حضور اکرم کے زیرِ استعمال تلواریں

اس ہستی کی زندگی کے اہم پہلو
Post Reply
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

حضور اکرم کے زیرِ استعمال تلواریں

Post by چاند بابو »

ذیل میں حضور اکرم حضرت محمد مصطفٰی sw: کے زیرِ استعمال چند تلواروں کی تھوڑی سی تفصیلات اور ان کی تصاویر شئیر کر رہا ہوں۔
امید ہے احباب کو پسند آئے گا۔ اگر پسند آئے تو براہ مہربانی میرے حق میں دست دعا ضرور بلند کیجئے گا ۔‌

[center]Image[/center]
[center]Image
Image
Image
Image
Image[/center]

البتار:یہ تلوار حضوراکرم sw: نے بنوع قنیقہ سے لڑائی کے بعد مالِ غنیمت میں حاصل کی تھی، اس تلوار کو پیغمبروں کی تلوار بھی کہا جاتا ہے، اس پر عربی زبان میں داؤد، سلمان و موسٰی و ہارون و یوشیع و زکریا و یحیی و عیسٰی و محمد کی عبارت کھدی ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ اس تلوار پر گولیاتھ (Goliath) کی شبیہ بھی بنی ہوئی ہے جو اس کا اصل مالک تھا اور اسے حضرت داؤد علیہ السلام نے قتل کیا تھا،
اس تلوار کی دھار ایک سو ایک سینٹی میٹر لمبی ہے جو اسوقت ترکی کے شہر استنبول کے ایک میوزیم میں موجود ہے، ایک روایت کے مطابق یہی وہ تلوار ہے جو حضرت عیسٰی دنیا پر دوبارہ تشریف لانے کے بعد کفار کے خلاف جنگ کے لئے استعمال کریں گے،

[center]Image[/center]
[center]Image[/center]

ذوالفقار: حضوراکرم sw: کی تلوار جو جنگِ بدر کے مالِ غنیمت سے حاصل کی گئی، روایات کے مطابق آپ sw: نے یہ تلوار جنگ احد میں حضرت علی رضی اللہ تعالٰی کو عطا فرمائی اور جب حضرت علی رضی اللہ تعالٰی جنگ سے واپس لوٹے تو وہ کندھے سے ہاتھ کے آخر تک کفار کے خون میں ڈوبے ہوئے تھے یہ الذولفقار کی برکت تھی، یہ بھی روایت ہے کہ یہ تلوار بعد میں حضرت علی کرم اللہ وجہہ اور ان کے خاندان کے پاس ہی رہی ۔

[center]Image[/center]
[center]Image[/center]

حتف: نبی کریم sw: کی یہ تلوار بھی بنوع قنیقہ کے مالِ غنیمت سے حاصل شدہ تھی، روایات میں ہے کہ حضرت داؤد علیہ السلام نے جب گولیاتھ (Goliath) سے الذولفقار تلوار لینے اور اسے قتل کرنے کا فیصلہ کیا اسوقت ان کی عمر بیس سال سے بھی کم تھی لیکن خدا تعالٰی نے حضرت داؤد علیہ السلام کو ایسا فن عطا کیا تھا کہ لوہا ان کے ہاتھ میں موم ہو جاتا ہے کہا جاتا ہے کہ اس جنگ کے لئے ہی انہوں نے حتف نامی تلوار بنائی جو بعد میں حضرت محمد مصطفٰی sw: کے پاس آئی، یہ تلوار بھی ترکی کے شہر استنبول کے میوزیم میں محفوظ ہے۔

[center]Image[/center]
[center]Image[/center]

