڈوز (Windows) کے متعلق آپ کیا جانتے ہیں؟
جواب : مائیکروسافٹ کمپنی نے 1985 ء میں ونڈوز آپریٹنگ سسٹم متعارف کرایا۔ پہلی بار ونڈوز تھری میں ماؤس اور مختلف مینوز پر مشتمل کمانڈز کی سہولت مہیا کی گئی ۔ونڈوز آپریٹنگ سسٹم کمپیوٹر اور یوزر کے درمیان تعلق اور انٹر فیس کا نام ہے۔یہ پوائنٹنگ ڈیوائس مثلاً ماؤس ، گرافک ٹیبلٹس اور لائٹ پین وغیرہکی استعمال کی وجہ سے ٹھیک آسان اور تفریح سے بھر پور کمپیوٹر آپریٹ کرنے کا موحول مہیا کرتا ہے۔ایم ایس ڈاس ایک مکمل کمانڈ انٹر فیس آپریٹنگ سسٹم ہے ۔ اور ونڈوز ایک (Graphical User Interface) GUI آپریٹنگ سسٹم ہے۔مطلب یہ کہ ونڈوز میں یوزر کمانڈ کو گرافکس (تصاویر) کی صورت میں سلیکٹ کرتا ہے۔ اور اس میں ہم مختلف کام سرانجام دے سکتے
ہیں۔ مثلاً ڈیٹا داخل کرنا ، ویڈیو چلانا ، پروگرام ران کرنا ، لکھائی کے سٹائل تبدیل کرنا ، لائنوں کو نمبر لگانا اور سپیلنگ چیک کرنا وغیرہ ۔ یہی وجہ ہے کہ ونڈوز نے یوزر کے کام کو انتہائی آسان بنادیا ہے۔
اس کو ونڈوز اس لئے کہا جاتا ہے۔ کہ یہ ہر کمانڈ یعنی پروگرا م کو ایک علیحدہ ونڈو میں کھولتا ہے۔اور اس میں ہم ایک سے زیادہ پروگراموں کو چلاسکتے ہیں۔ مثلاً ایک طرف ہم ایم ایس ورڈ میں خط یا درخواست وغیرہ لکھ رہے ہے۔اور دوسری طرف ان پیج میں اردو کا کام یا گانا سُن رہے ہے۔جب کہ ڈاس میں ہم صرف ایک کام کر سکتے ہے۔
مائیکرو سافٹ نے 1990 ؁ء سے اب تک ونڈوز کے مختلف ورژن متعار ف کرائے ہیں۔ جس میں ونڈوز 3 ، ونڈوز 95 ، ونڈوز98 ، ونڈوز این ٹی(NT) ، ونڈو می(ME) ، ونڈوز2000 اور ونڈو ز ایکس پی (XP) شامل ہیں۔ونڈوز کے ان تما م ورژن میں سب سے اہم ونڈوز این ٹی ہے۔ جس میں ڈاس (DOS) او ر یونیکس (UNIX) کے استعمال کی بھی سہولت ہے۔اسے زیادہ تر کمپیوٹر نیٹ ورکس کے لئے استعمال کیاجاتا ہے۔اس لئے اسے (Client/Server) آپریٹنگ سسٹم بھی کہا جاتا ہے۔
سوال نمبر-:3 وائرس کیا ہے؟ یہ کیا کرتاہے۔ اس کی کتنی اقسام ہیں۔ نیز اینٹی وائرس پروگرام کا تعارف کرائیں۔
جواب-: وائرس (Virus) -: وائرس سے مراد ایسا پروگرام ہے۔ جو از خود ایک فائل میں ، ایک سب ڈائریکٹری سے دوسرے سب ڈائریکٹری میں اور ایک فاسسٹم سے دوسرے سسٹم میں کاپی ہونے اور خرابی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔وائرس ڈسک پر چھپا رہتا ہے۔ جب آپ ڈسک پر کام کرتے ہیں۔ تو وائرس پروگرام متحرک ہو جاتا ہے۔ اور کمپیوٹر کو متاثر کرنا شروع کر دیتا ہے۔
سب سے پہلا وائرس پروگرا م فریڈ کوہن نے 1983 ؁ء میں لکھاتھا ۔ اور صرف چھ سال کے عرصے میں ہی یعنی 1990 ؁ء تک وائرس خطرناک وبا کی شکل میں پھیل گیا۔
وائرس کیسے پھیلتا ہے۔ اور کیا کرتا ہے؟ -: وائرس زیاد ہ تر فلاپی کے ذریعے ، نیٹ ورک کے ذریعے ، ایک ہارڈ ڈسک کا دوسرے ہارڈڈسک کے ساتھ کمپیوٹر کے ان ہونے پر اور انٹرنیٹ کے ذریعے پھیل کر کمپیوٹر کو متاثر کر سکتا ہے۔ جب وائرس متحرک ہوتاہے۔ تو یہ کئی طرح کی خرابی پیدا کرتا ہے۔ بعض قسم کے وائرس ڈسک کو فارمیٹ کر دیتے ہیں۔ بعض وائرس فائلوں کو خراب کر دیتے ہیں یا ختم کر دیتے ہیں۔ جب کہ بعض وائرس ہارڈ ڈسک کی حصے(Partitions) کو اُڑا دیتے ہیں۔یعنی ختم کر دیتے ہیں۔
وائرس کی اقسام -:(Type of Virus) وائرس کی بہت سی اقسام ہیں مثلاً مائیکرو وائرس ، Devolving وائرس ، بوٹ سیکٹر وائرس ، TSR و Non TSR وائرس ، Companion وائرس ، Overwriting وائرس اور Multipartite وائرس وغیرہ ان میں اہم ترین اور سب سے بڑی وائرس مندرجہ ذیل دو اقسام کے ہیں۔
-:1 فائل وائرس -:(File Infector) یہ عام قسم کا وائرس ہے۔ یہ پروگرام فائلوں کے کوڈ کے ساتھ وائرس کا اضافہ کر دیتاہے۔ اس لئے جب متاثرہ پروگرام چلایا جاتا ہے تو دوسری پروگرام فا ئلیں بھی متاثر ہو جاتی ہیں۔

