Search found 22 matches

by Tariq Iqbal Haavi
Fri Feb 09, 2024 3:21 pm
Forum: اردو کالم
Topic: ادب کا بے لوث خادم سید فراست بخاری مرحوم
Replies: 0
Views: 854

ادب کا بے لوث خادم سید فراست بخاری مرحوم

پڑے مشکل اگر کوئی تو ہنس کر ٹال دیتا ہوں میں اپنی مشکلوں کو مشکلوں میں ڈال دیتا ہوں (سید فراست بخاری) 30 دسمبر 2023 تک لاہور کی تقریباً سبھی ادبی تقاریب میں گلے میں کیمرہ لٹکائے، کاندھے پر ایک بیگ اٹھائے اور جیب میں قلم سجائے پختہ عمر کے مگر چاک و چوبند اور متحرک بزرگ شخص دیکھنے کو ملتے تھے، ادب کی ...
by Tariq Iqbal Haavi
Thu Oct 19, 2023 3:34 pm
Forum: آپ کی شاعری
Topic: یہ بارشیں اکتوبر کی ۔۔۔
Replies: 0
Views: 454

یہ بارشیں اکتوبر کی ۔۔۔

یہ بارشیں اکتوبر کی بیتابیاں بڑھاتی ہیں بیتے دنوں کی یادوں سے ملنے کی کسک جگاتی ہیں بارش میں تمہارے سنگ چل کر اس موسم کا ہر اک منظر کبھی ہم کو بہت لبھاتا تھا میرے ہاتھ میں جاناں ہاتھ تیرا وہ پیار تیرا، وہ ساتھ تیرا ہر پل ہی دل کو بھاتا تھا تیرے بعد مگر اب یہ موسم اُتنا ہی جان جلاتا ہے ہمیں تیری یاد ...
by Tariq Iqbal Haavi
Mon May 15, 2023 11:23 am
Forum: اردوشاعری
Topic: انقلاب دل سے اُٹھتا ہے
Replies: 0
Views: 1057

انقلاب دل سے اُٹھتا ہے

اے میرے دیس کے لوگو کبھی اک لمحے کو سوچو جس انقلاب کی خاطر سر پہ باندھ کر کفنی گھروں سے تم جو نکلے ہو اُس انقلاب کا عنصر کوئی سا اک بھی تم میں ہے؟ بازار لوٹ کے اپنے دکانوں کو جلا دینا ریاست کے ستونوں کو بِنا سوچے گرا دینا تباہی ہی تباہی ہے خرابی ہی خرابی ہے نہیں کچھ انقلابی ہے نہیں یہ انقلابی ہے سیا...
by Tariq Iqbal Haavi
Thu Jan 20, 2022 12:16 pm
Forum: آپ کی شاعری
Topic: مٹی دا ایہہ جسا جس دن مٹی وچ رل جانا
Replies: 1
Views: 516

مٹی دا ایہہ جسا جس دن مٹی وچ رل جانا

رسے ساہنوں یاد نہیں کردے تے راضیاں وی بھل جانا مٹی دا ایہہ جسا جس دن مٹی وچ رل جانا کیہ کھویا ای، کیہ کھٹیا ای، کیہ لٹیا ای، کیہ وٹیا ای عملاں والا کھاتہ تیرا، وچ قبریں کھل جانا کاہدی آکڑ، کاہدی پھو۔ پھاں، چھڈ دے بندیا کرنی تو۔ تاں جیویں لون کھرے وچ پانی، سبھ اوہداں گھل جانا پیسہ پیسہ لائی رکھی، جند...
by Tariq Iqbal Haavi
Thu Jan 20, 2022 12:13 pm
Forum: آپ کی شاعری
Topic: تیرے وچ کاہدی آکڑ اے
Replies: 0
Views: 469

تیرے وچ کاہدی آکڑ اے

کدی کلھیاں بہہ کے سوچی ہاں
تیرے وچ کاہدی آکڑ اے
بس اکوں جھٹکے مک جانی
جیہڑی چلدے ساہ دی آکڑ اے
(شاعر: طارق اقبال حاوی)
by Tariq Iqbal Haavi
Thu Jan 20, 2022 12:12 pm
Forum: آپ کی شاعری
Topic: پٹھیاں گلاں کر نہ جھلئے
Replies: 0
Views: 447

