ہادی عالم: سیرت ِ طیبہ پر پہلی غیر منقوط کتاب

اس ہستی کی زندگی کے اہم پہلو
Post Reply
اعجازالحسینی
مدیر
مدیر
Posts: 10960
Joined: Sat Oct 17, 2009 12:17 pm
جنس:: مرد
Location: اللہ کی زمین
Contact:

ہادی عالم: سیرت ِ طیبہ پر پہلی غیر منقوط کتاب

Post by اعجازالحسینی »

ہادی عالم سیرت کی اردو کتب میں ایک نادر نمونہ اور عشق و عقیدت کی انتہا ۔سیرتِ طیبہ پر پہلی غیر منقوط کتاب مفتی اعظم پاکستان مفتی محمد شفیع عثمانی رحمتہ اللہ علیہ کے چھوٹے صاحبزادے مولانا ولی محمد کی نوکِ قلم سے تشکیل پانے والا محبت و الفت کا شاہکار ۔ حسنِ اتفاق کتاب کے نام ، مصنف حتی کہ چھاپنے والے مکتبے کے نام میں بھی کوئی نقطہ نہیں ہے

[center][scribd]http://d1.scribdassets.com/ScribdViewer ... wMode=list[/scribd][/center]

بشکریہ الارشاد
[center]ہوا کے رخ پے چلتا ہے چراغِ آرزو اب تک
دلِ برباد میں اب بھی کسی کی یاد باقی ہے
[/center]

روابط: بلاگ|ویب سائیٹ|سکرائبڈ |ٹویٹر
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: ہادی عالم: سیرت ِ طیبہ پر پہلی غیر منقوط کتاب

Post by چاند بابو »

السلام علیکم

گو کہ پوری کتاب تو نہیں پڑھی لیکن اس کی کچھ اوراق گردانی پہلے ہی کر چکا ہوں۔
واقعی یہ محبت کی انتہا ہے اور اگر محبت کی انتہا نہیں ہوتی تو یہ کتاب لکھی ہی نہیں جا سکتی تھی۔
بلکہ میں تو کہوں گا کہ ایک انسان کے لئے یہ ممکن ہی نہیں ہے یہ صرف اور صرف اللہ تعالٰی کی نصرت سے ہوا ہے۔
بھلا سوچیں تو کوئی ایک فقرہ ہی سوچ لیں جس میں آپ نقاط کا استعمال بھی نا کریں اور اپنی بات بالکل درست انداز میں کہہ بھی دیں۔
نہیں کم ازکم مجھ سے تو ممکن نہیں ہوا۔

یہ مافوق الفطرت کتاب ہی کہی جا سکتی ہے کیونکہ فطری طور پر ایسا ممکن شاید ہو ہی نہیں سکتا، بلکہ میرے خیال میں تو یہ مفتی ولی صاحب ہی ہیں جو یہ کام کرسکتے تھے کہ اس خاندان پر اللہ تعالٰی کا کچھ خاص ہی کرم ہے ان کی پستوں کی پشتیں دینِ اسلام کی خدمت کے لئے وقف ہیں ان کے آباء اور یہ خود اور ان کی اولادیں علمِ دین میں یکتا ہیں۔ اور یہ وہی ہیں جو حبِ حبیب میں اس حد تک جا سکتے ہیں۔

بہرحال یہ عشق کی انتہا ہے جو نہ اس سے پہلے کبھی دیکھی اور نہ ہی شاید اس کے بعد دیکھی جا سکے گی۔

[center]ہر سطر اس کی اسوہِ ہادی کی ہو گواہ
اس طرح حالِ احمدِ مرسل کہاکروں

معمور اس کو کر کے معرہ سطور سے
ہرکلمہ اس کا دل کے لہو سے لکھا کروں[/center]