-:2 بوٹ سیکٹر وائرس -:(Boot-Sector Virus) یہ وائرس ڈسک کے بوٹ سیکٹر سے جڑ جاتا ہے۔ بوٹ سیکٹر ڈسک کا وہ حصہ ہے۔ جس پر ابتدائی ہدایات اورفائلوں کے بارے میں ابتدائی معلومات درج ہوتی ہے۔اس قسم کے وائرس انتہائی خطرناک ہوتے ہیں۔
اینٹی وائرس (Antivirus) پروگرام کیا ہے ؟ -: ایک اینٹی وائرس پروگرام کمپیوٹر پر وائرس کا سراغ لگانے او ر اسے ختم کرنے کے لئے استعمال کرتے ہیں۔مارکیٹ میں مختلف قسم کے اینٹی وائرس پروگرام استعمال کئے جا رہے ہیں مثلاً نورٹران ، پی سی سیلین ، اے وی جی اور مِکیفے وغیرہ۔
آئے دن نت نئے وائرس سامنے آتے رہتے ہیں اس لئے ا ینٹی وائرس بنانے والی کمپنیاں نئے اینٹی وائرس پروگرام بھی اپنے گاہکوں کو مہیا کرتی رہتی ہیں۔

سوال نمبر-:4 ونڈوز میں استعمال ہونے والے کی بورڈشارٹ کٹس اور ان کا استعمال بیان کریں۔
جواب-: ونڈوز میں استعمال ہونے والے کی بورڈشارٹ کٹس (Shortcuts ) اور ان کا استعمال حسبِ ذیل ہیں:
-: F1 (i) ونڈوز یا موجودہ ڈائیلاگ باکس کی Help کے لئے۔
-: F2 (ii) منتحب شدہ آئیکن کا نام تبدیل کرنے کے لئے۔
-: F3 (iii) Find کے لئے یعنی کوئی فائل یا فولڈر تلاش کرنے کے لئے ۔ اس کیلئے ونڈو بٹن F + بھی استعمال کیا جاتا ہے۔
-: F5 (iv) Refresh کے لئے۔
-: F10 (v) کسی پروگرام کے مینو بار کو منتحب کرنے کے لئے۔
-: Alt + Tab (vi) ایک ونڈو سے دوسرے ونڈو میں جانے کے لئے۔
-: Alt + Enter (vii) منتحب شدہ آیئکن کی پراپرٹیز معلوم کرنے کے لئے۔
-: Alt + F4 (viii) بند کرنے کے لئے چاہے وہ کوئی ونڈو ہو یا کوئی ڈائیلاگ باکس
-: Ctrl + C (ix) منتحب شدہ آبجیکٹ کاپی کرنے کیلئے۔
-: Ctrl + X (x) منتحب شدہ آبجیکٹ ختم کر کے کلپ بورڈ میں لے جانے کیلئے۔
-: Ctrl + V (xi) کاپی یا کٹ شدہ آبجیکٹ کو چسپا(Paste) کرنے کیلئے۔
-: Ctrl + A (xii) تمام آبجیکٹ منتخب کرنے کیلئے۔
-: Ctrl + Esc (xiii) سٹارٹ مینو کھولنے کیلئے۔
سوال نمبر-:5 خالی جگہ پُر کریں۔
-:1 GUI مخفف ہے۔ Graphical User Interface ۔ -:2 BIOS مخفف ہے۔ Basic Input Output System.
-:3 MBR مخفف ہے۔Master Boot Record ۔ -:3 FAT مخفف ہے۔ File Alocation Table ۔
-:5 TSR مخفف ہے۔ Terminate-and-Stay-Resident ۔ -:6 Fdisk کمانڈ ہارڈ ڈسک کیPartitions کیلئے استعمال ہوتا ہے
-:7 مائیکروسافٹ کمپنی نے 1985 ء میں ونڈوز آپریٹنگ سسٹم متعارف کرایا۔ -:8 ونڈوز NT ایک ملٹی یوزر آپریٹنگ سسٹم ہے۔
-:9 DOS کا مطلب ہے ڈیسک آپریٹنگ سسٹم۔ -:10 ڈاس ایک کمانڈ بیس آپریٹنگ سسٹم ہے۔
-:11 Start بٹن سٹارٹ مینو کھولنے کے لئے استعمال ہوتا ہے۔ -:12 Shut Down کمانڈ کمپیوٹر کو بند کرنے کے لئے استعمال کرتے ہے
-:13 آپریٹنگ سسٹم کے دو اقسام ہیں سنگل یوزر اور ملٹی یوزر O/S ۔ -:14 سب سے پہلا وائرس پروگرا م فریڈ کوہن نے 1983 ؁ء میں لکھاتھا۔ -:15 اینٹی وائرس پروگرام کمپیوٹر پر وائرس کا سراغ لگانے اور اسے ختم کرنے کے لئے استعمال ہوتا ہے۔