الماثور: الماثور کو الماثور الفجر کے نام سے بھی پکارا جاتا ہے، اس تلوار کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ حضور اکرم sw: کو ان کے والد محترم کی طرف سے ورثہ میں ملی تھی اور پہلی وحی سے پہلے ان کے پاس موجود تھی۔ اور ہجرت کے وقت بھی یہ تلوار ان کے ہمراہ موجود تھی اور یہ تلوار ہمیشہ ان کے پاس موجود رہی حتٰی کہ آپ sw: نے اپنا تمام جنگی سازوسامان حضرت علی رضی اللہ کو وراثت میں منتقل کر دیا۔
تلوار کی دھار 99 سینٹی میٹر لمبی ہے، تلوار کا دستہ سونے کا بنا ہوا ہے جو دھار شروع ہونے سے پہلے اس کے دونوں اطراف بچھو کے ڈنگ کی شکل اختیار کرلیتا ہے، دستی کے قریب پرانے عربی کیلیگرافی خط میں عبداللہ بن عبدالمطلب کندہ ہے، یہ تلوار بھی ترکی کے شہر استنبول کے میوزیم میں محفوظ ہے۔

[center]Image[/center]
[center]Image[/center]

المخذم: روایات کے مطابق یہ تلوار حضرت علی رضی اللہ نے شام پر حملہ کے وقت مالِ غنیمت کے طور پر حاصل کی اور حضوراکرم sw: کے پاس رہی، ان کے بعد یہ حضرت علی کرم اللہ وجہہ اور ان کے بعد ان کے بیٹوں کے پاس رہی،
اس تلوار کی دھار 97 سینٹی میٹر لمبی ہے اور اس کے بلیڈ پر زین العابدین کا نام کندہ ہے، یہ تلوار بھی ترکی کے شہر استنبول کے میوزیم میں محفوظ ہے۔

[center]Image[/center]
[center]Image[/center]

القضیب: موٹے بلیڈ کی یہ تلوار کسی سریہ نما چیز کو کوٹ کر بنائی گئی تھی، جو کہ حفاظتی عمل یا سفر کے وقت حفاظت کے لئے استعمال ہوتی تھی لیکن جنگ میں اس کا استعمال نہیں کیا جاتا تھا، تلوار کی ایک طرف چاندی سے لکھا گیا تھا، اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں محمد اللہ کے رسول ہیں، محمد بن عبداللہ بن عبدالمطلب۔ تاریخ میں اس بات کے کوئی شواہد نہیں ملے ہیں کہ اس تلوار کو کسی جنگ میں استعمال کیا گیا،
یہ تلوار حضور اکرم sw: کے گھر میں محفوظ رہی اور بعد میں فاطمیٰ خلفاء کے دور میں استعمال میں آئی،100 سینٹی میٹر لمبی اس تلوار کا دستہ کسی جانور کے سر جیسا معلوم ہوتا ہے، یہ تلوار بھی ترکی کے شہر استنبول کے میوزیم میں محفوظ ہے۔

[center]Image[/center]
[center]Image
Image
Image[/center]

قلعیٰ: قلعیٰ یا قلعی نام کی اس تلوار کا نام شاید شام کے ایک علاقے یا انڈیا کے چین کی سرحد کے نزدیک ایک علاقے کی نسبت سے رکھا گیا، لیکن کچھ علماء کے نزدیک اس کا نام قلعی یا سفید سیسہ نامی دھات کے نام پر رکھا گیا، یہ تلوار ان تین تلواروں میں سے ایک ہے جسے حضور نبی اکرم sw: نے بنوع قنیقہ سے لڑائی کے بعد بطور مالِ غنیمت حاصل کیا تھا، یہ بھی روایات میں ہے کہ یہ تلوار اسوقت حضرت عبدالمطلب نے دریافت کی جب انہوں نے مکہ میں زم زم کا کنواں پھر سے فعال کیا،
تلوار کے بلیڈ کی لمبائی 100 سینٹی میٹر ہے اور اس کے بلیڈ کے شروع میں ، وعلیہ کتابتہ ھذا السیف المشرفی کندہ ہے،
اس تلوار کی دھار اسے حضور اکرم sw: کے پاس باقی موجود تلواروں میں سے اسے ممتاز کرتی ہے کیونکہ اس کا بلیڈ ایک دھاری دار ڈائزین پر بنایا گیا تھا۔ یہ تلوار بھی ترکی کے شہر استنبول کے میوزیم میں محفوظ ہے۔