میں نے اوپر بہت کچھ کہنے کی کوشش کی لیکن جب بھی یہ کتاب میرے سامنے آتی ہے تو میرے آنسو صرف اس سوچ سے رواں ہو جاتے ہیں کہ اللہ تعالٰی نے اس مفتی صاحب کو کس کمال درجہ کی محبت کرنے والا بنایا ہے اور پھر انہوں نے اظہارِ محبت کا کیا خوب طریقہ کیا کہ ہادیِ عالم تخلیق کر دی جس کتاب کے پڑھنے والا کا یہ حال ہو کہ اس کتاب کے بارے میں بیان کرتے ہوئے چہرہ آنسووں سے تر ہو جائے اس کا حال کیا ہو گا جس کے بارے میں یہ کتاب لکھی گئی ہے، کیا وہ خوش نہیں ہو گا۔یقینآ بے حد خوش ہو گا اور روزِ قیامت مفتی صاحب ان کے سایہ شفقت میں ہوں گے انشااللہ۔

کاش ہمیں یہ سعادت ہی حاصل ہوئی ہوتی کہ کوئی ایک سطر ہی اس عقیدت اور اس محبت کے جذبے میں ڈوب کرلکھ سکتے کوئی ایک شعر ہی ہم نے کہا ہوتا تو شاید ہمارا نام بھی کہیں اس فہرست میں آ جاتا جس میں عاشقانِ رسول کا نام لکھا جاتا ہے کاش ہمیں اس کے بدلے دنیا و آخرت میں چاہے کچھ نہ ملتا لیکن کم ازکم میرا دل تو اس سوچ سے بھر جاتا کہ میں ایک عاشق کا روپ دھار چکا ہوں۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
علی عامر
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 5391
Joined: Fri Mar 12, 2010 11:09 am
جنس:: مرد
Location: الشعيبہ - المملكةالعربيةالسعوديه
Contact:

Re: ہادی عالم: سیرت ِ طیبہ پر پہلی غیر منقوط کتاب

Post by علی عامر »

ایں سعادت بزور بازو نیست ...

الحمداللہ، اردو نامہ اور برادر گرامی جناب اعجاز صاحب کی کمال محبت سے ہمیں اس کتاب کے بارے پڑھنے کی توفیق نصیب ہوئی۔

اللہ پاک آپ سب کو جزائے خیر نصیب فرمائے۔آمین۔
انصاری آفاق احمد
مشاق
مشاق
Posts: 1263
Joined: Sun Oct 25, 2009 6:48 am
جنس:: مرد
Location: India maharastra nasik malegaon
Contact:

Re: ہادی عالم: سیرت ِ طیبہ پر پہلی غیر منقوط کتاب

Post by انصاری آفاق احمد »

السلام عليكم ورحمۃ اللہ وبركاتہ
جزاک اللہ فی الدارین
سبحان اللہ وبحمدہ
سبحان اللہ العظيم
وصلی اللہ علٰی النبی الامّی
وصلی اللہ علٰی النبی الامّی
وصلی اللہ علٰی النبی الامّی
چونکہ 418 صفحات پر مبنی کتاب ہے.اسلئیے ڈاونلوڈ کرلیا ان شاءاللہ دیکھتا رہوں گا.
یا اللہ تعالٰی بدگمانی سے بد اعمالی سےغیبت سےعافیت کے ساتھ بچا.
Image
سعیداحمدصدیقی
کارکن
کارکن
Posts: 23
Joined: Sun Aug 23, 2009 7:18 pm
جنس:: مرد
Location: New York, USA

Re: ہادی عالم: سیرت ِ طیبہ پر پہلی غیر منقوط کتاب

Post by سعیداحمدصدیقی »

بھای انصاری ۔۔۔ کس طرح ڈاون لوڈ کیا؟ مجھے بھی بتایں مہربانی ہو گی
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: ہادی عالم: سیرت ِ طیبہ پر پہلی غیر منقوط کتاب

Post by اضواء »

السلام عليكم و رحمة الله و بركاته

جزيت خير الجزاء و بارك الله فيك
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
اعجازالحسینی
مدیر
مدیر
Posts: 10960
Joined: Sat Oct 17, 2009 12:17 pm
جنس:: مرد
Location: اللہ کی زمین
Contact:

