ٕ[Google [Bot کیا ہے ؟

اگر آپ کو کمپیوٹر اور انٹر نیٹ پر کچھ مسائل درپیش ہیں تو یہاں لکھئے
Post Reply
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

ٕ[Google [Bot کیا ہے ؟

Post by محمد شعیب »

ماجد بھائی
اردو نامہ پر ہر وقت گوگل بوٹ، یاہو بوٹ، بنگ بوٹ آن لائن رہتے ہیں. یہ کیا ہیں ؟ ان کا کیا فائدہ ہے ؟ اور انہیں اپنی ویب سائٹ پر کیسے لگایا جاتا ہے ؟
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: ٕ[Google [Bot کیا ہے ؟

Post by چاند بابو »

شعیب بھیا بوٹ یا روبوٹ وہ سافٹ وئیر کوڈز ہیں جو کوئی بھی سرچ انجن کسی بھی ویب سائیٹ کو پڑھنے اور اسے انڈکس کرنے کےلئے استعمال کرتےہیں.
کسی بھی سرچ انجن بوٹ کو اپنی سائیٹ پر بلانے کی ضرورت نہیں ہوتی اور یہ خود ہی ہر ویب سائیٹ کو وزٹ کرتے ہیں.
البتہ اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کی سائیٹ بوٹس وزٹ نہ کریں اس کے لئے کچھ خاص تدابیر آپ کو کرنا ہوں گی جس میں سب سے قابلِ ذکر اپنی ویب سائیٹ کی .htaccess فائل میں کوڈ شامل کرنا ہوتا ہے.
رہی بات گوگل یا باقی بوٹس کے اردونامہ پر نظر آنے اور باقی ویب سائیٹس پر نظر نہ آنے والی بات تو مسئلہ یہ ہے کہ اردونامہ کے قوانین ایسے ہیں کہ کچھ جگہوں تک ان لوگوں کی رسائی نہیں ہے جو رجسٹر نہیں ہوتے ہیں جیسا کہ ڈاونلوڈ سیکشن وغیرہ اس لئے میں نے ان بوٹس کو اردونامہ پر رجسٹر کیا ہوا ہے اور وہ آپ کو نظر آتے ہیں اگر یہ یہاں رجسٹر نہیں ہوں گے تو پھر نظر بھی نہیں آئیں گے جیسا کہ ہر وقت اردونامہ پر تقریبا دو چار لوگ بطور مہمان نظر آتے ہیں ان میں سے کچھ تو ایسے لوگ ہوتے ہیں جو رجسٹر نہیں ہیں اور اس وقت اردونامہ پر کوئی نہ کوئی موضوع پڑھ رہے ہیں اور باقی مختلف سرچ انجنز کے بوٹس ہیں‌ جو اردونامہ سے ڈیٹا اکٹھا کر رہے ہوتے ہیں کیونکہ میں نے تمام بوٹس کو رجسٹر نہیں کیا صرف چند بڑے سرچ انجنز کے بوٹس کو ہی رجسٹر کیا ہوا ہے.


امید ہے کہ آپ بوٹس کے بارے میں اب اچھی طرح سمجھ گئے ہوں گے.
آپ کی سائیٹ پر بھی روزانہ بیسیوں بوٹس آتے ہیں جب ہی تو آپ کی ویب سائیٹ کا ڈیٹا مختلف سرچ انجن اپنی سرچ میں انڈکس کرتے ہیں.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: ٕ[Google [Bot کیا ہے ؟

Post by محمد شعیب »

مفید معلومات کے لئے شکریہ
Post Reply

Return to “انٹرنیٹ و کمپیوٹر ماہرین سے پوچھئے”