عمران خان کے مارچ کا نتیجہ کیا ہو گا ؟

اگر آپ کسی موضوع پر رائے شماری کرنا چاہتے ہیں تو یہاں آئیں

عمران خان کے مارچ کا نتیجہ کیا ہو گا ؟

کیا اس مارچ سے حکومت ختم ہو جائے گی ؟
1
20%
وزیر اعظم مستعفی ہو جائے گا ؟
0
No votes
صرف مذاکرات سے دھرنا ختم ہو جائے گا ؟
3
60%
یا کچھ اور ؟
1
20%
 
Total votes: 5

محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

عمران خان کے مارچ کا نتیجہ کیا ہو گا ؟

Post by محمد شعیب »

عمران خان نے 14 اگست کو آزادی مارچ کا اعلان کیا ہے. اور یہ دعویٰ کیا ہے کہ موجودہ حکومت ختم ہونے تک اسلام آباد میں دھرنا جاری رہے گا.
آپ کی کیا رائے ہے ؟

کیا اس مارچ سے حکومت ختم ہو جائے گی ؟
وزیر اعظم مستعفی ہو جائے گا ؟
صرف مذاکرات سے دھرنا ختم ہو جائے گا ؟
یا کچھ اور ؟
محمد اسفند
دوست
Posts: 449
Joined: Fri Aug 05, 2011 5:09 pm
جنس:: مرد
Location: ٹوبہ ٹیک سنگھ

Re: عمران خان کے مارچ کا نتیجہ کیا ہو گا ؟

Post by محمد اسفند »

کچھ وی نہی ہونا
وہ پنجابی کا ایک محاورہ ہے
گونگے کی ربطیں کونگا جانے یا گونگے دی ماں
ویسے ہی یہ سیاست نواز جانے یا عمران
ویسے میرا تو دل کرتا ہے پادری (ڈرامے باز ) کو جوتے ماروں ہمارا (عوام) کا نام لیے کر آپنی دوکان چکماتا ہے یہ ایسا بندہ ہے جو خود کو سجدے کرواتا ہے کیا یہ مسلمان ہے؟؟؟
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: عمران خان کے مارچ کا نتیجہ کیا ہو گا ؟

Post by چاند بابو »

ابھی یہ تو نہیں کہا جا سکتا ہے کہ عمران خان کے مارچ کا نتیجہ کیا ہو گا البتہ یہ بالکل درست ہے کہ ملک دشمن طاقتیں ایک بار پھر سے متحد ہو کر ملک پر چڑھ دوڑیں ہیں.
یہ عمران خان یہ طاہرالقادری، شجاعت ہو یا شیخ رشید، نواز ہو یا زرداری جان بوجھ کر اور بعض اوقات ان کے جال میں پھنس کر ہر وہ کام کرتے ہیں جو وہ کروانا چاہتے ہیں،
کئی سالوں بعد ملک دوبارہ سے ایک پٹڑی پر چڑھنا شروع ہوا تھا کہ اب پھر سے وہی عمل شروع کر دیا گیا جس سے ہم سالوں پیچھے چلے جائیں گے.

جو بھی نتیجہ ہو مگر اس میں عوام کے لئے کوئی اچھی خبر نہیں ہے اللہ کرے جلد نتیجہ آ جائے ورنہ قادری صاحب اور عمران صاحب کا ارادہ تو اسے مصر، لبیا، لبنان، شام اور عراق بنا دینے کا لگا ہے. اللہ نہ کرنے ہمیں وہی دن دیکھنے پڑیں جو ان ممالک کے عوام نے دیکھے ہیں اور ناسمجھیں میں ایک عالمی ایجنڈے کے تحت اپنی ہی حکومتوں کے تختے الٹ دیئے ہیں.اب ہاتھ میں نہ حکومت رہی اور نہ ملک. اللہ پاک سے دعا ہے کہ پاکستان پر رحم کرے اور ان ناسمجھ سیاستدانوں کو عقل عطا فرمائے. آمین،
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: عمران خان کے مارچ کا نتیجہ کیا ہو گا ؟

Post by محمد شعیب »

