فٹبال ورلڈکپ 2014

کھیل کے میدان سے تازہ ترین معلومات، تبصرے اور تجزیئے ، کرکٹ، فٹ بال، ہاکی، باسکٹ بال، گالف، سنوکر،کبڈی، کشتی اور بہت کچھ
مسلم
کارکن
کارکن
Posts: 108
Joined: Tue May 27, 2014 2:31 am
جنس:: مرد

فٹبال ورلڈکپ 2014

Post by مسلم »

فٹبال ورلڈ کپ 204 کا آغاز آج میزبان برازیل اور کروشیا کے درمیان میچ سے ہونے جارہا ہے-
اس دھاگے میں آپ سے فٹبال سے متعلق معلومات شیئر کرنے کی کوشش کروں گا-
آپ دوستوں کو بھی اس نیک کام کی دعوت دیتا ہوں :)
مسلم
کارکن
کارکن
Posts: 108
Joined: Tue May 27, 2014 2:31 am
جنس:: مرد

Re: فٹبال ورلڈکپ 2014

Post by مسلم »

فٹبال ورلڈ کپ 2014 کا آغاز آج میزبان برازیل اور کروشیا کے درمیان میچ سے ہوگا
دنیا بھر سے عالمی میلے میں شرکت کے لئے لاکھوں افراد ساؤپاؤلو پہنچ گئے۔ فوٹو؛فائل
ساؤ پاؤلو: دنیا کا سب سے بڑا عالمی میلا برازیل کے شہر ساؤ پاؤلو میں آج سجے گا جس میں شرکت کے لئے دنیا بھر سے شائقین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔
میزبان برازیل اور کروشیا کے درمیان افتتاحی میچ سے فٹبال ورلڈ کپ 2014 کا آغاز ہوگا، دنیا بھر سے شرکت کرنے والی 32 ٹیموں کو 8 گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے ، گروپ ” اے” میں برازیل، کروشیا، میکسیکو اور کیمرون کی ٹیمیں شامل ہیں جبکہ گروپ “بی “میں اسپین، ہالینڈ، چلی اور آسٹریلیا، گروپ “سی” میں کولمبیا، گریس ، جاپان اور کوٹی لوری کی ٹیمیں شامل ہیں۔
دنیا بھر سے عالمی میلے میں شرکت کے لئے لاکھوں افراد ساؤپاؤلو پہنچ چکے ہیں ادھر ساؤپاؤلو اسٹیڈیم تک تماشائیوں کو پہنچانے کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔ میگا ایونٹ کی افتتاحی تقریب اور ابتدائی مقابلے کو دیکھنے کے لئے ساؤ پاؤلو پہنچنے والوں میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بانکی مون سمیت 12 ممالک اور ریاستوں کے سربراہان بھی شامل ہوں گے۔
فٹبال ورلڈ کی تاریخ میں میزبان ٹیم ہمیشہ اپنے پہلے میچ میں کامیاب رہی ہے اور افتتاحی میچ سے قبل کروشیا کے خلاف میزبان برازیل کو فیورٹ قرار دیا جارہا ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان گھمسان کی جنگ مقامی وقت کے مطابق رات 9 بجے ہوگی۔
واضح رہے کہ ریلوے ملازمین کی ہڑتال سے شہر میں سفری نظام بدستور مفلوج ہے جبکہ ملازمین نے ہڑتال جاری رکھنے کا عندیہ دیا ہے جس کے بعد حکام اور ریلوے ورکرزکے درمیان تناؤ کی فضا بدستور کشیدہ ہوگئی۔
مسلم
کارکن
کارکن
Posts: 108
Joined: Tue May 27, 2014 2:31 am
جنس:: مرد

Re: فٹبال ورلڈکپ 2014

Post by مسلم »

