نکاح اور شادی اسلام میں‌

مذاہب کے بارے میں گفتگو کی جگہ
Post Reply
مدرس
مدیر
مدیر
Posts: 1120
Joined: Thu Apr 01, 2010 12:42 pm
جنس:: مرد
Location: krachi
Contact:

نکاح اور شادی اسلام میں‌

Post by مدرس »

میں‌اپنی شادی کے موقع پر تمام ساتھیوں‌سے گزارش کروں‌گا کہ ایک بار ضروریہ مضمون پڑھیں
حدیث
(۱) عن جابرضی اللّٰہ عنہ عن النبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم قال ان المرأۃ تنکح علی دینھاومالھاوجمالھافعلیک بذات الدین تربت یداک ۱؂
ترجمہ: حضرت جابررضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺنے فرمایا:عورت سے اس کی دینداری یااس کی مالداری یااس کی خوبصورتی کی وجہ سے نکاح کیاجاتاہے ،پس تم پرلازم ہے کہ تم دینداری کوترجیح دینا۔تمہارے خاک آلودہوں۔

حدیث
(۲) عن ابن عباس رضی اللّٰہ عنہ قال قال رسول اللّٰہ صلی اللہ علیہ وسلم لو ان احدکم اذا اتی اھلہ قال بسم اللّٰہ اللّٰھم جنبنا الشیطان وجنب الشیطان ما رزقتنا ۳؂
ترجمہ: حضرت ابن عباسؓ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : تم میں سے اگر کوئی اپنی بیوی سے جماع کرے تو یہ دعا پڑھ لے ’’اے اللہ ! شیطان کو ہم سے دور رکھ اور (اس جماع کے نتیجے میں) جو اولاد تو ہمیں عطا کرے اس سے بھی شیطان کو دور رکھ۔

حدیث(۳) عن عائشۃ رضی اللّٰہ عنہا قالت تزوجنی رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم فی شوال وبنی بی فی شوال ۴؂
ترجمہ: حضرت عائشہؓ فرماتی ہیں کہ نبی اکرم ﷺ نے مجھ سے نکاح شوال کے مہینہ میں کیا اور شوال ہی کے مہینہ میں میری رخصتی ہوئی۔

حدیث(۴) قال رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم طعام اول یوم حق وطعام یوم الثانی سنۃ وطعام یوم الثالث سمعۃ ومن سمع سمع اللہ بہ ۶؂
ترجمہ: نبی اکرم ﷺ نے فرمایا شادی کے بعد پہلے دن کھانا کھلانا تو جائز ہے اور دوسرے دن سنت اور تیسرے دن شہرت وناموری اور جو شہرت وناموری چاہے گا اس کو تو اللہ مشہور کریگا۔
’’من سمع سمع اللّٰہ ‘‘جو شہرت چاہے گا اس کو اللہ مشہور کریگایہ ایسا ہی ہے جیسے اردو میں کہا جاتا ہے ’’اس کو تو اللہ ہی دیکھے گا‘‘ مراد بددعا ہوتی ہے کہ اللہ تعالیٰ اس کی خوب خبر لیں گے۔

حدیث
(۵) عن جابر بن عبداللّٰہ قال تزوجت امرأۃ فاتیت النبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم فقال اتزوجت یا جابر فقلت نعم قال بکرا ام ثیبا فقلت لابل ثیبا فقال ھلا جاریۃ تلاعبھا وتلاعبک ۷؂
ترجمہ: حضرت جابرؓ سے روایت ہے فرماتے ہیں کہ میں نے ایک عورت سے شادی کی جب آنحضرت ﷺ کے پاس آیا تو آپ نے پوچھا جابر تو نے شادی کرلی! میں نے عرض کیا جی ہاں۔ فرمایا: کنواری سے کی غیر کنواری سے؟ میں نے عرض کیا غیر کنواری سے۔فرمایا: کنواری سے کیوں نہیں کی کہ تو اس سے کھیلتا اور وہ تجھ سے کھیلتی۔

حدیث
(۶) قال لا تسال المرأۃ طلاق اختھا لتکفی مافی اناءھا ۹؂
ترجمہ: نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: کوئی عورت اپنی بہن کی طلاق کا مطالبہ نہ کرے اس غرض سے کہ اس کے برتن کو اپنے برتن میں انڈیل لے
حدیث کا مطلب یہ ہے کہ عورت کو اس بات سے روکا گیا ہے کہ وہ کسی ایسے شخص سے نکاح کا ارادہ کرے جو پہلے سے شادی شدہ ہے کہ وہ اس مرد سے اس کی پہلی بیوی کے بارے میں طلاق کا مطالبہ کرے تاکہ اس کے سارے حقوق پر خود قابض ہوجائے تو مجازاً اس کی تعبیر کیا ان الفاظ سے کہ اس کے برتن کو اپنے برتن میں انڈیل لے

حدیث
(۷) قال رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم الولدللفراش وللعاھر الحجر ۱۱؂
ترجمہ : نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: بچہ صاحب فراش یعنی عورت جس کے نکاح میں ہے اس کے کیلئے ہے اورزانی کیلئے پتھر(یعنی وہ غیرکی منکوحہ سے زناکے سبب بچہ کیلئے دعویٰ نسب کرے گاتواس کیلئے سوائے رسوائی اورحدجاری ہونے کے کچھ نہیں )

