ونڈوز سیون کیا، کیسے؟؟؟

اگر آپ کو کمپیوٹر اور انٹر نیٹ پر کچھ مسائل درپیش ہیں تو یہاں لکھئے
انصاری آفاق احمد
مشاق
مشاق
Posts: 1263
Joined: Sun Oct 25, 2009 6:48 am
جنس:: مرد
Location: India maharastra nasik malegaon
Contact:

ونڈوز سیون کیا، کیسے؟؟؟

Post by انصاری آفاق احمد »

اسلام علیکم
میں اب تک کے ونڈوز XP استعمال کرتا رہا ہوں. اب میں نے ونڈوز سیون (Windows 7 Ultimate x86-7600.16385.090713-1255)کو استعمال کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے.بلکہ اپنے بھتیجے کے کمپوٹر میں انسٹال بھی کردیا. میں چاہتا ہوں کہ جاننے والے بتلائیں کہ اس OS کو انسٹال کرنے کے بعد وہ کون سے کامن سافٹ وئیر ہیں جو اسمیں مددگار واچھے چلیں گے. اور ایسی کون سی سیٹنگز ہیں جس سے اس آپریٹنگ سسٹم کو چلانا میرے لئیے XP ہی جیسا آسان ہو. اس کی رجسٹری میں پھیربدل کا طریقہ کیا ہے؟ یعنی Reg edit فعال کرنے کا طریقہ یا وہ سب کچھ جو آپ کے نزدیک جاننا ضروری ہو.کیا اسکا بھی کوئی سروس پیک ریلیز ہوچکا ہے.
یا اللہ تعالٰی بدگمانی سے بد اعمالی سےغیبت سےعافیت کے ساتھ بچا.
Image
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: ونڈوز سیون کیا، کیسے؟؟؟

Post by چاند بابو »

السلام علیکم

آفاق بھیا جس دن ونڈوز سیون ریلیز ہوئی تھی میں‌اس سے بھی پہلے اس کو اپنے سسٹم پر انسٹال کر چکا ہوں لیکن یہ مجھ سے Active نہیں ہو سکی جس کی وجہ سے اسے پھر سے ختم کر کے مجھے ونڈوز ایکس پی کرنا پڑی اب کل میں نے پھر سے اسے دوبارہ انسٹال کیا ہے لیکن دوبارہ پھر وہی مسئلہ ہے کہ وہ Active نہیں ہو پا رہی ہے اور بندہ ایک غریب آدمی ہے اسے خریدنے کا متحمل نہیں ہو سکتا ہے۔
بہرحال کچھ اس کے بارے میں بتا سکتا ہوں سب سے پہلی بات تو یہ کہ کم ازکم مجھ سے تو یہ Active نہیں ہوئی ہے اور جب تک یہ ایکٹو نہیں ہوتی اس کا مسئلہ جو میں نے نوٹ کیا ہے وہ یہ ہے کہ جیسے ہی آپ اپنے سسٹم کو Idle چھوڑتے ہیں اور بلیک اسکرین آنے کے بعد پھر سے اسے جگاتے ہیں تو ایک منٹ بعد یہ ونڈوز خودبخود ری سٹارٹ ہو جاتی ہے۔
جب اس کا ٹرائل پریڈ ختم ہو جائے گا تو پھر یہ ہر ایک گھنٹہ بعد ری سٹارٹ ہو جائے گی چاہے اس پر آپ کو کوئی بہت اہم کام ہی کیوں نہ کھلا ہو۔
(ویسے اگر کسی کے پاس اس کی Activation کا طریقہ ہو تو مجھے ذاتی پیغام میں بتا کر مشکور کرے)۔

ونڈوز سیون میں رجسٹری ایڈیٹر بالکل ونڈوز ایکس پی کے طریقے سے ہی کھلے گا بس یہ ہے کہ جب آپ رن میں Regedit لکھیں گے یہ آپ سے اجازت طلب کرے گی کہ رجسٹری ایڈیٹر Enable کرنا ہے کہ نہیں Yes کا بٹن دباتے ہی ایڈیٹر کھل جائے گا۔

ونڈوز سیون میں مائیکروسافٹ کے تقریبا تمام سافٹ وئیر بالکل درست کام کرتے ہیں۔اس کے علاوہ ان پیج، کورل ڈرا، ٍفوٹو شاپ وغیرہ بھی درست کام کرتے ہیں۔

ونڈوز سیون پر ونڈوز گیمز پرانے تمام آپریٹنگ سسٹم سے اچھی اور بہتر ماحول لیئے ہوئے ہیں۔