فٹبال ورلڈ کپ؛ ٹیمیں گراؤنڈ میں پنجہ آزمائی جب کہ جانورجوتشی کا کردارادا کریں گے
Image
یوروکپ 2013 کے فانئل میں فاتح کی درست پیش گوئی کرکے نیلے نامی ہاتھی لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے، فوٹو:فائل
گذشتہ ورلڈ کپ میں درست پیش گوئی کرکے شہرت پانے والا پال نامی آکٹوپس تو اب اس دنیا میں نہیں رہا لیکن اس نے ایک ایسی روایت کو جنم دے دیا ہے کہ اب کئی اور جانور فیفا ورلڈ کپ فٹبال کے میچز کی پیش گوئی کے لیے میدان میں اتر آئے ہیں اور جانوروں سے محبت کرنے والے اپنے پالتو جانوروں سے کرا رہے پیش گوئی تاکہ وہ ان کی بدولت شہرت حاصل کریں اور عوام کی توجہ بھی۔
پیش گوئی کرنے والے جانوروں میں نیلے نامی ہاتھی خاصی مقبولیت حاصل کر رہا ہے، یوروکپ 2013 کے فانئل میں فاتح کی درست پیش گوئی کرکے نیلے لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے،پیش گوئی کے لیے وہ فٹبال کو سامنے لگائے گئے گول پوسٹ کی طرف کک کرتا ہے یہاں 2 ممالک کے پرچم بنے ہوتے ہیں اور فٹبال جس پوسٹ میں جائے گی وہی اس روز کے میچ کا فاتح ہوگا۔
لیجئے کچھوے بھی اس میدان میں کسی سے پیچھے نہیں رہے اور ’’بگ ہیڈ نامی برازیلین کچھوا‘‘ جو اپنی درست پیش گوئی کی وجہ سے شہرت پا رہا ہے تاہم کہا جا رہاے کہ یہ کچھوا کچھ محب وطن بھی ہے کیونکہ ا س نے افتتاحی میچ میں کروشیا کے خلاف برازیل کی فتح کی پیش گوئی کردی ہے۔
چین کا ننھا پانڈا ابھی سے بڑوں والے کام کرنے لگ گیا وہ بھی اپنی پیش گوئی سے بتائے گا کہ میچ کا فاتح کون ہوگا اوراس کے لئے پانڈا میچ والے دن ٹوکری سے کھانا اٹھا کرپرچم لگے والے درخت پرچڑھے گا اورلوگوں کا خیال ہے کہ پانڈہ جس درخت پر چڑھے گا وہ ٹیم اس دن کی فاتح ہوگی۔
دوسری جانب انگلینڈ کا ’’رو‘‘ نامی کتا بھی پیش گوئی کے لیے تیار ہے اوروہاں کے بسنے والے کتے کے سامنے بسکٹ سے بھرے ڈبے جن پر ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والے ممالک کے پرچم بنے ہوتے ہیں رکھ دیئے جاتے ہیں اور وہ ان میں سے جس ڈبے کا انتخاب کرے گا اسے ہی اس دن کا فاتح قراردیا جارہا ہے۔
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: فٹبال ورلڈکپ 2014

Post by اضواء »

[center]Image






Image





Image






Image







Image






Image[/center]
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: فٹبال ورلڈکپ 2014

Post by اضواء »

[center]Image[/center]
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: فٹبال ورلڈکپ 2014

Post by چاند بابو »

اضواء جی یہ کارڈز کس چیز کے ہیں یا تو ان کا ترجمہ کریں یا پھر یہاں اردو کارڈز شئیر کریں اگر اردو نہیں تو کم ازکم انگریزی تو ہونے ہی چاہیں کیونکہ عربی تو ہمارے بس میں ہی نہیں ہے.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: فٹبال ورلڈکپ 2014

Post by محمد شعیب »

بھائی یہ کارڈ نہیں ہیں. ان میں بتلایا گیا ہے کہ پہلے راؤنڈ میں آٹھ گروپ ہیں جنہیں A سے H تک کے نام دئیے گئے ہیں.
دوسرے راؤنڈ میں گروپ A کی نمبر 1 اور گروپ B کی نمبر 2 کامقابلہ ہو گا
اسی طرح گروپ B کی نمبر 1 اور گروپ A کی نمبر 2 کا
اس طرح آٹھ مقابلے ہونگے. ان میں سے جو ٹیمیں نکلے گی ان میں کواٹر فائنل ہو گا.
پھر سیمی فائنل
پھر فائنل
مسلم
کارکن
کارکن
Posts: 108
Joined: Tue May 27, 2014 2:31 am
جنس:: مرد