پٹھیاں گلاں کر نہ جھلئے

پٹھیاں گلاں کر نہ جھلئے
ایویں ای اکھاں بھر نہ جھلئے

تیرا ساں میں، تیرا ای آں
سونہہ کھانا واں، ڈر نہ جھلئے

لوک تے پھرن اجاڑن نوں
کن لوکاں ول، دھر نہ جھلئے

کجھ حوصلے کر، ہتھ پیر وی مار
بس گھڑے بھروسے، تر نہ جھلئے

عشق اے ناں ازمائشاں دا
ایہنی چھیتی، ہر نہ جھلئے

(شاعر: طارق اقبال حاوی)
by Tariq Iqbal Haavi
Thu Jan 20, 2022 12:09 pm
Forum: آپ کی شاعری
Topic: مرشد بچا لیجئے، تعویز دیجئے
Replies: 0
Views: 458

مرشد بچا لیجئے، تعویز دیجئے

مرشد مجھے کوئی آج ایسی چیز دیجئے
بھلانے کا ہنر، یا کوئی تجویز دیجئے
مرشد مجھے عشق سا لاحق ہوگیا
مرشد بچا لیجئے، تعویز دیجئے
(شاعر: طارق اقبال حاوی)
by Tariq Iqbal Haavi
Thu Jan 20, 2022 12:08 pm
Forum: آپ کی شاعری
Topic: وبائیں ہم پہ غالب ہیں
Replies: 0
Views: 157

وبائیں ہم پہ غالب ہیں

گناہوں پرہیں ہم نادم، تیری رحمت کے طالب ہیں
الٰہی کر کرم اپنا، وبائیں ہم پہ غالب ہیں
(شاعر: طارق اقبال حاوی)
by Tariq Iqbal Haavi
Thu Jan 20, 2022 12:07 pm
Forum: آپ کی شاعری
Topic: سنگ چائے پینے کا کوئی اہتمام کرتے ہیں
Replies: 0
Views: 140

سنگ چائے پینے کا کوئی اہتمام کرتے ہیں

چلو اک کام کرتے ہیں
اس جاتی رت کی کسی شام
سنگ چائے پینے کا
کوئی اہتمام کرتے ہیں
شاید کہ پھر نہ پلٹے
یہ حسیں رت
شاید کہ پھر نہ لوٹیں
یہ حسین پل
باقی رہیں نہ شاید
خوشگواریاں بھی کل
چلو ہم خوشگوار رت میں
کچھ لمحے جی لیتے ہیں
ٓآﺅ جاناں کسی شام
اکٹھے۔۔۔ چائے پی لیتے ہیں
(شاعر: طارق اقبال حاوی)
by Tariq Iqbal Haavi
Thu Jan 20, 2022 12:07 pm
Forum: آپ کی شاعری
Topic: بڑا موسم سہانا ہے
Replies: 0
Views: 144

بڑا موسم سہانا ہے

فضاء بھی دلربا سی ہے، سماں بھی عاشقانہ ہے
کوئی تدبیر ڈھونڈو نا، بڑا موسم سہانا ہے
(شاعر: طارق اقبال حاوی)
by Tariq Iqbal Haavi
Thu Jan 20, 2022 12:06 pm
Forum: آپ کی شاعری
Topic: سنو جاناں موسم بدل رہا ہے
Replies: 0
Views: 153

سنو جاناں موسم بدل رہا ہے

سنو جاناں موسم بدل رہا ہے اور موسم کے بدلنے پر بہت سی تبدیلیاں رونما ہونے لگی ہیں ہواﺅں نے اپنے مزاج میں دُھند بھر لی ہے۔۔۔ اور پیڑوں کی قسمت میں بھی اُداسی کا موسم شروع ہونے کو ہے یوں موسم بدلنے پر بہت کچھ بدلتا ہے ہمارے لباس، انداز، مشروب اوڑھنا، بچھونا، چال ،ڈھال اور بہت کچھ مگر میرے جذبات کی حدت...
by Tariq Iqbal Haavi
Thu Jan 20, 2022 12:04 pm
Forum: آپ کی شاعری
Topic: محرم میرے بعد تمھارے
Replies: 0
Views: 118