Re: ہادی عالم: سیرت ِ طیبہ پر پہلی غیر منقوط کتاب

Post by اعجازالحسینی »

شکریہ اضواء
[center]ہوا کے رخ پے چلتا ہے چراغِ آرزو اب تک
دلِ برباد میں اب بھی کسی کی یاد باقی ہے
[/center]

روابط: بلاگ|ویب سائیٹ|سکرائبڈ |ٹویٹر
محمد جنید انور
کارکن
کارکن
Posts: 2
Joined: Wed Dec 22, 2010 9:00 pm
جنس:: مرد

Re: ہادی عالم: سیرت ِ طیبہ پر پہلی غیر منقوط کتاب

Post by محمد جنید انور »

a.a
جناب من بہت اچھی بحث چل رہی ہے۔
کتاب واقعی بہت اچھی ہے۔ اس کو دیکھ کر یاسین سروہی صاب نے بھی غیر منقوط کتاب لکھنے کی کوشش کی ہے اور اس میں کامیاب بھی رہے ہیں۔
میں اس کتاب پر اپنا تبصرہ شامل کرنا چاہوں گا۔ اس وضاحت کے ساتھ اس کتاب نے 1983 میں حکومت پاکستان سے سیرت ایوارڈ بھی حاصل کیا ہے جو سرکاری سطح پر بھی مصنف کی کاوشوں کا اعتراف ہے۔
اللھم زد فزد

ہادی عالمsw:/ مولانا محمد ولی رازی/ مکتبة العلم، کراچی/ ۴۱۶ص
کیفیت: کتاب عام دست یا ب ہے۔
آپ sw:کی ایک ایک ادا اور آپ rکی حیات کے ایک ایک واقعے کو رہتی دنیا تک محفوظ کرنے کے لئے جس دیوانہ وار محنت اور محیر العقول کاوش کا مظاہرہ اس امت نے کیا ہے وہ بہ ذات خود سرکا ردو عالم rکا ایک معجزہ ہے ۔یہ سلسلہ عہد صحابہ رضی اللہ عنہم سے آج تک جاری و ساری ہے بل کہ اس میں ترقی ہو تی جا رہی ہے ۔سیرت کے بیان کے لئے مصنفین اور سیرت نگاروں نے مختلف اسلوب اختیار کئے ہیں ، کسی نے نثری اسلوب تو کسی نے نظم کے میدان میں اپنی صلاحیت کو پرکھا ہے، کسی نے مسجع و مقفیٰ عبارات میں اسے پیش کیا ہے تو کسی نے ادب کی دوسری صنعتوں میں اسے پیش کرنے کی کوشش کی ہے۔
ادبی صنعتوں میں سے ایک صنعت ” غیر منقوط تحریر“ ہے۔ اس قسم کی تحریروں میں صرف وہ حروف استعمال کئے جاتے ہیں جن پر نقطہ نہیں ہوتا، نقطے والے حروف سے پرہیز کیا جاتا ہے۔ یہ بڑی مشکل اور سنگ لاخ صنعت ہے اور اس میں بہت کم ادباء پوری طرح کامیاب ہو سکے ہیں ۔ اس کتاب کے غیر منقوط ہونے کے باوجود مو جب حیرت امر یہ ہے کہ مصنف نے واقعات کی صحت کا پورا اہتمام کیا ہے اور اس بات کا خیال رکھا ہے کہ معمولی سے معمولی جزئی بھی تحقیق اور صداقت واقعہ کے خلاف نہ ہونے پائے۔مصنف اس بات پر مبارک باد کے مستحق ہیں کہ انہوں نے اس کتاب میں جہاں حضور rکی حیات مبارکہ کے واقعات کو رواں اور عام فہم زبان میں پیش کرنے کا اہتمام کیا ہے ، وہاں علم بدیع کی ایک مشکل صنعت (غیر منقوط) کو مکمل طور سے بامعنی عبارتوں میں استعمال کر کے جاں فشانی کا ایک ایسا نادر نمونہ پیش کیا ہے جسے اردو زبان کے ذخیرے میں ایک بیش بہا اضافہ قرار دیا جا سکتا ہے۔
واقعات کے بیان ، مکالموں کی نقل اور آیات و احادیث کے مفہوم کو ان کی صحیح مراد کے مطابق بیان کیا گیا ہے ۔ عربی عبارات کے کئے گئے تراجم میں بھی اس بات کو ملحوظ رکھا گیا ہے اور کوشش کی گئی ہے کہ ترجمہ لفظ بہ لفظ ہو۔جہاں جہاں ضرورت محسوس ہوئی وہاں مصنف نے حواشی اور حوالہ جات کا اہتمام کیا ہے لیکن کتاب کے آخر میں کتابیات کی عدم موجودگی ذہن میں کھٹکتی ہے۔
بہر حال کتاب سیرت طیبہ پر ایک گراں قدر تصنیف ہے۔ اردوزبان میں یہ پہلی غیر منقوط کتاب سیرت ہے اور اردو زبان و ادب کے لئے ایک ایسے شاہکار کی حیثیت رکھتی ہے جس پر اردو زبان بلا شبہ فخر کر سکتی ہے ۔
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: ہادی عالم: سیرت ِ طیبہ پر پہلی غیر منقوط کتاب

