پاکستان نے نیوزی لینڈ سے پہلا ٹیسٹ میچ جیت لیا

کھیل کے میدان سے تازہ ترین معلومات، تبصرے اور تجزیئے ، کرکٹ، فٹ بال، ہاکی، باسکٹ بال، گالف، سنوکر،کبڈی، کشتی اور بہت کچھ
Post Reply
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

پاکستان نے نیوزی لینڈ سے پہلا ٹیسٹ میچ جیت لیا

Post by محمد شعیب »

پاکستانی آج کل بہت فارم میں ہیں. آسٹریلیا کو وائٹ واش کرنے کے بعد اب نیوزی لینڈ کو بھی پہلے ٹیسٹ میں 248 رنز سے شکست دیدی.
مصباح الحق پاکستان کے سب سے کامیاب ترین ٹیسٹ کیپٹن بن گئے.
Image
ابوظہبی: پاکستان نے نیوزی لینڈ کو پہلے ٹیسٹ میں 248 رنز سے ہرا کر 3میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی ہے۔
ابو ظہبی کے شیخ زید کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ کے پانچشویں اور آخری دن نیوزی لینڈ نے اپنی دوسری نامکمل اننگز کا دوبارہ آغاز 174 رنز 8 کھلاڑی آؤٹ سے شروع کیا تو نیوزی لینڈ کو ہزیمت سے بچنے کے لئے 308 رنز درکار تھے جبکہ پاکستان کو تاریخٰ فتح کے لئے صرف 2 وکٹیں درکار تھیں، مارک کریگ اور ایش سودھی 27،27 کے انفرادی اسکور پر کریز پر موجود تھے، کھیل کے آغاز پر دونوں کھلاڑی مجموعی اسکور میں صرف 8 رنز کا ہی اضافہ کرسکے تھے کہ پاکستان کے لیگ اسپنر یاسر شاہ نے مارک کریگ کو پویلین کی راہ دکھائی۔
ٹرینٹ بولٹ اور ایش سودھی نے نیوزی لینڈ کی جانب سے پاکستان کے خلاف دسویں وکٹ پر مزاحمت کی کوشش کی لیکن نے اسے بھی ناکام بنادیا اور اس طرح کیویز کی پوری ٹیم اپنی دوسری اننگز میں رنز پر ڈھیر ہوگئی اور پاکستان نے ٹیسٹ میچ رنز سے اپنے نام کرلیا۔
نیوزی لینڈ کے ایش سودھی نے سب سے زیادہ 63 رنز بنائے، پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ نے 3، راحت علی، ذوالفقار بابر اور عمران خان نے 2،2 جبکہ محمد حفیظ نے ایک کھلاڑی کو ٹھکانے لگایا۔
واضح رہے کہ ابو ظہبی ٹیسٹ میں کامیابی کے بعد پاکستان کو نیوزی لینڈ کے خلاف 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔
Post Reply

Return to “کھیل کھلاڑی”