Re: فٹبال ورلڈکپ 2014

Post by مسلم »

Image
مسلم
کارکن
کارکن
Posts: 108
Joined: Tue May 27, 2014 2:31 am
جنس:: مرد

Re: فٹبال ورلڈکپ 2014

Post by مسلم »

Image
مسلم
کارکن
کارکن
Posts: 108
Joined: Tue May 27, 2014 2:31 am
جنس:: مرد

Re: فٹبال ورلڈکپ 2014

Post by مسلم »

Image
مسلم
کارکن
کارکن
Posts: 108
Joined: Tue May 27, 2014 2:31 am
جنس:: مرد

Re: فٹبال ورلڈکپ 2014

Post by مسلم »

'پانچ سو پاکستانی فٹبال ورلڈ کپ دیکھنے برازیل جائینگے
Image
اسلام آباد: برازیل کے سفیر الفریڈو لیونی کا کہنا ہے کہ تقریباً 500 پاکستانی کل شروع ہونے والے فٹ بال ورلڈ کپ کو دیکھنے کے لیے برازیل جاسکیں گے۔

برازیلی سفارت خانے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم نے تقریباً 200 پاکستان میں مقیم افراد کو ویزے جاری کردیے ہیں جبکہ دیگر پاکستانی فٹ بال شائقین دنیا کے مختلف حصوں سے برازیل کا رخ کریں گے۔

'ہم نے پاکستان میں سو فیصد افراد کو ویزے پر چھوٹ دے رکھی ہے تاکہ پاکستانی فٹ بال مداح فٹ بال کے اس عالمی میلے سے لطف اندوز ہوسکیں۔'

اس موقع پر لیونی نے پاکستانی فٹ بالز کی تعریف کی جنہیں برازیل میں ہونے والے اس عالمی ٹورنامنٹ میں استعمال کیا جائے گا۔

پاکستان کو یہ کانٹریکٹ اس وقت ملا جب چینی سپلائر ایڈیڈاز فٹ بالز کی طلب کو پورا کرنے میں ناکام رہا۔ ایسی صورت حال میں سیالکوٹی مینوفیکچرر 'فارورڈ اسپورٹس' نے موقع کو دونوں ہاتھوں سے دبوچ لیا۔

حالانکہ قومی فٹ بال ٹیم ورلڈ کپ میں شرکت نہیں کرے گی تاہم پاکستان میں بنائی گئی فٹ بال 'برازوکا' ملک کی نمائندگی کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی عالمی فٹ بال رینکنگ 164 ہونے کے باوجود اس نے فٹ بال بنانے میں تمام ممالک کو پیچھے چھوڑ دیا اور انہیں فخر ہے کہ وہ اس ملک کے سفیر ہیں۔

دنیا بھر میں ہاتھ سے بنائی گئی 70 فیصد فٹ بالز پاکستان میں بنائی جاتی ہیں جبکہ فٹ بال ورلڈ کپ کے لیے 60 ملین فٹ بالز بنائی گئیں۔

پاکستانی شہر سیالکوٹ فٹ بال بنانے کا حب تصور کیا جاتا ہے۔
مسلم
کارکن
کارکن
Posts: 108
Joined: Tue May 27, 2014 2:31 am
جنس:: مرد

Re: فٹبال ورلڈکپ 2014

Post by مسلم »

