حضور کعبہ حاضر ہیں

اس ہستی کی زندگی کے اہم پہلو
Post Reply
عاطف
دوست
Posts: 320
Joined: Tue Apr 21, 2009 5:50 pm
جنس:: مرد
Location: بورے والا
Contact:

حضور کعبہ حاضر ہیں

Post by عاطف »

حضور کعبہ حاضر ہیں حرم کی خاک پر سر ہے
بڑی سرکار میں پہنچے مقدر یاوری پر ہے

نہ ہم آنے کے لائق تھے نہ قابل منہ دکھانے کے
مگر اُن کا کرم بندہ نواز و بندہ پرور ہے

جو ہیبت سے رُکے مجرم تو ہیبت نے کہا بڑھ کر
چلے آؤ چلے آؤ یہ گھر رحمن کا گھر ہے

تصدق ہو رہے ہیں لاکھوں بندے گرد پھر پھر کر
طوافِ خانۂ کعبہ عجب دلچسپ منظر ہے

یہ زم زم اسلئے ہے جس لئے اِس کو پئے کوئی
اِسی زم زم میں جنت ہے اِسی زم زم میں کوثر ہے

حسن حج کر لیا کعبے سے آنکھوں نے ضیاء پائی
چلو دیکھیں وہ بستی جس کا رستہ دل کے اندر ہے

(کلام از:مولانا حسن رضا خان علیہ رحمۃ المنان)
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: حضور کعبہ حاضر ہیں

Post by چاند بابو »

جزاک اللہ عاطف بھیا۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
Post Reply

Return to “سیرت سرورِ کائنات”