[center]Image[/center]
[center]Image[/center]

الرسوب: الرسوب حضور نبی کریم sw: کی نو تلواروں میں سے ایک تلوار ہے، کہا جاتا ہے کہ اس تلوار کو اسوقت حضور اکرم sw: کے گھرمیں گھروالوں کے خود خفاظتی کے اسلحہ کے طور پر موجود رہتی تھی، جیسا کہ اسرائیل میںArk of Israelites۔ (اس کے بارے میں مجھے معلوم نہیں کہ یہ کیا ہے)۔
تلوار 140 سینٹی میٹر لمبی ہے جس پر سونے کے حلقوں میں الجعفر، الصادق کا نام کندہ ہے، یہ تلوار بھی ترکی کے شہر استنبول کے میوزیم میں محفوظ ہے۔

[center]Image
Image[/center]

الغضب: الغصب کاٹنے والی یا تیز دھار چیز کو کہتے ہیں، یہ حضوراکرم sw: کی تلوار کا نام ہے جو انہیں جنگِ بدر سے پہلے ان کے ساتھیوں کی طرف سے بطور ہدیہ حاصل ہوئی، آپ sw: نے اس تلوار کا استعمال جنگِ احد کے دوران کیا۔ یہ تلوار آج کل قاہرہ مصر کی مسجد حسین میں موجود ہے،

[center]Image

Image[/center]

[center]Image[/center]

[center]Image[/center]

[center]Image[/center]

[center]Image[/center]

[center]Image[/center]

[center]Image[/center]

[center]Image[/center]

[center]Image[/center]

کوشش کی ہے کہ ترجمہ کا تمام کام احسن طریقہ سے انجام پائے لیکن عربی واقفیت نا ہونے اور انگریزی سے واجبی سی واقفیت ہونے کی وجہ سے غلطیاں بھاری تعداد میں متوقع ہیں اگر کوئی بھائی ان غلطیوں کی نشاندہی کر دے اور درستگی بھی بتادے تو اس کا شکر گزار ہوں گا۔


اس مضمون کےمتن کو اس لنک سے حاصل کر کے ماجد چوہدری نے اس کا اردوترجمہ کیا اور اسے ہر قسم کے کاپی رائیٹ سے آزاد کردیا۔ جس کا جہاں جی چاہے وہ بغیر پوچھے اسے وہاں من و عن لگا سکتا ہے،اگر دل مانے اور ہو سکے تو اردونامہ کا لنک لگا دیجئے لیکن یہ بھی ضروری نہیں۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
محمد
دوست
Posts: 403
Joined: Thu Oct 21, 2010 3:45 pm
جنس:: مرد

Re: حضور اکرم کے زیرِ استعمال تلواریں

Post by محمد »

اعلیٰ شیئرنگ کے لیے شکریہ قبول فرمائیں.

اللہ آپ کو اس جزا دے. آمین.
شازل
مشاق
مشاق
Posts: 4490
Joined: Sun Apr 12, 2009 8:48 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: حضور اکرم کے زیرِ استعمال تلواریں

Post by شازل »

جزاک اللہ
عمدہ شیئرنگ ہے
اعجازالحسینی
مدیر
مدیر
Posts: 10960
Joined: Sat Oct 17, 2009 12:17 pm
جنس:: مرد
Location: اللہ کی زمین
Contact:

Re: حضور اکرم کے زیرِ استعمال تلواریں

Post by اعجازالحسینی »

بہت ہی خوب چاند بابو بھیا

یہی ہمارا اصل ورثہ ہے جس کو ہم بھول گئے اور آج تک اس کو بھولنے کی وجہ سے دنیا میں ذلیل و خوار ہو رہے ہیں ۔
اللہ تعالی ہمیں اپنے نبی صلی اللی علیہ وسلم کی پاکیزہ زندگی پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔ آمین
[center]ہوا کے رخ پے چلتا ہے چراغِ آرزو اب تک
دلِ برباد میں اب بھی کسی کی یاد باقی ہے
[/center]