ختم شد
میں آج زد میں ہوں خوش گماں نہ ہو
چراغ سب کے بجھیں گے ہوا کسی کی نہیں .
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: کمپیوٹر کی تعریف اور کمپیوٹر کے فوائد اور نقصانات (تعا

Post by محمد شعیب »

بہت خوب
سکولوں میں پڑھائی جانے والی کمپیوٹر بکس اسی ترتیب سے ہوتی ہیں. میں آجکل اپنے بھتیجےکوایک کمپیوٹر بک پڑھا رہاہوں. بالکل اسی ترتیب سے لکھا ہے.
یہ مواد انٹرنیٹ پر سرچ ایبل حالت میں بہت کم ہے. بندہ کی رائے ہے کہ ان تمام موضوعات کو الگ الگ عنوان سے الگ الگ دھاگے میں لکھا جائے. تاکہ سمجھنے اور سرچ انجن میں تلاش کے وقت آسانی ہو.
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: کمپیوٹر کی تعریف اور کمپیوٹر کے فوائد اور نقصانات (تعا

Post by چاند بابو »

بہت خوب.
علی بھیا یہ تو آپ نے کمال ہی کر دیا.
میری رائے بھی یہی ہے کہ یہ الگ الگ موضوع پر مشتمل سوالات ہوں.
تاکہ تلاش کرنے والا اسے درست طریقہ سے تلاش کر پائے.

ویسے جو ڈاس کی معلومات آپ نے فراہم کی ہیں.
موجودہ کمپیوٹر استعمال کرنے والے افراد اس سے بالکل نابلد ہیں کیونکہ اس کا استعمال بالکل متروک ہو چکا ہے
بہرحال جنہیں اس کا تھوڑا بہت میری طرح بھی پتا ہے وہ آج کل کے کمپیوٹر والوں پر رعب جھاڑنے کے لئے اب بھی اس کی کمانڈز دیتے ہیں اور داد وصول کرتے ہیں، :$
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: کمپیوٹر کی تعریف اور کمپیوٹر کے فوائد اور نقصانات (تعا

Post by محمد شعیب »

جی بالکل صحیح کہا چاند بابو..
علی خان
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 2628
Joined: Fri Aug 07, 2009 2:13 pm
جنس:: مرد

Re: کمپیوٹر کی تعریف اور کمپیوٹر کے فوائد اور نقصانات (تعا

Post by علی خان »

بہت بہت شکریہ شعیب بھیا اور ماجد بھیا.

اور میرے خیال میں یہ نیک کام آپ ہی کر دیں.
میں آج زد میں ہوں خوش گماں نہ ہو
چراغ سب کے بجھیں گے ہوا کسی کی نہیں .
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: کمپیوٹر کی تعریف اور کمپیوٹر کے فوائد اور نقصانات (تعا

Post by اضواء »

بہترین معلومات کی فراہمی پر آپ کا شکریہ ;fl;ow;er;
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
Post Reply

Return to “کمپیوٹر ٹپس ایند ٹریکس”