Post by اضواء »

أحسنت محمد جنيد صاحب و بارك الله فيك ...
نفع الله بك الآسلام والمسلمين !!!!!!!!
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
اعجازالحسینی
مدیر
مدیر
Posts: 10960
Joined: Sat Oct 17, 2009 12:17 pm
جنس:: مرد
Location: اللہ کی زمین
Contact:

Re: ہادی عالم: سیرت ِ طیبہ پر پہلی غیر منقوط کتاب

Post by اعجازالحسینی »

شکریہ r:o:s:e r:o:s:e
[center]ہوا کے رخ پے چلتا ہے چراغِ آرزو اب تک
دلِ برباد میں اب بھی کسی کی یاد باقی ہے
[/center]

روابط: بلاگ|ویب سائیٹ|سکرائبڈ |ٹویٹر
بلال احمد
ناظم ویڈیو سیکشن
ناظم ویڈیو سیکشن
Posts: 11973
Joined: Sun Jun 27, 2010 7:28 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: ہادی عالم: سیرت ِ طیبہ پر پہلی غیر منقوط کتاب

Post by بلال احمد »

جزاک اللہ :inlove:
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
اعجازالحسینی
مدیر
مدیر
Posts: 10960
Joined: Sat Oct 17, 2009 12:17 pm
جنس:: مرد
Location: اللہ کی زمین
Contact:

Re: ہادی عالم: سیرت ِ طیبہ پر پہلی غیر منقوط کتاب

Post by اعجازالحسینی »

محمد جنید انور wrote:a.a
جناب من بہت اچھی بحث چل رہی ہے۔
کتاب واقعی بہت اچھی ہے۔ اس کو دیکھ کر یاسین سروہی صاب نے بھی غیر منقوط کتاب لکھنے کی کوشش کی ہے اور اس میں کامیاب بھی رہے ہیں۔
میں اس کتاب پر اپنا تبصرہ شامل کرنا چاہوں گا۔ اس وضاحت کے ساتھ اس کتاب نے 1983 میں حکومت پاکستان سے سیرت ایوارڈ بھی حاصل کیا ہے جو سرکاری سطح پر بھی مصنف کی کاوشوں کا اعتراف ہے۔
اللھم زد فزد