روابط: بلاگ|ویب سائیٹ|سکرائبڈ |ٹویٹر
نورمحمد
مشاق
مشاق
Posts: 3928
Joined: Fri Dec 03, 2010 5:35 pm
جنس:: مرد
Location: BOMBAY _ AL HIND
Contact:

Re: حضور اکرم کے زیرِ استعمال تلواریں

Post by نورمحمد »

بہت بہترین چاند بھائی . . v;g zub;ar v;g . اللہ اپ کو بہترین جزائے خیر عطا کرے ;fl;ow;er; ;fl;ow;er; . آمین . . .

( مگر کیا ان تلواروں کی اور واضح تصاویر کسی کے پاس ہیں ِ؟‌؟ ؟ چاند بھائی نے بہت اچھی تفصیل دے دی ہیں مگر تصاویر اور بڑی ہوتی تو مزہ آ جاتا . اور لنک میں بھی ویسی ہی تصاویر ہیں . اگر کسی کے پاس بڑی تصویریں ہو تو ضرور شئیر کیجئے گا - )

جزا ک اللہ
عتیق
مشاق
مشاق
Posts: 3184
Joined: Sun Jul 18, 2010 6:52 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: حضور اکرم کے زیرِ استعمال تلواریں

Post by عتیق »

[center]عورت کی زینت سونا چاندی ہے اورمرد کی زینت اسلحہ ہے[/center]
[center]لاعزۃ الابالجھاد[/center]
یاسر عمران مرزا
مشاق
مشاق
Posts: 1625
Joined: Wed Mar 18, 2009 3:29 pm
جنس:: مرد
Location: جدہ سعودی عرب
Contact:

Re: حضور اکرم کے زیرِ استعمال تلواریں

Post by یاسر عمران مرزا »

جزاک اللہ خیر چاند بھائی.............. بہت شکریہ
بلال احمد
ناظم ویڈیو سیکشن
ناظم ویڈیو سیکشن
Posts: 11973
Joined: Sun Jun 27, 2010 7:28 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: حضور اکرم کے زیرِ استعمال تلواریں

Post by بلال احمد »

جزاک اللہ. نہایت نایاب شیئرنگ کے لیے بصد شکریہ.
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: حضور اکرم کے زیرِ استعمال تلواریں

Post by محمد شعیب »

جزاک اللہ
آپ کا فراہم کردہ لنک تو نہیں کھلا. لیکن ایک بات ضرور ہے کہ یہ بات پورے وثوق سے نہیں کہی جا سکتی کہ یہ سب رسول اللہ sw: کے زیر استعمال رہنے والی تلواریں ہیں. ان میں غلطی کا بھی احتمال ہے.
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: حضور اکرم کے زیرِ استعمال تلواریں

Post by چاند بابو »

شعیب بھیا لنک کھل رہا ہے،
اور یہ جتنی بھی تلواریں اوپر دکھائی گئی ہیں۔
ان میں‌سے کوئی ایک بھی ایسی نہیں جسے اچھی خاصی تحقیق کے بعد شامل نا کیا گیا ہو۔
مختلف روایات اور تمام تر علمی تحقیقات کے بعد ہی ان تلواروں کو نوادرات میں شامل کیا گیا،
اور اس کام میں کوئی ایک آدھ آدمی نہیں بلکہ حکومتوں نے کام کیا ہے۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
نورمحمد
مشاق
مشاق
Posts: 3928
Joined: Fri Dec 03, 2010 5:35 pm
جنس:: مرد
Location: BOMBAY _ AL HIND
Contact:

Re: حضور اکرم کے زیرِ استعمال تلواریں

Post by نورمحمد »

شکریہ بھائی
Post Reply

Return to “سیرت سرورِ کائنات”