برازیل: رنگا رنگ تقریب میں ورلڈ کپ کا آغاز
نامناسب تصویر حذف کر دی گئی
ایک ماہ تک جاری رہنے والے اس والے اس عالمی کپ میں 32 ٹیمیں شریک ہیں
برازیل کے شہر ساؤ پاؤلو میں منعقد ہونے والی ایک رنگا رنگ تقریب کے ساتھ فٹبال کے 20ویں عالمی کپ کا آغاز ہو گیا ہے۔
ٹورنامنٹ کا پہلا میچ میزبان برازیل اور کروئیشیا کی ٹیموں کے مابین میچ کھیلا جا رہا ہے۔
افتتاحی تقریب ایرینا ڈی ساؤ پاؤلو میں صرف پچیس منٹ جاری رہی جس میں کوئی تقریر نہیں کی گئی۔
برازیل میں چار سال تک ان مقابلوں کی تیاریوں کے دوران دنیا کی زیادہ تر توجہ ورلڈ کپ پر آنے والے اخراجات کے خلاف عوامی مظاہروں اور جھڑپوں پر مرکوز رہی۔
Image
ایک ماہ تک جاری رہنے والے اس والے اس عالمی کپ میں 32 ٹیمیں شریک ہیں
تاہم آج سے ایک ماہ تک اس توجہ کا مرکز فٹبال کے برازیلی میدان ہوں گے جہاں دنیا کے 32 ممالک کی ٹیمیں دنیائے کھیل کے مقبول ترین ٹورنامنٹ کے 20ویں ایڈیشن کو جیتنے کے لیے کوشاں ہوگی۔
برازیل کو اس ٹورنامنٹ میں اپنے ہوم کراؤڈ کی توقعات کے شدید دباؤ کا سامنا ہے جنھیں فتح سے کم کچھ قبول نہیں۔
برازیل کے تجربہ کار کوچ لوئیس فلپ سکولاری ماضی میں 2002 میں برازیل کو ورلڈ کپ جتوا چکے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ ’ہمیں کسی اور مقصد میں دلچسپی نہیں، ہم صرف یہاں جیتنے جا رہے ہیں۔‘
برازیل اور کروئیشیا کی ٹیمیں ورلڈ کپ کے گروپ اے میں شامل ہیں اور اس گروپ کی دیگر دو ٹیموں میں میکسیکو اور کیمرون شامل ہیں۔
بقیہ 28 ٹیموں کو دیگر سات گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے جو برازیل کے بارہ مقامات پر دو ہفتے تک چلنے والے ابتدائی راؤنڈ میں شرکت کریں گی۔
Image
ہر گروپ سے ابتدائی دو نمبروں پر رہنے والی ٹیمیں ناک آؤٹ مرحلے میں جائیں گی جہاں وہ 13 جولائی کو ریو ڈی جنیرو کے ماراکانا سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے فائنل میں شرکت کے لیے کوشاں ہوں گی۔
اس ورلڈ کپ میں پہلی بارگول لائن ٹیکنالوجی کا استعمال بھی کیا جائے گا۔
سپین ان مقابلوں میں اپنے اعزاز کا دفاع کر رہا ہے جبکہ برازیل، ارجنٹائن، اور جرمنی وہ دیگر ٹیمیں ہیں جنھیں یہ ورلڈ کپ جیتنے کے لیے فیورٹ قرار دیا جا رہا ہے۔
Last edited by محمد شعیب on Fri Jun 13, 2014 12:22 pm, edited 1 time in total.
Reason: نامناسب تصویر حذف کر دی گئی
مسلم
کارکن
کارکن
Posts: 108
Joined: Tue May 27, 2014 2:31 am
جنس:: مرد

Re: فٹبال ورلڈکپ 2014

Post by مسلم »

نیمار برازیل کی امیدوں کا مرکز
Image
گزشتہ چار سال سے برازیل کے فٹبال تخت پر نیمار کی حیثیت ایک شہزادے کی سی ہے