اللہ وطن عزیز کی حفاظت فرمائے.
یقینا عمران خان اور طاہرالپادری ملک میں انارکی اور بدامنی پھیلا رہے ہیں. گذشتہ چند ماہ سے ملک کی معیشت ترقی کر رہی تھی. ڈالر نیچے جا رہا تھا. لیکن جب سے انہوں نے انتشار پھیلایا ہے تب سے سٹاک ایکسچینج میں مندی آ گئی ہے. کھربوں کا نقصان ہو گیا ہے.
طاہرالپادری تو بالکل امریکی ایجنڈہ پر کام کر رہا ہے. یہی طاہرالپادری کہتا تھا کہ طالبان کے خلاف آپریشن کیا جائے. اب آپریشن شروع ہوا ہے تو اس نے انتشار پھیلا دیا. یہ پکا غدار ہے. میں تو اسے الطاف حسین پارٹ 2 کہتا ہوں.
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: عمران خان کے مارچ کا نتیجہ کیا ہو گا ؟

Post by چاند بابو »

الطاف حسین کے ساتھ زیادتی تو نہ کریں شعیب بھیا.
یہ تو اس سے کہیں بڑا غدار ہے
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: عمران خان کے مارچ کا نتیجہ کیا ہو گا ؟

Post by محمد شعیب »

h.a.h.a
محمد اسفند
دوست
Posts: 449
Joined: Fri Aug 05, 2011 5:09 pm
جنس:: مرد
Location: ٹوبہ ٹیک سنگھ

Re: عمران خان کے مارچ کا نتیجہ کیا ہو گا ؟

Post by محمد اسفند »

اگر کسی نے
مولانا کو گرفتار
کرنے کی کوشش
کی تو
هم جلوس نکالیں گے
توڑ پهوڑ کریں گے
کیوں کہ اسے عزیم لیڈر
کو قید نہیں
بلکہ
سیدهی گولی مارنی چاهیے
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: عمران خان کے مارچ کا نتیجہ کیا ہو گا ؟

Post by محمد شعیب »

مارچ شروع ہو گیا.
اب آگے آگے دیکھو، ہوتا ہے کیا ؟؟؟
پنجاب میں کنٹینرز اور رکاوٹیں ہٹا دی گئیں. حکومت نے پر امن مارچ کی اجازت دیدی ہے. اللہ کرے پر امن ہی رہے ....
آمین
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: عمران خان کے مارچ کا نتیجہ کیا ہو گا ؟

Post by محمد شعیب »

Image
وزیراعظم سے استعفیٰ لینے اسلام آباد جارہے ہیں، عمران خان

کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لئے اسلام آباد میں 25 ہزار سے زائد سیکیورٹی اہلکار تعینات ہیں..
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: عمران خان کے مارچ کا نتیجہ کیا ہو گا ؟

Post by چاند بابو »

کچھ نہیں ہونے والا.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: عمران خان کے مارچ کا نتیجہ کیا ہو گا ؟

Post by محمد شعیب »

مارچ اسلام آباد میں داخل
مجمع توقع اور دعوے سے بہت کم
گوجرانولا میں پی ٹی آئی اور مسلم لیگ نون والوں میں تصادم ..
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: عمران خان کے مارچ کا نتیجہ کیا ہو گا ؟

Post by محمد شعیب »

عمران اور قادری، دونوں کے مطالبات بچگانہ ہیں.
مجھے تو یہ دونوں شو بری طرح فلاپ ہوتے دکھائی دے رہے ہیں.
آپ سب کی کیا رائے ہے ؟
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: عمران خان کے مارچ کا نتیجہ کیا ہو گا ؟

Post by محمد شعیب »

ریڈزون میں داخل ہونے کی دھمکی
سول نافرمانی کا اعلان
خان صاحب کچھ زیادہ ہی گرم ہو گئے ہیں..
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: عمران خان کے مارچ کا نتیجہ کیا ہو گا ؟

Post by محمد شعیب »