ونڈوز سیون کا انٹرفیس اور اس کے گرافکس ونڈوز وسٹا سے بہت مماثلت رکھتے ہیں لیکن یہ ونڈوز وسٹا کے مقابلے میں کم جگہ گھیرتی ہے اور زیادہ سے زیادہ ڈسک سپیس کی بچت ہوتی ہے۔

ونڈوز سیون کا سروس پیک اگلے ماہ یعنی جولائی 2010 میں متوقع ہے۔

ونڈوز سیون اپنے صارف کی سہولت کے لئے اسے ایک جمپ لسٹ کی سہولت دیتی ہے جس کی بدولت صارف اپنی زیادہ استعمال ہونے والی فائلز یا پروگرامز تک ڈسک ٹاپ سے ہی رسائی حاصل کر سکتا ہے۔معلومات کے لئے دیکھئے یہ ویڈیو


ونڈوز سیون اپنے صارفین کی مزید سہولت کے لئے انہیں ٹاسک بار پرموجود پروگرامز ، صفحات وغیرہ کےلئے thumbnail previews دیتا ہے جس کی بدولت آپ بغیر اپنے پروگرام کو Maximize کیئے اس کا جائزہ لے سکتے ہیں۔معلومات کے لئے دیکھئے یہ ویڈیو

ونڈوز سیون کا سب سے شاندار فیچر اس کا ٹچ سسٹم کو سپورٹ کرنا ہے، یعنی اسے ایک ٹچ اسکرین پر بغیر کسی کی بوڑد یا ماؤس کے بہترین انداز میں چلایا جا سکتا ہے۔مزید تفصیل کے لئے دیکھئے یہ ویڈیو

ونڈوز سیون اپنے صارفین کو بغیر کسی سافٹ وئیر کے ISO امیج سے سی ڈی یا ڈی وی ڈی برن کرنے کی سہولت دیتی ہے اپنے ISO امیج کو ڈبل کلک کیجئے اور آنے والی ونڈو میں سے اس ڈرائیو کا انتخاب کیجئے جہاں آپ نے خالی سی ڈی ڈال رکھی ہے اور بس آپ کا کام ہو گیا۔

ونڈوز سیون اپنے صارفین کی سہولت کےلئے بوٹ ایبل سٹارٹ اپ ایمرجنسی سی ڈی تیار کرنے کا آپشن فراہم کرتی ہے جسے ونڈوز سٹارٹ اپ فیل ہونے کی صورت میں استعمال کرتے ہوئے اپنی ونڈوز کو Repair کیا جا سکتا ہے۔ اس کے لئے Click Start > Maintenance > Create a System Repair Disc, تک رسائی حاصل کریں لیجئے ونڈوز خودبخود ایک سٹارٹ اپ Repair Disk تیار کر دے گی۔

ونڈوز سیون کے Application Locker فیچر کے ذریعے آپ اب اپنے سسٹم کے تمام پروگرامز پر کنٹرول حاصل کرسکتے ہیں یعنی اگر آپ کا سسٹم کوئی اور مثلا آپ کے بچے استعمال کرتے ہیں اور آپ پریشان ہیں کہ وہ آپ کے سسٹم پر مختلف غیرضروری سافٹ وئیر انسٹال کر دیتے ہیں یا آپ کے سافٹ وئیرز میں گڑبڑ کر دیتے ہیں تو اس فیچر سے اس خطرے سے چھٹکارہ ممکن ہے۔ GPEDIT.MSC لانچ کریں اور
Computer Configuration > Windows Settings > Security Settings > Application Control Policies > AppLocker تک رسائی حاصل کریں اور اپنی من پسند تبدیلیاں کر دیں۔

دیکھنے میں تو ونڈوز سیون کا کیلکولیٹر عام وسٹا کیلکولیٹر جیسا ہی لگتا ہے لیکن mode مینو کو کھولنے کے بعد آپ اس میں مزید بہترین آپشن موجود پائیں گے۔

ونڈوز سیون کے Display Switch آپشن کی بدولت اب آپ اپنے کمپیوٹر کی سکرین دوسرے مانیٹرز یا پراجیکٹس پر شئیر کرسکتے ہیں اس کے لئے ونڈوز کی + p دبائیں یا Displayswitch.exe فائل چلائیں اور اپنی مطلوبہ سکرین یا پراجیکٹ کا انتخاب کر لیں۔