ریو میں میرے فلیٹ کے قریب ایک سپر مارکیٹ ہے جہاں کام کرنے والوں نے برازیل کی ورلڈ کپ کی پیلے رنگ کی شرٹس پہنی ہوئی ہیں۔
لیکن برازیل میں اپنی قومی ٹیموں کی شرٹیں پہننا ایک عام معمول ہے تاہم اس سپر مارکیٹ میں ملازمین نے جو شرٹس پہنی ہوئی ہیں ان میں ہر شرٹ پر لکھا نمبر دس ہے نام نیمار کا ہے۔
کچھ عرصے بعد ان شرٹس کو یا تو فریم کرا کے سجایا جائے گا یا پھر جلا دیا جائے گا۔
نیمار کی برازیل میں اس قدر مقبولیت سے اس بات کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ اس ورلڈ کپ میں برازیل کی جیت کا انحصار ان پر کس حد تک ہے۔
گذشتہ چار سال سے برازیل میں فٹبال کے تخت پر نیمار کی حیثیت ایک شہزادے کی سی ہے، اگر برازیل یہ ورلڈکپ جیت گیا تو نیمار شہزادے سے بادشاہ بن جائیں گے لیکن اگر ہار برازیل کا مقدر ہوئی تو ان سے یہ تخت چھن جائےگا۔
نیمار کا کریئر کی دیکھ بھال کرنے والے ان کے والد نے اس خطرے کو سال پہلے ہی بھانپ لیا تھا اور برازیلی فٹبال کلب سینتوس کے ساتھ دو ہزار چودہ تک معاہدہ ہونے کے باوجود وہ ایک سال قبل ہی بارسلونا منتقل ہوگئے تھے۔
Image
ان کے والد کی اس فیصلے کی وجہ نیمار کو برازیل میں ہونے والے کنفڈریشن کپ کی لیے سلیکٹرز کی نظروں میں لانا تھا۔ نیمار کے والد کی یہ حکمتِ عملی کارگر ثابت ہوئی۔
نیمار کے کیریئر کے لیے یہ ایک خطرہ تھا تاہم کنفڈریشن کپ میں جاپان کے خلاف میچ میں پہلا گول کر کے انھوں نے اس خطرے کو ٹال دیا۔ لیکن کنفڈریشن کپ کا موازنہ ورلڈ کپ سے نہیں کیا جا سکتا۔
22 سالہ نیمار نے ورلڈ کپ میں اپنے اوپر ڈالی گئی ذمہ داری کو صرف لفظوں سے نہیں بلکہ اعداد و شمار سے ثابت کیا ہے۔
عام طور پر 11 نمبر کی شرٹ پہننے والے نیمار کوگذشتہ برس نمبر 10 کی شرٹ دی گئی، یہ شرٹ کسی عام کھلاڑی کو نہیں دی جاتی بلکہ برازیل کے سب سے اہم کھلاڑی کو پہنائی جاتی ہے۔ ماضی میں یہ شرٹ برازیلی لیجنڈ پیلے اور زیکو پہن چکے ہیں۔
برازیل کے معروف کھلاڑی رونالڈو اور سابق کوچ مانو مانیزیس سمیت دیگر ماہرین کا خیال ہے کہ نیمار کا برازیل میں زیادہ عرصے تک رکنا بطور کھلاڑی ان کی تربیت میں رکاوٹ کا باعث بنا۔
تاہم برازیلی ٹیم کا یہ خیال ہے کہ بارسلونا کے تجربے نے انہیں ایک مکمل کھلاڑی بنا دیا ہے۔
عموماً اس عرصے میں کھلاڑی کی فٹنس سب سے کم درجہ پر ہوتی ہے لیکن برازیل کے فٹنس کوچ کا کہنا ہے کہ نیمار نہ صرف پہلے سے زیادہ تیار ہیں بلکہ وہ پہلے سے زیادہ فٹ کھلاڑی بھی ہیں۔
دیکھنا یہ ہے کہ نیمار برازیل کی امیدوں پر پورا اترتے ہیں یا نہیں۔
واضح رہے کہ نیمار اب تک ہونے والے واحد مقابلے میں 2 گول کرکے اپنے ملک کی جیت میں اہم کردار ادا کرچکے ہیں
مسلم
کارکن
کارکن
Posts: 108
Joined: Tue May 27, 2014 2:31 am
جنس:: مرد

Re: فٹبال ورلڈکپ 2014

Post by مسلم »

فٹبال ورلڈکپ کا پہلا میچ-برازیل کی فتح،لیاری میں جشن
Image
ساؤ پاؤلو، برازیل: گزشتہ روز جعمرات کو بیسویں فٹبال ورلڈ کپ کا آغاز ایک رنگارنگ تقریب سے ہوا، جو تقریباً 25 منٹ تک جاری رہی۔

تقریب کے آخر میں گلوکارہ جینیفر لوپیز اور پٹ بل نے ورلڈ کپ کا آفیشل گیت ’وی آر ون‘ پیش کیا اور جس کے ساتھ اس رنگارنگ تقریب کا اختتام ہوا۔

تقریب کے بعد جب پہلا ٹورنامنٹ شروع ہوا تو کھیل کا پہلا گول گیارہویں منٹ میں اس وقت ہوا، جب برازیل کے مارسیلو نے اپنے ہی گول پوسٹ میں گیند پھینک کر کروئیشیا کو برتری دلادی۔