محرم میرے بعد تمھارے

محرم میرے بعد تمھارے مت پوچھو دن کیسے گزارے بھاری آنکھیں اٹا ہوا دل کسے بتاؤں راز میں سارے بے رنگ صبحیں بوجھل شامیں کوئی بھلا کیوں خود کو سنوارے روز ہی تیرے لمس کو ڈھونڈیں شام ڈھلے ہم جھیل کنارے ہم ہی جھلے سوچیں تجھ کو اور تم سوچو اپنے بارے دید کو تیری ترس گئے ہیں راہیں تکتے نین بیچارے (طارق اقبال ح...
by Tariq Iqbal Haavi
Thu Jan 20, 2022 12:03 pm
Forum: آپ کی شاعری
Topic: ہر پہلو سے تیرا اختلاف دکھتا ہے
Replies: 0
Views: 91

ہر پہلو سے تیرا اختلاف دکھتا ہے

ہر پہلو سے تیرا اختلاف دکھتا ہے کتنا حامی ہے میرا، صاف صاف دکھتا ہے یہ اور بات کہ سب جان کر خاموش رہوں ورنہ آنکھوں سے تو، سبھی اطراف دکھتا ہے پوچھتا ہے مجھے، آگ سے محبت کیوں؟ تجھے اوڑھنے کو میاں، گھر لحاف دکھتا ہے ”عاجز“ و ”شاکر“ ہو کر ہی ملے ہے ”قربت“ عین شین لگیں دکھنے، تو قاف دکھتا ہے اس قدم کے پ...
by Tariq Iqbal Haavi
Thu Jan 20, 2022 12:02 pm
Forum: آپ کی شاعری
Topic: یہ ہے تو رب کی جانب سے، رضا سمجھو، سزا سمجھو
Replies: 0
Views: 137

یہ ہے تو رب کی جانب سے، رضا سمجھو، سزا سمجھو

کرونا وبا کے موضوع پر ایک نظم۔۔۔ یہ ہے تو رب کی جانب سے، رضا سمجھو، سزا سمجھو نہیں ہے بات معمولی، خدارا کچھ ذرا سمجھو سانس لینا اذیت ہو، سوچو کیسی طبیعت ہو ہے یہ موت کی دستک، محض نہ عارضہ سمجھو جو لقمہ بن چکے اِسکا، انہی سے کچھ سبق سیکھو بہت تکلیف دہ ہے یہ، اسے موذی وَبا سمجھو بناﺅ لوگوں سے دُوری، ا...
by Tariq Iqbal Haavi
Thu Jan 20, 2022 12:01 pm
Forum: آپ کی شاعری
Topic: بڑے مجبور بیٹھے ہیں، میرے مولا صدا سن لے
Replies: 0
Views: 100

بڑے مجبور بیٹھے ہیں، میرے مولا صدا سن لے

بڑے مجبور بیٹھے ہیں، میرے مولا صدا سن لے
غموں سے چور بیٹھے ہیں، میرے مولا صدا سن لے
مولا معاف کر دے تو، ہماری سب خطاؤں کو
بہت رنجور بیٹھے ہیں، میرے مولا صدا سن لے
(طارق اقبال حاوی)
by Tariq Iqbal Haavi
Thu Jan 20, 2022 12:00 pm
Forum: آپ کی شاعری
Topic: مجھے معالج بتاتے ہیں، کہ اب قرنطینہ لازم ہے
Replies: 0
Views: 115

