اردونامہ فورم کے استعمال کا طریقہ اور تعارف

اردونامہ پر نیا دھاگہ بنانا، پوسٹ کرنا، اقتباس، اٹیچمنٹ ایڈ کرنا،اوتار ایڈ کرنا، دستحط ایڈ کرنے کا طریقہ یہاں سیکھئے۔ یہاں بغیر رجسٹر ہوئے آپ لکھ سکتے ہیں۔
Post Reply
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

اردونامہ فورم کے استعمال کا طریقہ اور تعارف

Post by چاند بابو »

السلام علیکم

اردونامہ پر رجسٹر ہونے کے بعد اس کو سمجھنا اگرچہ مشکل نہیں لیکن بہرحال کچھ احباب کے لئے یہ عمل تھوڑا مشکل ضرور ثابت ہوتا ہے، ان کی سہولت کے لئے یہ ٹوٹیوریل شاید کچھ مفید ثابت ہو گا۔
سب سے پہلے تو آپ اردونامہ پر رجسٹر ہوتے ہیں جس میں شاید آپ کو کوئی مشکل پیش نہیں آئے گی۔
اس کے بعد جب آپ اپنا یوزر نیم اور پاسورڈ درج کرنے کے بعد اردونامہ پر لاگ ان ہوں گے تو آپ کو خود کار طریقہ سے اردونامہ کے پورٹل صفحہ پر لے جایا جائے گا۔
پورٹل صفحہ پر جو چیزیں ہیں وہ ذیل کی تصویر سے سمجھتا ہوں۔


[center]Image[/center]

تفصیلات اس تصویر پر موجود نمبرز کے حساب سے حسبِ ذیل ہیں۔

1۔ نئے موضوعات
فورم پر لگنے والا ہر نیا موضوع اس باکس میں نظر آئے گا اس سے یوزر فورم پر آتے ہی جان سکتا ہے کہ اس کی غیر موجودگی میں کون کون سا نیا موضوع لگایا گیا ہے۔

2۔ نئے مقبول موضوعات
اس باکس میں وہ موضوعات نظر آئیں گے جو فعال ہیں یعنی جس میں مسلسل شئیرنگ ہو رہی ہے اس باکس سے یوزر کو یہ سہولت ہوتی ہے کہ وہ تمام فعال موضوعات تک بغیر کسی اور جگہ جانے کے رسائی حاصل کر سکتا ہے۔

3۔ نئے اعلانات
فورم انتظامیہ کی طرف سے اپنے یوزرز کے لئے گاہے بگاہے ہونے والے اعلانات اس خانے میں نظر آتے ہیں اس سے یوزر کو اعلانات وغیرہ ڈھونڈنے میں آسانی ہوتی ہے۔

4- فہرست
اس جگہ پر فورم کے اہم روابط موجود ہوتے ہیں یعنی وہ تمام روابط جن کی ایک یوزر کو اکثر ضرورت پڑسکتی ہے۔ یعنی اگر یوزر مرکزی صفحہ پر جانا چاہے تو اس کا لنک موجود ہے اگر یوزر تلاش کرنا چاہے اراکین کی فہرست دیکھنا چاہےانتظامیہ کی فہرست دیکھنا چاہے، اپنے انتظامی کنٹرول پینل میں جانا چاہے وغیرہ وغیرہ جیسے لنکس یہاں موجود ہوں گے۔

5۔ صارف فہرست
اس خانے میں آپ جب لاگ ان ہو جاتے ہیں تو آپ کی تمام معلومات نظر آتی ہیں یعنی آپ کی پوسٹیں، آپ کے موضوعات، آپ کے پسندیدہ اراکین آپ کے ذاتی پیغامات وغیرہ وغیرہ۔

6۔ تلاش
فورم پر رہتے ہوئے اگر آپ کچھ تلاش کرنا چاہتے ہیں تو اس کے لئے بہترین جگہ یہ تلاش والا باکس ثابت ہو سکتا ہے، یہاں آپ اردونامہ بھی تلاش کر سکتے ہیں، تلاش اردونامہ کے تمام موضوعات میں بھی ہو سکتی ہے اور تمام مشہور سرچ انجنز میں بھی ہو سکتی ہے۔