تاہم برازیل کی جانب سے نیمار نے کھیل کے انتیسویں منٹ میں گول کرکے مقابلہ ایک ایک سے برابر کردیا اور یوں میچ کا پہلا ہاف کسی ٹیم کی برتری کے بغیر ہی ختم ہو گیا۔

دوسرے ہاف کے آغاز میں برازیل نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور اکہترویں منٹ میں نیمار نے پینلٹی کک سے گول کرکے برازیل کی پوزیشن مضبوط کردی۔

اس کے بعد اکیانویں منٹ پر آسکر نے گول کرکے میزبان ٹیم کو فتح دلادی۔

برازیل کی فتح پر لیاری میں جشن
گزشتہ روز فیفا ورلڈ کپ ک پہلے میچ میں میزبان ٹیم برازیل کی جیت کے بعد کراچی کے علاقے لیاری میں فٹبال کے دیوانوں نے بھرپور انداز میں جشن منایا۔

اس موقع پر رواتیی شیدی رقص کرکے اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کی کارکردگی کو بھی سراہا گیا۔

اس مرتبہ ورلڈ کپ کی ٹرافی سفر کرتے ہوئے دوبارہ برازیل پہنچی ہے جہاں میزبان ملک کو ٹائیٹل جیتنے کے لیے فیورٹ قرار دیا جا رہا ہے تاہم اس کے ساتھ ساتھ ماہرین کا کہنا ہے کہ ارجنٹینا، جرمنی اور دفاعی چیمپیئن اسپین کو کسی طور پر بھی نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

فٹبال ورلڈ کپ جیتنے والے آٹھ ملکوں میں سے پانچ کا تعلق براعظم یورپ سے اور تین کا تعلق لاطینی امریکا سے ہے، تاہم اب تک کوئی بھی ایشین یا افریقی ٹیم یہ میگا ایونٹ جیتنے میں کامیاب نہیں ہوسکی ہے۔
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: فٹبال ورلڈکپ 2014

Post by اضواء »

شئیرنگ پر آپ کا بہت بہت شکریہ ..
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
کامران خان
کارکن
کارکن
Posts: 146
Joined: Mon Jun 09, 2014 10:15 am
جنس:: مرد

Re: فٹبال ورلڈکپ 2014

Post by کامران خان »

شکریہ بہت مفید معلومات فراہم کرنے کا

ہماری فٹبال کی ٹیم بھی کبھی کسی عالمی فیفا ورلڈکپ میں شرکت کر سکے گی.؟
ﻛﺒﻬﻰ ﻛﺒﻬﻰ ﺍﭘﻨﮯ ﺍﻧﺪﺭ ﻛﻰ ﻣﺤﺒﺖ ﻛﻮ ﻣﺎﺭﻧﺎ ﭘﮍﺗﺎ ﻫﮯ ﺍﺱ ﺳﮯ پہلے کہ ﻭﻩ ﺁﭖ ﻛﻮ ﻣﺎﺭ ﺩﮮ
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: فٹبال ورلڈکپ 2014

Post by محمد شعیب »

اگر وزارت کھیل کا یہی حال رہا تو بہت مشکل ہے.
یہ بات نہیں کہ پاکستان میں فٹبال کا ٹیلنٹ نہیں ہے. ٹیلنٹ بہت ہے. خصوصا بلوچستان اور کراچی میں فٹبال کے بہت ماہر کھلاڑی ہیں. لیکن باقی تمام اداروں کی طرح یہ ادارہ بھی کرپشن کی بھینٹ چڑھا ہوا ہے.
مسلم
کارکن
کارکن
Posts: 108
Joined: Tue May 27, 2014 2:31 am
جنس:: مرد

Re: فٹبال ورلڈکپ 2014

Post by مسلم »

Image
مسلم
کارکن
کارکن
Posts: 108
Joined: Tue May 27, 2014 2:31 am
جنس:: مرد

Re: فٹبال ورلڈکپ 2014

Post by مسلم »

Image
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: فٹبال ورلڈکپ 2014

Post by محمد شعیب »

ارے واہ
سب کی چھ چھ انگلیاں
عجیب ..
Post Reply

Return to “کھیل کھلاڑی”