حالات سے گھبرانے والا نہیں کبھی آئین پر آنچ نہیں آنے دوں گا، وزیر اعظم
Image
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ یہ ایوان 20 کروڑ عوام کی آواز ہے، حکومتیں اور وزیراعظم آتے جاتے رہتے ہیں لیکن جس طرح سے پارلیمانی جماعتوں نے آئین کی بالادستی کے لئے قراداد کی حمایت کی اس پر وہ دل کی گہرائیوں سے شکر گزار ہیں، پارلیمنٹ کی قرارداد فرد کی نہیں نظام کی فتح ہے۔ انہوں نے آئین کی پاسداری کا حلف اٹھایا ہے، وہ اس حلف پر کبھی آنچ نہیں آنے دیں گے، وہ پورے عزم سے کہتے ہیں کہ پاکستان میں آئین کی بالادستی اور جمہوریت کا سفر جاری رہے گا۔ پاکستان میں جمہوریت کی شمیں جلتی رہیں گی۔ اس کے علاوہ ترقی کا سفر بھی مزید تیز رفتاری سے جاری رہے گا۔
وزیراعظم نے کہا کہ 2008 کے انتخابات میں ہمارے ہاتھ بندھے ہوئے تھے لیکن ہم نے پوری محنت سے انتخابی مہم چلائی اور اس کے نتائج کو بھی کھلے دل سے قبول کیا لیکن ہم نے کسی دھاندلی کا رونا نہیں رویا۔ ہم نے پورے خلوص کے ساتھ پیپلز پارٹی کی حمایت کی اور اس نظام کو آگے بڑھانے کی پوری کوشش کی۔ جس کے بعد 2013 کے انتخابات ہوئے۔ جب وہ عمران خان کے پاس ان کی عیادت کے لئے گئے تو انہوں نے مبارکباد دی اور ہمارے ساتھ مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ ہماری بھی یہی خواہش تھی کہ ہم مل کر آگے چلیں۔ وہ بھی سمجھتے ہیں کہ ہماری غلطیوں کی نشاندہی اور احتساب ہونا چاہیئے۔ انہوں نے ایم کیو ایم کے وفد سے ملاقات کی جس میں دونوں نے ایک دوسرے کی مثبت باتوں کو اچھے انداز میں دیکھا اور اصلاحات پر اتفاق کیا۔اس سلسلے میں ایک کمیٹی بن گئی ہے جس میں ہر ایک کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیئے۔
وزیر اعظم نوازشریف نے مزید کہا کہ پاکستان ترقی کی راہ پر چل نکلا تھا، ابھی اس سفر کا آغاز ہی ہوا تھا لیکن موجودہ سیاسی ہلچل کی وجہ سے کراچی اسٹاک ایکسچینج میں گراوٹ دیکھی جارہی ہے، حالیہ دنوں میں کاروباری شخصیات اور سرمایہ کاروں کا اعتماد بری طرح متاثر ہوا ہے۔ ملک میں سڑکوں کی تعمیر، پینے کا صاف پانی اور دیگر سہولیات کی فراہمی سب کی خواہش ہے لیکن یہ سب کچھ کم وقت میں ممکن نہیں۔ سیاسی خلل کی وجہ سے ملک میں ترقی کے سفر میں خلل پڑ گیا ہے لیکن وہ گھبرانے والے نہیں کیونکہ ان پر اس بھی مشکل وقت آیا ہے لیکن انہوں نے کبھی اس کا ذکر نہیں کیا۔ موجودہ سیاسی خلل کے بعد ایک مرتبہ پھر ملک میں زیادہ تیزی سے ترقی کا سفر شروع کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ سیاسی خلل پر وہ بات کرنا چاہتے ہیں لیکن جب یہ معاملہ ختم ہوگا تو اس پر ضرور بات کریں گے اور اس سارے خلل کی وجوہات اور اس کے محرکات پر بحث بھی ہونی چاہیئے۔
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: عمران خان کے مارچ کا نتیجہ کیا ہو گا ؟

Post by محمد شعیب »

اسلام آباد میں مظاہرین پارلیمنٹ ہاؤس کا جنگلہ توڑ کر اندر داخل، 100 سے زائد افراد زخمی
آج رات 12 بجے سے حالات خراب ہو گئے
Image
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: عمران خان کے مارچ کا نتیجہ کیا ہو گا ؟

Post by محمد شعیب »

Image

Image

Image

Image
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: عمران خان کے مارچ کا نتیجہ کیا ہو گا ؟

Post by محمد شعیب »

Image

Image
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: عمران خان کے مارچ کا نتیجہ کیا ہو گا ؟

Post by محمد شعیب »

Image
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: عمران خان کے مارچ کا نتیجہ کیا ہو گا ؟

Post by چاند بابو »