7۔ نئے رکن
اس باکس میں آخری رجسٹر ہونے والے دس اراکین کی تفصیل ہوتی ہے جس سے آپ کو پتہ چلتا ہے کہ پچھلے دنوں میں کون کون رجسٹر ہوا ہے اور کب کب رجسٹر ہوا ہے۔

8۔ دوست
اردونامہ پر اراکین کو اپنا دوست بنانے کا سسٹم کام کر رہا ہے اگر آپ کسی کو اپنا دوست بناتے ہیں تو یہاں اس کی معلومات درج ہوں گی اور یہ بھی بتایا جائے گا کہ یہ دوست اسوقت آن لائن ہے یا نہیں۔

9۔ کون متصل ہے
اس باکس میں فورم پر موجود اراکین کی معلومات ہوں گی یعنی اسوقت فورم پر کتنے لوگ موجود ہیں ان میں سے کتنے رجسٹرڈ یوزر ہیں اور کتنے غیر رجسٹرشدہ، فورم پر سب سے زیادہ کتنے اراکین ایک وقت میں موجود تھے اور کب، اور جو رجسٹر اراکین اسوقت فورم پر موجود ہیں وہ کون کون سے ہیں۔

10۔ چوٹی کے لکھنے والے
یہاں ان دس افراد کی فہرست ظاہر ہو گی جن کی تحریریں اردونامہ پر سب سے زیادہ ہیں۔

11۔ الفاظ
اس خانے میں الفاظ کا جمگھٹا یعنی ٹیگز کا بادل نظر آئے گا ایک عام یوزر کے لئے شاید اس میں کچھ خاص نا ہو مگر یہ سرچ انجنز میں اردونامہ کو ظاہر کرنے کے لئے کافی معاون ثابت ہوتا ہے۔

12۔ رینڈم رکن
ہرمرتبہ ریفریش کرنے پر اس باکس میں کسی ایک رکن کی معلومات ظاہر ہوں گی۔


[center]یوزرمینیو[/center]
اردونامہ کے ہرصفحہ کے اوپر ایک عدد یوزر مینو موجود ہے جس میں درج ذیل لنکس موجود ہیں۔جو بہت مفید ہیں۔

1۔ رکنیتی کنٹرول پینل
2۔ تلاش
3۔ نئے مراسلے دیکھیے
4۔ آپکے مراسلے
5۔ فعال موضوعات دیکھیے
6۔ عمومی سوالات
7۔ غیر متصل / متصل


پہلے نمبر پر رکن کے کنٹرول پینل تک جانے کا لنک موجود ہے جس کی مدد سے یوزر اپنی پروفائل کی تفصیلات میں تبدیلیاں کر سکتا ہے۔ اس کے بعد تلاش والے صفحہ کا لنک ہے یہ تلاش اسی صفحہ پر موجود تلاش والے باکس کی ہی ایڈوانسڈ شکل ہے۔ اس کے بعد نئے مراسلے دیکھئے کا لنک آپ کو آپ کے پہلے لاگ ان سے موجود لاگ ان تک کے درمیان میں ہونے والی تمام پوسٹوں تک لے جائے گا۔ آپ کے مراسلے کا لنک آپ کو آپ کے اردونامہ پر رجسٹر ہونے کے بعد سے آج تک کی تمام تحریروں تک رسائی دے گا تاکہ آپ جان سکیں کہ کس نے آپ کی کس تحریر کے جواب میں کیا لکھا ہے۔ اس کے بعد فعال موضوعات کا لنک آپ کو یہ بتائے گا کہ کون کونسے موضوعات میں مسلسل شئیرنگ ہو رہی ہے یہ اوپر موجود باکس نمبر 2 ہی ہے مگر اس میں تمام موضوعات نظر آئیں گے اور باکس نمبر 2 میں صرف تیس۔ اس کے بعد عمومی سوالات کا لنک آپ کو اردونامہ کے FAQs تک لے جائے گا۔آخری لنک آپ کو اردونامہ میں لاگ ان یا لاگ آؤٹ ہونے کی سہولت دیتا ہے۔

امید ہے کہ اگر کوئی رکن اس پورٹل صفحہ کا استعمال بہترطریقہ سے سیکھ لے تو پھر اسے اردونامہ کے دوسرے تمام افعال سمجھنے میں بھی کوئی مشکل نہیں ہو گی۔