ونڈوز سیون اپنے صارفین کو سسٹم رسٹور کا پچھلے تمام ونڈوز ورژن سے بہتر ماحول فراہم کر تی ہے۔ پچھلے آپریٹنگ سسٹم پر ونڈوز رسٹور کرتے ہوئے ایک جوئے جیسا حال ہوتا تھا کہ معلوم نہیں کونسا پروگرام اس سے درست ہو جائے گا اور کونسا خراب اور اصل خرابی کس پروگرام کی وجہ سے ہے، ونڈوز سیون اب آپ کو ایک بہتر آپشن دیتی ہے۔ سسٹم رسٹور تک رسائی حاصل کریں وہاں سے رسٹور پوائنٹ منتخب کریں جو آپ رسٹور کرنا چاہتے ہیں اب New کا بٹن دبائیں تاکہ ونڈوز سکین کر کے آپ کو بتا سکے یہ کون کونسا پروگرام یا ڈرائیو اس رسٹور سے ختم ہو جائے گا یا درست ہو گا۔

اس کے علاوہ ونڈوز سیون میں Windows XP Mode Activation کی سہولت بھی موجود ہے تاکہ آپ کچھ ایسے سافٹ وئیر جو ضروری ہیں لیکن اس ونڈوز میں چلنے سے انکاری ہیں انہیں ونڈوز ایکس پی کے ماحول میں چلا سکیں۔ البتہ اس کا طریقہ مجھے معلوم نہیں ہے۔

ونڈوز سیون بہت سارے بہت بہترین وال پیپرز لیئے ہوئے ہے اور مزے کی بات یہ ہے کہ اس کے Desktop Slide Show فیچر کی بدولت آپ ان میں سے بہترین وال پیپر کا انتخاب بہت آسانی سے کر سکتے ہیں۔

ونڈوز سیون میں دیا گیا ڈیفالٹ وڈر پیڈاب آپ کی فائلز کو مائیکروسافٹ ورڈ ایکسٹنشن یا اوپن آفس ایکسٹنشن میں محفوظ کرنے کی صلاحیت لیئے ہوئے ہے البتہ اس سے پچھلی ونڈوز میں یہ سہولت حاصل نہیں تھی۔

گو کہ فلیش ڈرائیو یعنی یو ایس بی ڈرائیو آپ کے ڈیٹا کو لانے لے جانے کا ایک بہت آسان اور محفوظ طریقہ ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ یہ وائرس پھیلانے کا سب سے بڑا سورس بھی ہے اب ونڈوز سیون کے BitLocker فیچر کے ساتھ یہ مسئلہ کافی حد تک حل ہو چکا ہے اپنی یوایس بی ڈرائیو پر رائیٹ کلک کیجئے اور BitLocker فیچر کا انتخاب کر لیجئے اب کوئی بھی آپ کے سسٹم میں یوایس بی لگائے گا تو اسے یو ایس بی کو فعال کرنے کے لئے آپ کا منتخب کرنا پاسورڈ دینا ہو گا جو یوایس بی سے پھیلنے والے تقریبا تمام وائرس کے بس کی بات نہیں۔

ونڈوز سیون آپ کو آپ کی سسٹم ٹرے میں موجود آئیکون کو اپنی مرضی سے ترتیب دینے کی سہولت بھی دیتی ہے کسی بھی آئیکون کو کان سے پکڑیں اور پھر اسے ڈریگ کرتے ہوئے اپنے پسندیدہ مقام تک لے جائیں۔

اس سے زیادہ معلومات میرے پاس نہیں ہیں اور ان میں سے بھی کچھ میری اپنی آزمودہ ہیں اور کچھ نیٹ سے حاصل کردہ۔
اگر کسی کے پاس اس کی Activation کا طریقہ کار ہو تو مجھے ذپ میں بتا کر مشکور کرے۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
انصاری آفاق احمد
مشاق
مشاق
Posts: 1263
Joined: Sun Oct 25, 2009 6:48 am
جنس:: مرد
Location: India maharastra nasik malegaon
Contact:

Re: ونڈوز سیون کیا، کیسے؟؟؟

Post by انصاری آفاق احمد »

