عربوں میں بت پرستی کے رواج کی ابتدا

مذاہب کے بارے میں گفتگو کی جگہ
Post Reply
shirazi
کارکن
کارکن
Posts: 143
Joined: Tue Dec 14, 2010 11:39 pm
جنس:: مرد

عربوں میں بت پرستی کے رواج کی ابتدا

Post by shirazi »

[center]عربوں میں بت پرستی کے رواج کی ابتدا[/center]
مورخ عبد الکریم شہرستانی اور ابن خلدون وغیرہ لکھتے ہیں کہ پہلے پہل جس نے کعبہ میں بنا کے ان کی رسم ڈالی (اور اس کے ساتھ عرب نے بھی اُسکی موافقت کی اور اسی طریقہ پر اسلام کے آنے تک باقی رہے ) عمر بن لحی بن حارثہ امرء القیس بن ثعلبی بن مازن بن ازو بن کہلان بن سبا کی اولاد میں سے ہے ( جوکہ حجاز کا بادشاہ تھا اور خزاعہ کی قوم اسی سے منسوب ہے کیونکہ لوگ کہتے ہیں کہ خزاعہ کعب بن عمرو مذکور الصدر کی اولاد میں سے ہیں)
عمر و کے بت پرست ہو جانیکا یہ سبب تھا کہ جب یہ بلقا میں (یہ ملک شام میں ہے) گیا تو ایک قوم کو دیکھا کہ بتوں کی عبادت کرتے ہیں ان سے سبب اس کا دریافت کیا ۔انہوں نے کہا کہ یہی ہمارے پرور دگا ر ہیں ہم نے انکی صورتِ علویہ کو جسم بشری میں بنالیا ہے ۔جب ان سے کسی کی مدد ما نگتے ہیں تو یہ مدد دیتے ہیں ،جب پانی مانگتے ہیں تو یہ ہمیں سیراب کرتے ہیں ۔اس نے یہ بات جو سنی تو بہت ہی بھلی معلوم ہو ئی اور ایک بت کی ان سے درخواست کی ۔انہوں نے ھُبل نامی ایک بت اس کو دے دیا ۔یہ اسے لئے ہو ئے مکہ میں آیا اور خانہ کعبہ کے چھت لے کر رکھ دیا ۔اس کے ساتھ اور بت ( جن کے نام اساف اور نا ئلہ تھے ) لایا تھا ان کو مقام زمزم پر رکھ دیا ۔اور عام جاہلوں کو اُن پتھروں کی پہچان مورتوں کی تعظیم وتکریم کے کے واسطے بلایا ۔سب نے قبول کیا ۔ یہ واقعہ ۴۰۰؁ برس قبل اسلام سے سابور بادشاہ فارس کے زمانہ میں ہوا ہے ۔مزیدتفصیل الغزالی پر دیکھیں
ہندوستان کا پہلا اردو اسلامی فورمAlgazali.org
Post Reply

Return to “مذہبی گفتگو”