اس صفحہ کے بعد صرف ایک اور صفحہ ہے جو سمجھنے میں کچھ مشکل پیدا کر سکتا ہے وہ ہے مرکزی صفحہ کیونکہ نیا یوزر اس پر موجود مختلف چیزیں دیکھ کر فوری طور پر سمجھ نہیں پاتا ہے کہ یہ کیا ہے۔اس کی تصویر حسبِ ذیل ہے۔

[center]Image[/center]

تو ایک عام یوزر کے لئے سمجھنے کے لئے یہی کافی ہے کہ یہاں نظر آنے والے تمام لنکس وہ موضوعات ہیں جن پر اردونامہ پر آج تک بات ہوئی ہے اور آئندہ ہوگی۔ اس طرح کے ہر لنک کو کیٹگری / فورم کہتے ہیں اور اس میں لکھے جانے والی ہر منفرد تحریر کو دھاگہ یعنی Thread کہتے ہیں۔ یعنی جب بھی آپ ایک موضوع کو شروع کرنے کے لئے ایک نیا موضوع یعنی صفحہ کھولتے ہیں تو یہ ایک نیا دھاگہ Thread ہو گا۔


اس سب کے علاوہ نئے اراکین اگر اس لنک پر موجود عمومی سوالات کے جوابات پڑھ لیں تو کافی مدد ملے گی
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: اردونامہ فورم کے استعمال کا طریقہ اور تعارف

Post by اضواء »

:clap: :clap: zub;ar

بہت ہی خوب چاند بھیا آپ نے

بہت ہی بہترین اور آسان طریقے سے لنکس '' موضوعات " اور مراسلوں
کو سمجھایا ہے


آپ کا شکریہ .......
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: اردونامہ فورم کے استعمال کا طریقہ اور تعارف

Post by محمد شعیب »

zub;ar
v;g

شکریہ
بلال احمد
ناظم ویڈیو سیکشن
ناظم ویڈیو سیکشن
Posts: 11973
Joined: Sun Jun 27, 2010 7:28 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: اردونامہ فورم کے استعمال کا طریقہ اور تعارف

Post by بلال احمد »

چاند بھائی عمدہ طریقہ سمجھانے کیلئے شکریہ
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
شاہین اعوان
دوست
Posts: 292
Joined: Sat May 12, 2012 11:08 pm
جنس:: عورت

Re: اردونامہ فورم کے استعمال کا طریقہ اور تعارف

Post by شاہین اعوان »

بہت عمدہ طریقہ سے ساری تفصیلات بیان کی گئ ھیں- اچھی طرح ھر بات سمجھائ گئ ھے -



بہت شکریہ
بلال احمد
ناظم ویڈیو سیکشن
ناظم ویڈیو سیکشن
Posts: 11973
Joined: Sun Jun 27, 2010 7:28 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: اردونامہ فورم کے استعمال کا طریقہ اور تعارف

Post by بلال احمد »

پسندیدگی کیلئے آپکا بھی بصد شکریہ ;fl;ow;er;
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: اردونامہ فورم کے استعمال کا طریقہ اور تعارف

Post by چاند بابو »

تمام احباب کی پسندیدگی کا بہت بہت شکریہ۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
سید مہتاب شاہ
کارکن
کارکن
Posts: 4
Joined: Sun Dec 02, 2012 8:22 pm
جنس:: مرد

Re: اردونامہ فورم کے استعمال کا طریقہ اور تعارف

Post by سید مہتاب شاہ »

v;g ،
توچاند سا بابو ھے
تجھے چاند کہوں کہ بابو
جناب پرامید ھوں کہ آپکی خوبصورت ترین ھدایات کی روشنی میں اپنی رھنمائی حاصل کرتا رھونگا
]:)
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: اردونامہ فورم کے استعمال کا طریقہ اور تعارف

Post by محمد شعیب »

شاہ صاحب
یہ غزل یہاں کیوں لکھ دی ؟
اسے شاعری کے زمرے میں لکھنا تھا ..
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: اردونامہ فورم کے استعمال کا طریقہ اور تعارف

Post by چاند بابو »

جی شعیب بھیا شاہ صاحب سے غلطی ہو گئی تھی شاید.
ان کی پوسٹ کو یہاں منتقل کر دیا گیا ہے.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: اردونامہ فورم کے استعمال کا طریقہ اور تعارف