السلام عليكم ورحمۃ اللہ وبركاتہ
جزاک اللہ فی الدارین
سبحان اللہ وبحمدہ
سبحان اللہ العظيم
آپ کی دی گئی معلومات بہت تشّفی بخش ہیں.
اس کے ایکٹیویشن کا عملی تجربہ تو مجھ کو بھی نہیں ہے. گو میں بھی غریب آدمی ہی ہوں. اس لئیے میں بھی خرید کر استعمال نہیں کرتا.میرے پاس جو بنڈل ہے اسمیں م س 7 کے تمام وزژن ہیں. 4.36 GB وزن ہے.بوٹ ایبیل ہے. اسکی DVD سے بوٹ ہونے پر وہ تمام ورژن کی لسٹ فراہم کردیتی ہے. جونسے کو آپ پسند فرمائیں. سلیکٹ کرلیں. اور ڈرائیو اور میتھیڈ منتخب کرنے کے بعد کوئی کتاب لے کر مطالعہ شروع کردیں سارا کام اناٹینڈیڈ ڈی وی ڈی خود کرلیتی ہے.بس آخر میں پی سی کا نام اور وقت سیٹ کرنا ہوتا ہے. ونڈوز اسٹارٹ کیجیے اور مزئے کرئیے. پراپرٹی چیک کرنے پر یہ آپ کے نام سے ایکٹیویٹیڈ اور جینوین ہوتی ہے. ابھی اسکو میرے زیر استعمال PC پر نہیں ڈالا ہے اس لئیے مائیکروسافٹ کی ویئب پر بھی جانا نہیں ہوا. جب وہاں جاکرموجودہ XP کی طرح ویل کم کیا جاوں گا. تو مانوں گا. اس ڈی وی ڈی کو. :mrgreen: ویسے ایکٹویشن کے لئیے بہت کچھ وئیب پر پڑا ہے. ان کو آزمائیے.

Code: Select all

AIO.ISO.with.original.Windows.7.32.(x86). and.64.(x64).bit.versions

Base: Original Win 7 ISO's 7600.16385.090713-1255.

ISO size: 4.36 GB

On Setup screen can choose between:
Windows 7 Starter x86
Windows 7 Home Basic x86
Windows 7 Home Basic x64
Windows 7 Home Premium x86
Windows 7 Home Premium x64
Windows 7 Professional x86
Windows 7 Professional x64
Windows 7 Ultimate x86
Windows 7 Ultimate x64

Untouched, no single thing modded or removed!
Updated with Microsoft critical hotfixes
Activated!
All options are kept, clean install or upgrade, to format disk etc. only will not see screen for product key
Clean install is recommended! (Burn ISO, reboot, install)

It also automatically finds and install OEM Brand of your machine especially Laptop
یا اللہ تعالٰی بدگمانی سے بد اعمالی سےغیبت سےعافیت کے ساتھ بچا.
Image
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: ونڈوز سیون کیا، کیسے؟؟؟

Post by چاند بابو »

بہت شکریہ آفاق بھیا جی
میں نے نیٹ پر بہت کوشش کی لیکن ان طریقوں سے ونڈوز ایکٹو نہیں ہو سکی۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
شازل
مشاق
مشاق
Posts: 4490
Joined: Sun Apr 12, 2009 8:48 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: ونڈوز سیون کیا، کیسے؟؟؟

Post by شازل »

میں تو بہت لکی ہوں اس معاملے میں :mrgreen:
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: ونڈوز سیون کیا، کیسے؟؟؟

Post by چاند بابو »

تو ہمیں بھی لکی بنائیں نا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
شازل
مشاق
مشاق
Posts: 4490
Joined: Sun Apr 12, 2009 8:48 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: ونڈوز سیون کیا، کیسے؟؟؟

Post by شازل »

تو انتظار فرمائیں
فرصت میسر آتے ہی
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: ونڈوز سیون کیا، کیسے؟؟؟

Post by چاند بابو »

جی بالکل انتظار کروں گا لیکن ایک ماہ سے زیادہ نہیں کیونکہ ایک ماہ بعد یہ خودبخود ری سٹارٹ ہونے لگے گی اور میرے کسی کام کی نہیں رہے گی۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
انصاری آفاق احمد
مشاق
مشاق
Posts: 1263
Joined: Sun Oct 25, 2009 6:48 am
جنس:: مرد
Location: India maharastra nasik malegaon
Contact:

Re: ونڈوز سیون کیا، کیسے؟؟؟

Post by انصاری آفاق احمد »

جو بنڈل میں نے انسٹال کیا ہے. کیا آپ اسکو ڈاونلوڈ کرنا پسند کریں گے.؟؟؟
یا اللہ تعالٰی بدگمانی سے بد اعمالی سےغیبت سےعافیت کے ساتھ بچا.
Image
شازل
مشاق
مشاق
Posts: 4490
Joined: Sun Apr 12, 2009 8:48 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: ونڈوز سیون کیا، کیسے؟؟؟

Post by شازل »

کیا کوئی خاص بنڈل ہے یا تازہ ترین اپڈیٹس بھی شامل ہیں‌اس میں؟
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: ونڈوز سیون کیا، کیسے؟؟؟

Post by چاند بابو »