بلی تھیلے سے باہر آ چکی ہے.
تحریکِ انصاف ہو یا عوامی تحریک دونوں ہی ایک ہی طرز کی جمہوریت لانے کے لئے کوشاں ہیں.
اور اب یہ امر واضح ہو چکا ہے کہ ان دونوں کے پیچھے کوئی تیسری قوت موجود ہے جو انہیں کسی کل چین لینے نہیں‌ دیتی ہے.
بات مطالبات ماننے کی تھی ہی نہیں شروع سے ہی اس کام کا انتظار اور انتظام کیا گیا تھا جو آج رات سے اسلام آباد میں شروع ہو چکا ہے.
دیر سے ہی سہی مگر حکومت نے ان کے تمام مطالبات تسلیم کیئے تو سہی مگر بجائے اور اپنے باقی تمام مطالبات کی منظوری پر یہ دھرنے اور احتجاج ترک کر دیتے انہوں نے ہر بار مذاکرات کو ناکام بنایا اور جب دیکھا کہ دنیا تھو تھو کرنے لگی ہے تو پھر ایک ہی مطالبے پر اڑ گئے کہ پہلے استعفٰی پھر بات.
ایسا تو کہیں بھی نہیں ہوتا. چند ہزار افراد کو اکٹھا کیا اور ریڈ زون میں داخل ہوئے منتخب وزیراعظم کو کرسی سے اٹھایا اور خود وزیراعظم بن گئے.
اگر کسی کو اس بات پر اختلاف ہو تو براہ کرم میرے ساتھ بحث کرنے سے پہلے عمران خان کی دھرنے کی تقاریر پر کان دھرے اور دیکھے کہ کپتان صاحب نے کتنی بار خود کو وزیراعظم کہا ہے.
ویسے خان صاحب اور قادری صاحب کو مبارک ہو انہیں اپنے سیاسی مقاصد کے حصول کے لئے لاشیں درکار تھیں جو گرنا شروع ہو چکی ہیں.
اب لاشیں اٹھایئے اور دنیا بھر میں ڈھنڈورا پیٹئے اور جمہوریت کا راگ الاپیئے.

ساری دنیا نے رات سے اب تک دیکھ لیا کہ وہ خان اور وہ قادری جو پچھلے ایک ماہ سے اپنے کارکنان کو اکسا رہے تھے کہ وہ کوئی ایسا قدم اٹھائیں جس سے انتشار پھیلے اور بار بار اس عزم کا اظہار کرتے تھے کہ پہلی گولی ان کے سینے پر لگے گی مگر پھر دنیا نے دیکھ کہ گولی چلی چاہے ربڑ کی ہی چلی مگر دونوں سورماء اپنے اپنے کنٹینرز کے اندر گھس کر اس طوفانِ بدتمیزی کا لائیو نظارہ کرتے رہے گولی کھانا تو کجا ان سے تو اتنا ہی نہیں بن پایا کہ وہ اپنے کارکنان کو منظم ہی کر لیتے ان سے اظہارِ یکجہتی ہی کر لیتے اور اگر وہ واقعی ان کے خیر خواہ تھے تو گولی گولوں کی بوچھاڑ سے انہیں پیچھے ہٹ جانے کا ہی کہہ دیتے کہ نہتے عوام کا خون اتنا ارزاں تو نہیں مگر نہیں انہوں نے ایسا نہ کیا اور نہ کرنے کا کوئی ارادہ ہے کیونکہ انہیں تو لاشوں کی اشد ضرورت ہے وہ تو ابھی میں نے ان کا بیان سنا ہے کہہ رہے تھے کہ کل ہم تیار نہیں تھے آج ہمارا کارکن پوری تیاری سے دھاوا بولے گا.

افسوس افسوس خان صاحب، طاہرالقادری تو ایک گھٹیا انسان تھا اور اس سے اس جیسے رویئے ہی کی توقع تھی ، نوازشریف ہوسِ اقتدار میں گر کر ایسی حرکتیں کر رہا ہے اس سے بھی کوئی گلا نہیں. مگر آپ بھی کسی کی انگلی کے انتظار میں اتنے دیوانے ہو گئے کہ اپنے ہی لوگوں کی قربانی دینے لگے اور اپنی رہی سہی عزت کا جنازہ بھی نکال دیا.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: عمران خان کے مارچ کا نتیجہ کیا ہو گا ؟

Post by محمد شعیب »

بالکل صحیح فرمایا چاند بابو نے
عمران اور قادری لاشوں کی سیاست کرنا چاہتے ہیں. قادری نے ماڈل ٹاؤن میں گرنے والی لاشوں کو بنیاد بنا کر اسلام آباد میں اتنا مجمع اکٹھا کر لیا. اب مزید لاشوں کی سیڑھی پر چڑھ کر ملک کو برباد کرنا چاہتا ہے.
اور عمران کے بارے میں پہلے مجھے شک تھا، اب یقین ہو گیا کہ یہ شخص کسی کے اشارے پر کام کر رہا ہے. یہ بھی لاشوں کی سیا ست کر رہا ہے.
کل جب آنسو گیس کی شیلنگ شروع ہوئی تو دونوں بہادر لیڈر اپنی بلٹ اور بم پروف پناہ گاہوں میں چھپ گئے. سب سے پہلے گولی کھانے کا دعویٰ کرنے والے منظر سے غائب ہو گئے.
لیکن عوام بہت سادی ہے. اب بھی نہیں سمجھ رہی ...
Post Reply

Return to “رائے شماری”