Post by محمد شعیب »

اس پوسٹ کو اپڈیٹ کر دیں چاند بابو.
اور رجسٹریشن کا طریقہ کار بھی لکھنا چاہئیے. کیا اس کا ایک دھاگہ بنادوں ؟
فیس بک پر میسیج آیا تھا کہ ایک یوزر کو فورم کے استعمال میں دشواری محسوس ہو رہی ہے. میں نے اس دھاگے کا لنک دے دیا.
لیکن وہ ابھی رجسٹرڈ بھی نہیں ہوئیں. شاید رجسٹریشن میں بھی دشواری ہو رہی ہے.
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: اردونامہ فورم کے استعمال کا طریقہ اور تعارف

Post by چاند بابو »

شعیب بھیا یہ دھاگہ میرے خیال میں ٹھیک تو ہے.

اگر کوئی کمی ہے تو آپ پورا کر دیں نا.

آپ بھی تو ایڈمن ہیں. :P
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
خان
کارکن
کارکن
Posts: 8
Joined: Sun Mar 22, 2015 3:43 pm
جنس:: مرد

Re: اردونامہ فورم کے استعمال کا طریقہ اور تعارف

Post by خان »

اسلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاۃ :- پہلے تو میں بہت مشکور ہوں،ادارہ کےمنتظم کاجنہوں نے مجھے رکنیت دی ،اورادارہ کےتما م اُردونامہ منتظمین کا جن کی اُردو کیلئے یہ بہترین کاوش ہے
میں‌اپنا پہلہ سوال مختصر" ریکارڈ کرتا ہوں.
1.کمپیوٹر سے آئی فون پر ڈیٹا کیسے منتقل کیا جاتاہے ؟
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: اردونامہ فورم کے استعمال کا طریقہ اور تعارف

Post by چاند بابو »

محترم خان صاحب آپ کا بہت بہت شکریہ کہ آپ اردونامہ پر تشریف لائے.
محترم آپ نے اپنے سوال کے لئے درست جگہ کا انتخاب نہیں کیا ہے.
سب سے پہلے تو اس لنک پر جائیں اور ایک نیا موضوع تخلیق کر کے وہاں اپنا تعارف کروائیں.

اس کے بعد آتے ہیں آپ کے سوال کی طرف تو جناب چونکہ سوال کی جگہ درست نہیں اس لئے جواب یہاں نہیں دیا جا سکتا.
البتہ آپ کے جواب کے حوالے سے میں نے یہاں اسلنک پر ایک نیا موضوع ترتیب دے دیا ہے وہاں آپ اپنے سوال کا جواب دیکھ سکتے ہیں.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
ماہنامہ البلاغ
کارکن
کارکن
Posts: 1
Joined: Thu Sep 03, 2015 12:55 pm
جنس:: مرد

Re: اردونامہ فورم کے استعمال کا طریقہ اور تعارف

Post by ماہنامہ البلاغ »

جناب محترم مجھے ویب سائیٹس کے متعلق معلومات حاصل کرنی ہیں کہاں تلاش کروں ؟
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: اردونامہ فورم کے استعمال کا طریقہ اور تعارف

Post by چاند بابو »

کیسی ویب سائیٹس کی تلاش ہے آپ کو؟
تھوڑی تفصیل بتائیں تاکہ آپ کی رہنمائی کی جا سکے.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
مشعل
کارکن
کارکن
Posts: 41
Joined: Sun Jan 22, 2017 12:06 am
جنس:: مرد
Location: کوئٹہ
Contact:

Re: اردونامہ فورم کے استعمال کا طریقہ اور تعارف

Post by مشعل »

چاند بابو صاحب
بہت بہت شکریہ
بہت عمدہ طریقہ سے ساری تفصیلات بیان کی گئ ھیں- اچھی طرح ھر بات سمجھائ گئ ھے -
الله آپ کو خوش رکھیں
آمین

ہیں تلخ بہت بندہ مزدور کی اقات
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: اردونامہ فورم کے استعمال کا طریقہ اور تعارف

Post by چاند بابو »

جزاک اللہ محترم۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
Post Reply

Return to “شعبہ تدریس”