ہادی عالمsw:/ مولانا محمد ولی رازی/ مکتبة العلم، کراچی/ ۴۱۶ص
کیفیت: کتاب عام دست یا ب ہے۔
آپ sw:کی ایک ایک ادا اور آپ rکی حیات کے ایک ایک واقعے کو رہتی دنیا تک محفوظ کرنے کے لئے جس دیوانہ وار محنت اور محیر العقول کاوش کا مظاہرہ اس امت نے کیا ہے وہ بہ ذات خود سرکا ردو عالم rکا ایک معجزہ ہے ۔یہ سلسلہ عہد صحابہ رضی اللہ عنہم سے آج تک جاری و ساری ہے بل کہ اس میں ترقی ہو تی جا رہی ہے ۔سیرت کے بیان کے لئے مصنفین اور سیرت نگاروں نے مختلف اسلوب اختیار کئے ہیں ، کسی نے نثری اسلوب تو کسی نے نظم کے میدان میں اپنی صلاحیت کو پرکھا ہے، کسی نے مسجع و مقفیٰ عبارات میں اسے پیش کیا ہے تو کسی نے ادب کی دوسری صنعتوں میں اسے پیش کرنے کی کوشش کی ہے۔
ادبی صنعتوں میں سے ایک صنعت ” غیر منقوط تحریر“ ہے۔ اس قسم کی تحریروں میں صرف وہ حروف استعمال کئے جاتے ہیں جن پر نقطہ نہیں ہوتا، نقطے والے حروف سے پرہیز کیا جاتا ہے۔ یہ بڑی مشکل اور سنگ لاخ صنعت ہے اور اس میں بہت کم ادباء پوری طرح کامیاب ہو سکے ہیں ۔ اس کتاب کے غیر منقوط ہونے کے باوجود مو جب حیرت امر یہ ہے کہ مصنف نے واقعات کی صحت کا پورا اہتمام کیا ہے اور اس بات کا خیال رکھا ہے کہ معمولی سے معمولی جزئی بھی تحقیق اور صداقت واقعہ کے خلاف نہ ہونے پائے۔مصنف اس بات پر مبارک باد کے مستحق ہیں کہ انہوں نے اس کتاب میں جہاں حضور rکی حیات مبارکہ کے واقعات کو رواں اور عام فہم زبان میں پیش کرنے کا اہتمام کیا ہے ، وہاں علم بدیع کی ایک مشکل صنعت (غیر منقوط) کو مکمل طور سے بامعنی عبارتوں میں استعمال کر کے جاں فشانی کا ایک ایسا نادر نمونہ پیش کیا ہے جسے اردو زبان کے ذخیرے میں ایک بیش بہا اضافہ قرار دیا جا سکتا ہے۔
واقعات کے بیان ، مکالموں کی نقل اور آیات و احادیث کے مفہوم کو ان کی صحیح مراد کے مطابق بیان کیا گیا ہے ۔ عربی عبارات کے کئے گئے تراجم میں بھی اس بات کو ملحوظ رکھا گیا ہے اور کوشش کی گئی ہے کہ ترجمہ لفظ بہ لفظ ہو۔جہاں جہاں ضرورت محسوس ہوئی وہاں مصنف نے حواشی اور حوالہ جات کا اہتمام کیا ہے لیکن کتاب کے آخر میں کتابیات کی عدم موجودگی ذہن میں کھٹکتی ہے۔بہر حال کتاب سیرت طیبہ پر ایک گراں قدر تصنیف ہے۔ اردوزبان میں یہ پہلی غیر منقوط کتاب سیرت ہے اور اردو زبان و ادب کے لئے ایک ایسے شاہکار کی حیثیت رکھتی ہے جس پر اردو زبان بلا شبہ فخر کر سکتی ہے ۔
‌‌
میرے خیال میں آپ نے کتاب کو مکمل نہیں پڑھا اگر پڑھا ہوتا تو یہ نہ کہتے کہ آخر میں کتابیات کی عدم موجودگی ہے صفحہ نبر 416 پر مصنف نے اس رسالے کے علمی وسائل کے نام سے کتب کی تفصیل فراہم کی ہے
[center]ہوا کے رخ پے چلتا ہے چراغِ آرزو اب تک
دلِ برباد میں اب بھی کسی کی یاد باقی ہے
[/center]

روابط: بلاگ|ویب سائیٹ|سکرائبڈ |ٹویٹر
Post Reply

Return to “سیرت سرورِ کائنات”