جی بالکل ڈاونلوڈ کرنا پسند کروں گا مجھے اس کا لنک بھیج دیں۔
ویسے کتنے جی بی کا ڈیٹا ہے؟؟
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
انصاری آفاق احمد
مشاق
مشاق
Posts: 1263
Joined: Sun Oct 25, 2009 6:48 am
جنس:: مرد
Location: India maharastra nasik malegaon
Contact:

Re: ونڈوز سیون کیا، کیسے؟؟؟

Post by انصاری آفاق احمد »

اوپر میری دوسری پوسٹ میں مکمل تفصیل ہے (کوڈ آپشن میں)
یا اللہ تعالٰی بدگمانی سے بد اعمالی سےغیبت سےعافیت کے ساتھ بچا.
Image
skashif1
کارکن
کارکن
Posts: 1
Joined: Fri Jun 11, 2010 12:11 pm

Re: ونڈوز سیون کیا، کیسے؟؟؟

Post by skashif1 »

ونڈوز سیون کا activationکس طرح کریں
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: ونڈوز سیون کیا، کیسے؟؟؟

Post by چاند بابو »

بھیا جی وہی تو میں بھی پوچھ رہا ہوں۔ آپ بھی لائن میں لگ جائیں باری آنے پر آپ کو بھی بتا دیا جائے گا۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
انصاری آفاق احمد
مشاق
مشاق
Posts: 1263
Joined: Sun Oct 25, 2009 6:48 am
جنس:: مرد
Location: India maharastra nasik malegaon
Contact:

Re: ونڈوز سیون کیا، کیسے؟؟؟

Post by انصاری آفاق احمد »

میری ڈی وی ڈی میں جو سیون ہے وہ پری ایکٹیویٹیڈ او ای ایم ہے.
یا اللہ تعالٰی بدگمانی سے بد اعمالی سےغیبت سےعافیت کے ساتھ بچا.
Image
انصاری آفاق احمد
مشاق
مشاق
Posts: 1263
Joined: Sun Oct 25, 2009 6:48 am
جنس:: مرد
Location: India maharastra nasik malegaon
Contact:

Re: ونڈوز سیون کیا، کیسے؟؟؟

Post by انصاری آفاق احمد »

اسلام علیکم
آخر میں نے ونڈوز سیون کو اپنے پی سی پر سوار کرہی لیا. اور تازہ ترین اپڈیٹ مائیکرو سافٹ سے حاصل بھی کرلی اب تک تو وہ سب کوئی دشواری نہیں ہوئی جسکا تذکرہ جناب چاند بابو نے کیا ہے. اب آگے دیکھیں کیا ہوتا ہے. مائکروسافٹ سے wga بھی لیا مگر اسنے xp کا ہوں کہہ کر انسٹال ہونے سے انکار کردیا سیون کا wga مجھ کو ملا نہیں ورنہ اس انسٹالڈ ورژن کی پکّی صفت معلوم ہوجاتی کہ کس معیار کا کام ہے. خیر اسکرین شاٹ دیکھیں .
Image
یا اللہ تعالٰی بدگمانی سے بد اعمالی سےغیبت سےعافیت کے ساتھ بچا.
Image
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: ونڈوز سیون کیا، کیسے؟؟؟

Post by چاند بابو »

بہت خوب بھیا جی شئیر کرنے کا بہت شکریہ۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
علی خان
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 2628
Joined: Fri Aug 07, 2009 2:13 pm
جنس:: مرد

Re: ونڈوز سیون کیا، کیسے؟؟؟

Post by علی خان »

میری والی ونڈوز7 تو پہلے سے ایکٹیو ہے. یہ رہی اسکی تصویر.

Image
میں آج زد میں ہوں خوش گماں نہ ہو
چراغ سب کے بجھیں گے ہوا کسی کی نہیں .
شازل
مشاق
مشاق
Posts: 4490
Joined: Sun Apr 12, 2009 8:48 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: ونڈوز سیون کیا، کیسے؟؟؟

Post by شازل »

کیا بات ہے
انصاری آفاق احمد
مشاق
مشاق
Posts: 1263
Joined: Sun Oct 25, 2009 6:48 am
جنس:: مرد
Location: India maharastra nasik malegaon
Contact:

Re: ونڈوز سیون کیا، کیسے؟؟؟

Post by انصاری آفاق احمد »

بہت خوب
یا اللہ تعالٰی بدگمانی سے بد اعمالی سےغیبت سےعافیت کے ساتھ بچا.
Image
Post Reply

Return to “انٹرنیٹ و کمپیوٹر ماہرین سے پوچھئے”