حدیث(۸) قال ایاکم والدخول علی النساء فقال رجل الانصاریارسول اللّٰہ ! افرأیت الحمو قال الحموالموت ۱۳؂
ترجمہ: نبی اکرم ﷺنے ارشاد فرمایا: اپنے آپ کو(غیرمحرم)عورتوں کے پاس جانے سے بچاؤ، ایک انصاری نے سوال کیا،اللہ کے رسول !دیورکے بارے میںآپ کاخیال ہے (یعنی کیادیور کواپنی بھابی کے پاس جانے کی اجازت ہے)
آپ ﷺنے فرمایا:دیورتوموت ہے۔
ترجمہ: ’’دیورموت ہے‘‘موت کاکلمہ عرب حضرات محاورۃً کسی شدت اورگھبراہٹ کے لئے استعمال کرتے ہیں جیسے’’شیرتوموت ہے‘‘اورمرادیہاں پردیورکوموت کہنے سے عورت کو ڈراناہے کہ اس رشتہ میں احتیاط رکھے اورڈرتی رہے جیسے انسان موت سے ڈرتاہے۔

حدیث(۹) قال ان المرأۃ اذااقبلت فی صورۃ الشیطان فاذااریٰ احدکم امرأۃ فاعجبتہ فلیأت اہلہ فان معھامثل الذی معھا ۱۵؂
ترجمہ: نبی اکرم ﷺنے فرمایا: عورت شیطان کی صورت میں آتی ہے (یعنی وسوسہ ڈالنے کے لحاظ سے)چنانچہ تم میں سے کوئی کسی عورت کودیکھے اوروہ اس کے دل کوبھاجائے تواسے چاہیئے کہ وہ اپنی بیوی کے پاس آکراس سے جماع کرلے کہ اس کے پاس بھی وہی ہے جواس کے پاس ہے۔
’اس کے پاس وہی ہے جواس کے پاس ہے‘‘یہ جملہ کنایہ شرمگاہ سے

حدیث
(۱۰) قال لاتلجوا علی المغیبات فان الشیطان یجری من احدکم مجری الدم ۱۷؂
ترجمہ: نبی اکرم ﷺنے فرمایا: عورتوں کے پاس ان کے محرم کی غیرموجودگی میں نہ آؤ اس لئے کہ شیطان تمہارے اندرایسے دوڈتاہے جیسے خون

حدیث
(۱۱) عن ابی ھریرۃ رضی اللّٰہ عنہ قال قال رسول اللّٰہ صلی اللہ علیہ وسلم ان المرأۃ کالضلع ان ذھبت تقیمھاکسرتھاوان ترکتھا استمتعت بھاعلی عوج ۱۹؂
ترجمہ: حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے فرماتے ہیں،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:عورت پسلی کے مانندہے اگرتم نے اس کوسیدھاکرنے کی کوشش کی توتم اس کو توڑدوگے اوراگرتم اس کواس کے حال پرچھوڑدوتوپھراس ٹیڑھے پن کے ساتھ ہی نفع اٹھا سکتے ہو۔

علامہ عینی فرماتے ہیں کہ یہ جملہ ’’ اگرتم نے اس کوسیدھاکرنے کی کوشش کی تو اس کو توڑدوگے ‘‘یہ کنایہ ہے اس بات سے کہ اس کاسیدھاکرنامحال ہے اوراگرتوڑنا بہت ہی ضروری ہے توپھراس کاتوڑناطلاق ہے یعنی طلاق دیکراس کوچھوڑدیاجائے سیدھا نہیں کیاجاسکتا۔
<a rel="nofollow" href="http:///www.darseislam.com">درس اسلام</a>
شازل
مشاق
مشاق
Posts: 4490
Joined: Sun Apr 12, 2009 8:48 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: نکاح اور شادی اسلام میں‌

Post by شازل »

جزاک اللہ مدرس بھائی
میری طرف سے شادی کی مبارک باد قبول فرمائیں
علی عامر
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 5391
Joined: Fri Mar 12, 2010 11:09 am
جنس:: مرد
Location: الشعيبہ - المملكةالعربيةالسعوديه
Contact:

Re: نکاح اور شادی اسلام میں‌

Post by علی عامر »

جزاک اللہ،
اللہ پاک ہم سب کو ایمان کی دولت استقامت کے ساتھ نصیب فرمائے.آمین،
مدرس
مدیر
مدیر
Posts: 1120
Joined: Thu Apr 01, 2010 12:42 pm
جنس:: مرد
Location: krachi
Contact:

Re: نکاح اور شادی اسلام میں‌

Post by مدرس »

بہت بہت شکریہ
شازل بھائی اور علی عامر صاحب

اللہ پاک ہمیں‌اسلامی تعلیمات پر عمل کرنے کی تو فیق عطا فر مائے
<a rel="nofollow" href="http:///www.darseislam.com">درس اسلام</a>
اعجازالحسینی
مدیر
مدیر
Posts: 10960
Joined: Sat Oct 17, 2009 12:17 pm
جنس:: مرد
Location: اللہ کی زمین
Contact:

Re: نکاح اور شادی اسلام میں‌

Post by اعجازالحسینی »

جزاک اللہ مدرس بھائی

اب بڑے فضائل یاد آرہے ہیں خیریت تو ہے نا :inlove:
[center]ہوا کے رخ پے چلتا ہے چراغِ آرزو اب تک
دلِ برباد میں اب بھی کسی کی یاد باقی ہے
[/center]

روابط: بلاگ|ویب سائیٹ|سکرائبڈ |ٹویٹر
مدرس
مدیر
مدیر
Posts: 1120
Joined: Thu Apr 01, 2010 12:42 pm
جنس:: مرد
Location: krachi
Contact:

Re: نکاح اور شادی اسلام میں‌

Post by مدرس »

بالکل بھائی خیریت ہے
<a rel="nofollow" href="http:///www.darseislam.com">درس اسلام</a>
Post Reply

Return to “مذہبی گفتگو”