ہارڈ ڈسک کا مسئلہ

اگر آپ کو کمپیوٹر اور انٹر نیٹ پر کچھ مسائل درپیش ہیں تو یہاں لکھئے
Post Reply
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

ہارڈ ڈسک کا مسئلہ

Post by محمد شعیب »

میرے پاس ایک ہارڈ ڈسک ہے جس پر ونڈو انسٹال نہیں ہو رہی. شاید ہارڈ ڈسک میں بیڈ سیکٹر ہیں. ونڈو انسٹالیشن شروع ہو جاتی ہے لیکن سی ڈرائیو فارمیٹ نہیں ہوتا. ڈی میں ونڈو انسٹال کرنے کی کوشش کی تب بھی ایرر آگیا.
اس کا کیا حل ہے ؟
کیا بیڈ سیکٹر ختم ہو سکتا ہے ؟
علی خان
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 2628
Joined: Fri Aug 07, 2009 2:13 pm
جنس:: مرد

Re: ہارڈ ڈسک کا مسئلہ

Post by علی خان »

جی شعیب بھیا.
جیسے حالات آپ بتا رہیں ہیں، اس سے تو یہی ظاہر ہوتا ہے کہ آپ کے ہارڈ ڈیسک میں بیڈ سیکٹر زنے گھر کر لیا ہے. ان بیڈ سیکٹرز کو حتم کرنے کے لئے ایک سافٹ وئیر استعمال ہوتا ہے. جسکا نام HDD Regenerator ہے . اسکے ذریعے بغیر ڈیٹا خراب کئے ہم ہارڈ دیسک کی بیڈ سیکٹرز کو ریپیر کر سکتے ہے. ویسے تو میں یہاں پر اسکے ویب سائٹ کا اوراسکو ڈاون لوڈ کرنے کا لنک فراہم کر رہا ہوں. مگر وہ رجسٹرڈ ورژن نہیں ہے. ہاں ویب سائٹ سے اس سافٹ وئیر کی کارکردگی کی معلومات آپکو مل جائینگی. ویسے یہ بہت کارآمد سافٹوئیر ہے، اور استعمال میں بھی نہایت آسان ہے.
لیکن اسکا بہترین استعمال آپ ہائرن بوٹ ورژن 10 میں کر سکتے ہیں. ہائرن بوٹ آپ ٹورنٹ کے کسی بھی سائٹ سے ڈاون لوڈ کرکے کسی سی ڈی پر رائٹ کر دیں. اسکے فائل کا سائز تقریباََ 600 ایم بی تک ہے. ہائرن بوٹ میں اور بھی بہت کچھ جو بہت ہی زبردست ہیں موجود ہیں. جیسے کہ ونڈوز پی ای (فری انسٹالڈ ونڈوز)، جو کہ ایک انسٹالڈ ونڈوز ہے جس کے ذریعے ہم کسی بھی خراب یا صحیح ہارڈ ڈیسک کے خراب ونڈوز کے سی ڈرائیو یا کسی بھی ڈرائیو سے ڈیٹا حاصل کر سکتے ہیں. جو کہ عام طور پر حاصل کرنا (کاپی کرنا) ممکن نہیں ہوتا ہے. اور اس سافٹ وئیر کی حاصیت ہی یہی ہے کہ ہم بغیر ڈیٹا لاسٹ کے ہارڈ ڈیسک کو ٹھیک کر سکتے ہیں. اسکی یہی خوبی اس سافٹوئیر کو دوسرے تما م سافٹ وئیر زسے ممتاز بناتی ہے.

ویب سائٹ کو کھولنے کے لئےیہاں پر کلک کریں.
اور اس سافٹوئیر کو ڈاون لوڈ کرنے کے لئے یہاںپر کلک کریں.
میں آج زد میں ہوں خوش گماں نہ ہو
چراغ سب کے بجھیں گے ہوا کسی کی نہیں .
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: ہارڈ ڈسک کا مسئلہ

Post by چاند بابو »

بہت خوب ابھی میں نے لکھا ہی تھا کہ اس کا بہترین حل تو اشفاق علی بھیا کے پاس ہی ہو سکتا ہے اور آپ نے حل بھی بتا دیا.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
Post Reply

Return to “انٹرنیٹ و کمپیوٹر ماہرین سے پوچھئے”