مجھے معالج بتاتے ہیں، کہ اب قرنطینہ لازم ہے

میں انساں ہوں، اس دنیا میں سبھی مخلوقوں میں اشرف ہوں جدت کے صلاحیت کے، سبھی گن مجھ میں بستے ہیں ہر مسئلے سے نمٹنے کو، ذہن میں لاکھوں رستے ہیں میں جو چاہوں بنا ڈالوں، میں جو چاہوں مٹا ڈالوں چاہوں تو چاہتیں بانٹوں، چاہوں تو راحتیں بانٹوں چاہوں تو نفرتیں بو دوں، یوں اکثر قدریں بھی کھو دوں مگر میں بھول ...
by Tariq Iqbal Haavi
Thu Jan 20, 2022 11:59 am
Forum: آپ کی شاعری
Topic: محرم میرے بعد تمھارے
Replies: 0
Views: 109

محرم میرے بعد تمھارے

محرم میرے بعد تمھارے مت پوچھو دن کیسے گزارے بھاری آنکھیں اٹا ہوا دل کسے بتاؤں راز میں سارے بے رنگ صبحیں بوجھل شامیں کوئی بھلا کیوں خود کو سنوارے روز ہی تیرے لمس کو ڈھونڈیں شام ڈھلے ہم جھیل کنارے ہم ہی جھلے سوچیں تجھ کو اور تم سوچو اپنے بارے دید کو تیری ترس گئے ہیں راہیں تکتے نین بیچارے (طارق اقبال ح...
by Tariq Iqbal Haavi
Sat Nov 20, 2021 12:15 pm
Forum: آپ کی شاعری
Topic: میرے پیکر میں تیری ذات کی تنصیب لازم ہے
Replies: 0
Views: 269

میرے پیکر میں تیری ذات کی تنصیب لازم ہے

میرے پیکر میں تیری ذات کی تنصیب لازم ہے بہت بکھرا ہُوا ہوں میں، اور اب ترتیب لازم ہے عجب وادی ہے وحشت کی، اَٹی ہے دُھول نفرت کی گھر کو گھر بنانے کو، نئی ترکیب لازم ہے مدھر سے راگنی گائیں، چلو کہ جام چھلکائیں میرے گھر میں ہو آئے تم، کوئی تقریب لازم ہے جہاں پر چار ذہنوں میں، بھرا شر ہو، کدورت ہو تو ہو...
by Tariq Iqbal Haavi
Sat Nov 20, 2021 12:13 pm
Forum: آپ کی شاعری
Topic: یونہی تو نہیں مجھکو ہیں محبوب یہ آنسو
Replies: 0
Views: 262

یونہی تو نہیں مجھکو ہیں محبوب یہ آنسو

یونہی تو نہیں مجھکو ہیں محبوب یہ آنسو سدا رہتے ہیں تیرے ہجر سے منسوب یہ آنسو مے سے بھی کہیں بڑھ کر، مجھے مخمور رکھتے ہیں پسندیدہ ہے ان دنوں میرا مشروب یہ آنسو تمھارے ذکر ہو تو راز سارے کھول دیتے ہیں میری آنکھوں میں رہتے ہیں، کہاں مجذوب یہ آنسو کسی کی راہ کو تکتے، جب آنکھیں خشک ہو جاٸیں تو لے جانا مج...
by Tariq Iqbal Haavi
Sat Sep 04, 2021 11:59 am
Forum: آپ کی شاعری
Topic: سُنا ہے اُسکی چوکھٹ پر، جلے چراغ ملتے ہیں
Replies: 0
Views: 176

سُنا ہے اُسکی چوکھٹ پر، جلے چراغ ملتے ہیں

سُنا ہے اُسکی چوکھٹ پر، جلے چراغ ملتے ہیں ابھی بھی منتظر ہے وہ، یہی سُراغ ملتے ہیں **** فاصلے ہوں یا فیصلے ہوں، اُنہیں جُدا نہیں کرتے جنکے مخلص محبت میں، دِل و دماغ ملتے ہیں **** محبت کا اور رنجش کا، جہاں آغاز ثابت ہے وہیں پر بات کرتے ہیں، چلو اُس باغ ملتے ہیں **** لگ کے دامن پہ دِکھلائیں، حقیقی عکس...

Go to advanced search